پیسے نہ بھیجنے کی شیخیں مارنے والوں کو اپنی اوقات پتا چل گئی، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پیسے نہ بھیجنے کی شیخیں مارنے والوں کو اپنی اوقات پتا چل گئی، مارچ میں 4 ارب سے زائد ڈالر کی ترسیلات ریکارڈ ہے۔
نواز شریف سے ملاقات کیلئے لندن آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا حالیہ دورۂ برطانیہ صحت کے حوالے سے ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز کنونشن دنیا کے مختلف ممالک میں ہونا چاہیے، بیرون ملک آباد پاکستانی اپنے وطن سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔
وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ ہم پر بھی مشکل وقت آئے تھے، لیکن ہم پاکستان سے بھاگے نہیں تھے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
نواز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے
لندن (این این آئی)مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیرِ اعظم محمد نواز شریف پاکستان پہنچ گئے۔نواز شریف کا طیارہ لوٹن سے پاکستان کے لیے روانہ ہوا۔واضح رہے کہ آج جمعہ کو جاتی امراء میں نواز شریف سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ملاقات متوقع ہے جہاں پارٹی سربراہ کو سیاسی صورتِ حال پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔پارٹی ذرائع کے مطابق نوازشریف جمعے، ہفتے اور اتوار کو ن لیگ کے سینئر رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