شہباز شریف کی قیادت میں معیشت بحال، 9 مئی کا بیانیہ دفن ہوچکا، عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کی معیشت بحال ہو چکی ہے اور 9 مئی کا انتشار پر مبنی بیانیہ اب دفن ہو چکا ہے۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے نوجوانوں نے ہمیشہ مشکل وقت میں مسلم لیگ (ن) کا بھرپور ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم 28 مئی والے ہیں، 9 مئی والے نہیں۔ اُن عناصر نے ملک کے دفاعی اداروں اور شہدا کی یادگاروں کو نقصان پہنچایا، جو صرف اپنی سیاست بچانے کی جنگ لڑ رہے تھے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مجسمے کی توہین کرنے والے اس ملک کے دشمن ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ صوابی میں کیپٹن شیر خان شہید کے مزار پر حاضری دی اور ان کے بھائی انور لالہ سے ملاقات کر کے توہین کے واقعے پر معذرت بھی کی۔ کیپٹن شیر خان شہید کی بہادری کا اعتراف بھارتی بریگیڈیئر تک کرچکے ہیں۔
مزید پڑھیں: کاش آپ’اووو‘ کرکے احتجاج کرلیتے، عطا تارڑ نے علی امین گنڈاپور کو یہ بات کیوں کہی؟
عطا تارڑ نے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 11 سال میں یہاں نہ سی ٹی ڈی بنائی گئی اور نہ ہی فرانزک لیب، پشاور دھماکوں کے شواہد آج بھی فرانزک کے لیے لاہور بھیجے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کے اربوں روپے خیبرپختونخوا میں ضائع کر دیے گئے، جبکہ پی ٹی آئی گروپ بندی، سیاسی تضاد اور ملک سے عدم مخلصی کی شکار ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی قیادت میں آج پاکستان کی معیشت سنبھل چکی ہے اور عالمی ادارے بھی حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کی تعریف کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی معیشت کی بحالی میں حکومت کا مکمل ساتھ دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: ووٹ خریدنے کے الزامات: الیکشن کمیشن کا مصباح الرحمان اور عطا تارڑ کو نوٹس جاری
عطا تارڑ نے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) اجلاس، 12 ممالک کے وزرائے اعظم کی آمد اور چیمپیئنز ٹرافی کے انعقاد کو پاکستان کی ترقی اور سفارتی کامیابیوں کی واضح علامت قرار دیا۔
آخر میں ان کا کہنا تھا کہ نوجوان مسلم لیگ (ن) کا پیغام گھر گھر پہنچائیں اور 9 مئی جیسے واقعات کے خلاف پاکستان کے دفاع اور ترقی کے ساتھ کھڑے ہوں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
28 مئی 9 مئی پی ٹی آئی عطا اللہ تارڑ کرنل شیر خان وفاقی وزیر اطلاعات.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی عطا اللہ تارڑ وفاقی وزیر اطلاعات وفاقی وزیر عطا تارڑ انہوں نے تارڑ نے کہا کہ
پڑھیں:
جاتی امراء ، شہباز نواز شریف ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت
لاہور: (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعظم شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سربراہ مسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہباز شریف اور نواز شریف کے مابین پارٹی امور اور حکومتی پالیسیوں پر مشاورت کی گئی۔وزیر اعظم نے نواز شریف کو حالیہ حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی، نواز شریف نے شہباز شریف کو قومی معاملات پر رہنمائی فراہم کی۔