جسے شاہین سمجھا تھا وہ تو ’چوزہ‘ نکلا
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
ٹیکساس میں سان انتونیو چڑیا گھر نے نئے مہمان کیآمد کی ایک تصویر شیئر کی ہےم جس میں ایک نوزائیدہ پگمی فالکن کو دیکھا جا سکتا ہے۔
چڑیا گھر کے اعلان کے مطابق نوزائیدہ پگمی فالکن کا وزن فقط اعشاریہ 23 اونس ہے۔ چڑیا گھر نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے کہ:
’سب سے بڑی شخصیت کے ساتھ سب سے چھوٹا شکاری ابھی سان انتونیو چڑیا گھر میں دیکھا جاسکتا ہے‘۔
’چوزہ‘ 2004 کے بعد پہلا جب کہ چڑیا گھر کی تاریخ میں انڈے سے نکلنے والا 12 واں پگمی فالکن ہے۔جب کہ یہ پچھلے 12 مہینوں میں امریکی چڑیا گھر میں نکلنے والا واحد پگمی فالکن بھی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چڑیا گھر
پڑھیں:
دورہ ویسٹ انڈیز کیلیے قومی ٹیم کا اعلان، رضوان کپتان، بابر اور شاہین کی بھی واپسی
لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
ویسٹ انڈیز کیخلاف قومی ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی، محمد رضوان کو ون ڈے انٹرنیشنل میں کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور بابراعظم بھی ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم 27 جولائی کو امریکہ پہنچے گی جہاں 31 جولائی، 2 اور 3 اگست کو تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز شیڈول ہیں، ون ڈے انٹرنیشنل میچز 8، 10 اور 12 اگست کو کھیلے جائیں گے۔
ٹی 20 اسکواڈ (15 کھلاڑی):
سلمان علی آغا، حارث رؤف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف، فخر زمان، خوشدل شاہ، حسین طلعت، محمد نواز، حسن نواز، صائم ایوب، ابرار احمد، صاحبزادہ فرحان، محمد حارث، سفیان مقیم۔
ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ (16 کھلاڑی):
محمد رضوان، سلمان علی آغا، بابر اعظم، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، فخر زمان ، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، صائم ایوب، حسین طلعت، محمد نواز، حسن نواز، ابرار احمد، محمد حارث، سفیان مقیم۔