2025-11-04@17:19:08 GMT
تلاش کی گنتی: 325
«کو حراست میں لے لیا»:
ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کا کہنا ہے کہ گارڈن پر حادثے کے بعد ڈمپر کو جلایا گیا تو ایس ایس پی کو فون کرکے کہا کہ پولیس کی زیادہ سے زیادہ نفری لے کر پہنچیں۔ لیاقت محسود نے اپنے بیان میں کہا کہ حادثےمیں جس کا بچہ جاں بحق ہوا میں اس کےغم میں شریک ہوں، اس کے گھر اور اسپتال بھی جاؤں گا۔ ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر نے بتایا کہ ایس ایچ او نے کہا کہ آپ آجائیں، قانونی کارروائی کروں گا، ہم پندرہ سے بیس افراد حادثے کےمقام پر پہنچ گئے۔ لیاقت محسود کے مطابق جائے وقوعہ پر بہت لوگ موجود تھے، انہوں نے دعوی کیا کہ لوگوں نے ان پر قاتلانہ حملہ...
سٹی42: صوبہ خیبر پختونخوا میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی نئی کابینہ کا آج اعلان کیا گیا۔ کل رات کابینہ کے دس ابتدائی وزیروں کے نام سامنے آئے تھے، آج ان سے حلف لے لیا گیا۔ پشاور کے گورنر ہاؤس میں نئے وزیروں کے حلف کی تقریب ہوئی۔ تقریب میں 10 وزراء نے حلف اٹھا لیا، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی وزراء سے حلف لیا۔ آج حلف لینے والے صوبائی وزراء میں مینا خان، فضل شکور، آفتاب عالم، فیصل ترکئی، عاقب اللّٰہ، ارشد ایوب خان، امجد علی، خلیق الرحمان، ریاض خان اور فخر جہاں شامل ہیں۔ فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست ابتدائی طور پر کابینہ 13 رکنی ہے۔ کابینہ...
راولپنڈی: شہری کو برہنہ کرکے زنجیروں میں جکڑکر تشدد کےمعاملےمیں پولیس نے جائےوقوع کا نقشہ مرتب کرلیا
گوالمنڈی میں شہری کو برہنہ کرکے زنجیروں میں جکڑنے اور تشدد کے معاملے میں راولپنڈی پولیس کی تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ کا دورہ کرکے نقشہ مرتب کرلیا۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ تفتیشی ٹیم کی سربراہی انسپکٹر انوسٹگیشنزسٹی سرکل محمد عامر خالد کر رہے تھے، تفتیشی ٹیم نے متاثرہ شخص محمد حارث سے بھی ملاقات کی۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ ملاقات میں تشدد کے واقعہ کے حوالے سے تفصیلات حاصل کی گئیں، متاثرہ شخص کا ڈی ایچ کیو اسپتال سے طبی معائنہ بھی کروایا گیا، طبی معائنہ کے دوران متاثرہ شخص کے جسم پر تشدد کے 19نشانات کی تصدیق ہو گئی۔ متاثرہ شخص کے ایک ہاتھ کی انگلی ٹوٹ کر دوبارہ جڑنے کی بھی تصدیق ہوگئی، پولیس ذرائع نے کہا کہ انگلی...
صدر آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے شہباز شریف کو آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کے فیصلے پر اعتماد میں لیا۔ شہباز شریف نے پیپلز پارٹی سے مذاکرات کا ٹاسک مسلم لیگ ن کی آزاد کشمیر افیئرز کمیٹی کو دے دیا۔ جس کے سربراہ احسن اقبال ہیں جبکہ دیگر ارکان میں رانا ثناء اللہ اور امیر مقام شامل ہیں۔ پیپلز پارٹی سے مذاکرات سے قبل کمیٹی نے ن لیگ آزاد کشمیر سے مشاورت شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے تحریک عدم اعتماد کے ذریعے آزاد کشمیر میں اپنی حکومت بنانے کا فیصلہ...
یوکرین کے شمالی شہر اووروچ کے ریلوے اسٹیشن پر ایک شخص نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ یوکرین کی بارڈر گارڈ سروس کے مطابق حملہ آور نے تلاشی کے دوران دستی بم یا بارودی مواد سے دھماکا کردیا جسے جسم سے باندھ رکھا تھا۔ دھماکے میں حملہ آور خود بھی شدید زخمی ہوگیا اور اسپتال لے جاتے ہوئے ایمبولینس میں دم توڑ گیا۔ 23 سالہ حملہ آور خارکیف کا رہائشی تھا۔ حملہ آور کو حال ہی میں بیلاروس کی سرحد عبور کرنے کی کوشش میں حراست میں بھی لیا گیا تھا۔ جب وہ فوج میں لازمی بھرتی کی شرط سے بچنے کے لیے فرار ہونا چاہتا تھا۔ حملے میں 3 دیگر خواتین ہلاک اور 12 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے 7 کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں...
