لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں آج سے تین روزہ "پنجابی کلچر ڈے" کی تقریبات کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ مقصد پنجاب کی عظیم ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنا اور عوام کو اپنی جڑوں سے جوڑنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجابی کلچر ڈے کی مرکزی تقریب الحمراء آرٹس کونسل لاہور میں  ہو گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز مہمان خصوصی ہوں گی۔ تین روزہ تقریبات میں پنجاب کی روایتی موسیقی، رقص، دستکاری، فوڈ فیسٹیول اور دیگر ثقافتی سرگرمیاں شامل ہوں گی۔ الحمراء آرٹس کونسل کو پنجاب کی ثقافت کے رنگوں میں رنگ دیا گیا۔ وزیر اطلاعات نے مزید بتایا کہ عوام کے لیے داخلہ بالکل مفت ہوگا۔ الحمراء کی ویب سائٹ یا فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے  رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ پنجاب حکومت تمام شہریوں کو دعوت دیتی ہے کہ وہ اس تاریخی اور ثقافتی جشن میں بھرپور شرکت کریں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پنجاب، سندھ ، کے پی میں بار کونسلز کے انتخابات آج، تیاریاں مکمل

لاہور ( نیوزڈیسک) پنجاب، سندھ ، خیبر پختونخوا میں بار کونسلز کے انتخابات آج ہوں گے، تیاری مکمل کر لی گئیں۔

سندھ بار کونسل کے انتخابات کیلئے پولنگ صبح ساڑھے 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی، کرا چی کے 13 ہزار 385 وکلا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

پنجاب بار کونسل الیکشن میں صوبے کے ایک لاکھ 32 ہزار سے زائد وکلا حق رائے دہی استعمال کریں گے، پولنگ صبح 9بجے سے شام8بجے تک جاری رہے گی۔

الیکشن کے موقع پر پنجاب بھر کی عدالتیں بند رہیں گی، لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند کر دیا گیا، لاہور ہائیکورٹ میں ووٹنگ کے لئے 52 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے، صوبہ بھر کے ایک لاکھ 32 ہزار 3 سو وکلاحق رائے دہی استعمال کریں گے۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز بطور ریٹرننگ افسر فرائض انجام دیں گے، پنجاب بار کونسل کی 75 نشستوں پر امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا، پولنگ صبح 9 سے شام 5 بجے تک جاری رہےگی۔

خیبر پختونخوا بار کونسل کے الیکشن میں 24 ہزار رجسٹرڈ وکلاء ووٹ کاسٹ کریں گے، پولنگ کا عمل صبح 9بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ہر کیس کا فیصلہ 90 روز میں، قبضہ مافیا کا مستقل خاتمہ کر دیا: عظمیٰ بخاری
  • کراچی آرٹس کونسل میں 38 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کا آغاز
  • نئے پراپرٹی آرڈیننس کی منظوری سے مریم نواز نے قبضہ مافیا کا مستقل راستہ روک دیا ہے: عظمیٰ بخاری
  • کراچی میں ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025 کا رنگا رنگ آغاز
  • نئے پراپرٹی آرڈیننس سے قبضہ مافیا کا مستقل راستہ روک دیا: عظمیٰ بخاری
  • بابا گورونانک کا 556ویں جنم دن، ننکانہ صاحب کے تعلیمی اداروں میں 3 روزہ تعطیل
  • پنجاب میں اب کسی غریب اور کمزور کی زمین پرقبضہ نہیں ہوگا، وزیر اطلاعات پنجاب
  • پنجاب، سندھ ، کے پی میں بار کونسلز کے انتخابات آج، تیاریاں مکمل
  • پنجاب بار کونسل کی 75 نشستوں کیلئے پولنگ جاری
  • لاہور میں مقیم مہمان ہندوؤں کے لیے دیوالی کی تقریب کا انعقاد