آئی پی ایل؛ اسپاٹ فکسنگ کے خطرات، حیدرآباد کے کاروباری شخص سے دور رہنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
کراچی:
حیدرآباد دکن کے مبینہ کاروباری فرد سے متعلق بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل کی ٹیموں، پلیئرز، کوچز اور دیگر تمام اسٹیک ہولڈر کو آگاہ کرتے ہوئے اس سے محتاط رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔
بورڈ کے اینٹی کرپشن سیکیورٹی یونٹ کے مطابق مذکورہ شخص کے روابط پنٹرز، بکیز اور ماضی میں سزا یافتہ افراد سے دیکھے گئے ہیں، وہ دوبارہ آئی پی ایل میں منفی سرگرمیوں کے لیے کوشش کر سکتے ہیں۔
لیگ سے جڑے تمام آفیشلز اور اسٹاف کو اس سے دور رہنے کی ہدایت دی گئی ہے، وہ انھیں بیش قیمت تحائف دے کر جھانسے میں اتار سکتا ہے۔
کئی افراد کے ساتھ کاروباری شخص کے قریبی تعلق ہونے کی رپورٹ کی گئی ہے، اسے ٹیم ہوٹل اور دیگر مقامات پر ان کے قریب دیکھا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال ہوگئی۔کاروباری ہفتے کے پہلے دن کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1400 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار 111 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 4898 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 61 ہزار 631 پوائنٹس کی حد پر بند ہوا تھا۔