چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کرتے ہوئے دوطرفہ دفاعی تعلقات اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔دورے کے دوران جنرل ساحر شمشاد مرزا نے یو اے ای کے وزیرِ مملکت برائے دفاع محمد فضل المزروئی، مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عیسیٰ سیف محمد المزروئی اور توازن کونسل کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر ناصر حمید النعیمی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے توازن انڈسٹریل پارک کا بھی دورہ کیا.

جہاں انہوں نے مختلف دفاعی مینوفیکچرنگ سہولیات کا معائنہ کیا اور مقامی دفاعی صنعت کی ترقی کو سراہا۔ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے، مشترکہ مشقوں اور علاقائی سلامتی کو درپیش چیلنجز سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے مؤقف اور کردار پر روشنی ڈالی۔آئی ایس پی آر کے مطابق یو اے ای کی سول و عسکری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی

پڑھیں:

دنیا میں صحافی قتل کے 10 میں سے 9 واقعات غیر حل شدہ ہیں: انتونیو گوتریس

نیویارک (ویب ڈیسک )اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ آج کے دن ہم صحافیوں کے لیے انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں، دنیا بھر میں صحافیوں کے قتل کے 10 میں سے تقریباً 9 واقعات غیر حل شدہ ہیں۔

اپنے بیان میں انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ غزہ کسی بھی تنازع میں صحافیوں کے لیے سب سے خطرناک جگہ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر آزاد اور غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہوں، سزا نہ ملنا صرف متاثرین اور ان کے خاندانوں کے ساتھ ناانصافی نہیں بلکہ صحافتی آزادی پر حملہ ہے۔

یو این کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ سزا نہ ملنا مزید تشدد کو بڑھاتا ہے اور جمہوریت کے لیے خطرہ ہے، تمام حکومتوں کو ہر کیس کی تحقیقات کرنی چاہئیں، ہر مجرم کو کٹہرے میں لانا چاہیے۔

انتونیو گوتیرس نے کہا کہ تمام حکومتوں کو یقینی بنانا چاہیے کہ صحافی ہر جگہ اپنے فرائض آزادانہ طور پر انجام دے سکیں۔ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ جب صحافیوں کو خاموش کیا جاتا ہے تو ہم سب اپنی آواز کھو دیتے ہیں، آئیں ہم سب مل کر ایک ساتھ کھڑے ہو کر صحافتی آزادی کا دفاع کریں۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ صحافیوں کے لیے خطرناک ترین خطہ ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • دنیا میں صحافی قتل کے 10 میں سے 9 واقعات غیر حل شدہ ہیں: انتونیو گوتریس
  • پاکستانی فاسٹ بولر نے جیت ماں کے نام کر دی
  • مجھے کبھی نہیں لگا کہ میں شاہ رُخ خان جیسا دکھائی دیتا ہوں، ساحر لودھی
  • این آئی سی وی ڈی، فارما کمپنیوں کے خرچے، ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے غیر ملکی دورے
  • پلیئنگ الیون میں ہوں یا نہ ہوں کوشش ہوتی ہے اچھا پرفارم کروں، سلمان مرزا
  • دوسرا ٹی 20: پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا
  • پی ایس بی انکواٸری کمیٹی نےتحقیقاتی رپورٹ دبا دی ،حکومتی قواٸد نظرانداز، اضافی سیلف ہائرنگ لینے والوں کیخلافے ایکشن نہ ہوسکا
  • زونگ کی جانب سے چین۔پاکستان انٹرنیشنل جوائنٹ انوویشن لیبارٹری کے قیام کا اعلان
  • ساحر لودھی کی اہلیہ عوامی سطح پر نظر کیوں نہیں آتیں؟