اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان کی تینوں بہنوں سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
اڈیالہ جیل کے باہر سے عمران خان کی تینوں بہنوں سمیت پی ٹی آئی کے 7 رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس نے عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا اور احمد خان بچھر کو حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس نے پی ٹی آئی کے تینوں رہنماؤں کو قیدیوں کی وین میں ڈال دیا،
عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا اور احمد خان بچھر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔
پولیس نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو اڈیالہ جیل کے قریب پولیس ناکے پر روکا تھا، پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں علیمہ خان، نورین خانم اور عظمیٰ خانم کو حراست میں لے لیا۔
عمر ایوب گورکھپور ناکے پر پولیس کو چکمہ دے کر داہگل ناکے کی طرف روانہ ہوگئے، ان کا کہنا تھا کہ مجھے جیل کی طرف جانے سے روکا گیا ہے۔
پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو 7 افراد کے وارنٹ گرفتاری دکھائے تھے،
پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور کزن قاسم خان کے وارنٹ گرفتاری بھی دکھائے تھے، اس موقع پر پولیس کا پی ٹی آئی رہنماؤں سے مکالمہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ سب کو گرفتار کریں گے۔
پولیس پی ٹی آئی رہنماؤں اور بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو لے کر چکری کی طرف روانہ ہوگئی۔
دوسری جانب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار نہیں کیا گیا، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور کزن کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں اور بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کوچکری انٹرچینج پر چھوڑ دیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو حراست میں لے لیا پی ٹی آئی رہنماؤں اڈیالہ جیل رہنماؤں کو پی ٹی ا ئی پولیس نے
پڑھیں:
عرب اسلامی سربراہ اجلاس: وزیراعظم کی سعودی ولی عہد ، ترک صدر سمیت عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دوحا : قطرکے دارالحکومت دوحا میں عرب اسلامی ہنگامی سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد اور ترک صدر رجب طیب اردوان سمیت کئی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔
دوحا میں عرب اسلامی ہنگامی سربراہ اجلاس جاری ہے جس میں وزیراعظم شہباز شریف، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سمیت کئی ممالک کے سربراہان شریک ہیں۔
اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقاتیں ہوئیں اور خوشگوار جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر ،فلسطینی صدر محمود عباس ،تاجکستان اور مصر کے صدور سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔
وزیراعظم شہباز شریف سے فلسطین کے صدر محمود عباس پرتپاک انداز اور گرمجوشی سے ملے۔