راولپنڈی پولیس نے روات کے علاقہ میں افغان باشندوں کے خلاف آپریشن کیا، سرچ آپریشن کے دوران 3خواتین سمیت 13افغان باشندے تحویل میں لےلئے گئے۔ افغان باشندوں کو گولڑہ کیمپ منتقل کر دیا گیا،کابل ڈیپورٹ کیا جائے گا، تحویل میں لئے گئے افغان باشندوں میں محمد گل، اس کے بیٹے محمد نعیم،محمد یسین،محمد کریم،فضل کریم،ابو بکر،ذیشان شامل ہیں۔ افغان شہری محمد گل کی اہلیہ جمالہ گل،بیٹی بی بی آمنہ،بی بی ہاجرہ بھی کمیپ منتقل کیے گئے، آپریشن کے دوران حبیب خان،عبدل باسر،کامران کو بھی تحویل میں لیا گیا، افغان باشندوں کو ساگری،جھٹہ ہتھیال اورپھاملی کے علاقوں سے تحویل میں لیا گیا۔
اسلام آباد (وقائع نگار) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہونے کا امکان ہے، الیکشن کمشن آف پاکستان نے دسمبر میں پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا شیڈول واپس لے لیا۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمشن کا اجلاس ہوا، جس میں معزز ممبرانِ کمشن، سیکرٹری اور سینئر افسران نے شرکت کی، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر تفصیلی غور کیا گیا، سیکرٹری الیکشن کمشن کی جانب سے کمشن کو جامع بریفنگ دی گئی۔دوران بریفنگ سیکرٹری الیکشن کمشن نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 ء منظور کر لیا ہے، گورنر پنجاب نے بھی لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 ء کی منظوری دے دی، نئے ایکٹ کے نفاذ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یمن میں حوثی اکثریتی تنظیم “انصارُ اللہ” نے اقوام متحدہ کے بیس (20) ملازمین کو حراست میں لے لیا ہے، جن میں اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے یونیسف کے اعلیٰ نمائندہ پیٹر ہاکنز بھی شامل ہیں۔ یہ واقعہ یمنی دارالحکومت صنعا میں پیش آیا، جہاں انصار اللہ کے جنگجوؤں نے اقوام متحدہ کے کمپاؤنڈ پر اچانک چھاپہ مارا۔رپورٹ کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد میں پانچ مقامی اور پندرہ بین الاقوامی اہلکار شامل ہیں، جو مختلف اقوام متحدہ کی ایجنسیوں جیسے کہ ورلڈ فوڈ پروگرام (WFP)، یونیسف، اور دفتر برائے رابطہ انسانی امور (OCHA) کے ساتھ کام کر رہے تھے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے واقعے پر شدید...
یمن کے دارالحکومت صنعا میں حوثی باغیوں نے اقوام متحدہ کے ایک دفتر پر چھاپہ مار کر 20 ملازمین کو حراست میں لے لیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں 5 یمنی شہری جبکہ 15 غیر ملکی کارکن شامل ہیں۔ تاہم تفتیش کے بعد 11 افراد کو رہا کر دیا گیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 24 گھنٹوں کے دوران اقوام متحدہ کی عمارت پر دوسرا حملہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا نے حوثی باغیوں اور ان سے منسلک کمپنیوں پر پابندی عائد کردی اقوام متحدہ کے ترجمان کے مطابق عالمی ادارے نے حوثی نمائندوں اور دیگر فریقین سے رابطہ کیا ہے تاکہ اس سنگین صورتحال کو جلد از جلد حل کیا جا سکے، تمام عملے کی رہائی ممکن ہو...
اسلام آباد تھانہ کرپا اور ہومی سائیڈ یونٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سالے کو تیز دھار آلہ سے وار کرکے قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے قتل میں ملوث ملزم ندیم بیگ کو قلیل وقت میں گرفتار کرلیا، ملزم نے تھانہ کرپا کی حدود میں مقتول شہزاد کو تیز دھار آلہ سے وار کرکے قتل کر دیا تھا۔ پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی اور سائنسی تقاضوں پر تفتیش کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزم ندیم بیگ کو گرفتار کرلیا۔ ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
پشاور: نو منتخب وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے عہدہ سنبھالتے ہی پہلا اہم اقدام اٹھا لیا۔ دفتر پریس سیکرٹری برائے وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی خاتون کارکن صنم جاوید سے متعلق معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا کو اپنے دفتر طلب کر لیا۔ وزیرِ اعلیٰ نے آئی جی پی سے صنم جاوید کے کیس پر تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت دی کہ معاملے کی تمام تفصیلات کل تک پیش کی جائیں۔ ذرائع کے مطابق آئی جی خیبرپختونخوا سے صنم جاوید کیس میں پیش رفت بھی مانگ لی گئی جبکہ پولیس حکام کو...
بھارت کے تجربہ کار فاسٹ بولر محمد شامی نے ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر بھارتی ٹیم مینجمنٹ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ بھارتی ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم میں شامل نہ کیے جانے سے متعلق سوال پر محمد شامی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کھیلی، آئی پی ایل کھیلا اور پریکٹس میں بھی ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پریکٹس تو چل ہی رہی ہے، میچز ملیں گے تب ہی کھیلوں گا۔ محمد شامی کا کہنا تھا کہ اگر میں چار روزہ میچ کھیل سکتا ہوں تو ون ڈے کیوں نہیں کھیل سکتا؟ اگر میں فٹ نہ ہوتا تو رانجی ٹرافی کے میچز نہیں کھیل رہا ہوتا۔ ایک رپورٹر نے سوال کیا کہ اجیت اگرکر...
فائل فوٹو سرگودھا کے علاقے سیداں کالونی دھریمہ میں ایک انوکھی واردات پیش آئی جہاں برقع پوش خاتون نے ساتھوں کے ساتھ مل کر زمیندار کو لوٹ لیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ زمیندار نے بیان دیا ہے کہ خاتون نے موٹر سائیکل پر لفٹ لے کر واردات کی، ملزمہ اور اس کے ساتھی اسلحے کے زور پر 50 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ تین ملزمان کے خلاف درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے ارکانِ خیبرپختونخوا اسمبلی نے نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو ووٹ دینے کا حلف اٹھا لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں پارٹی کے تمام ارکانِ اسمبلی نے شرکت کی، جہاں ان سے سہیل آفریدی کے حق میں ووٹ دینے کا حلف لیا گیا۔ صوبائی صدر جنید اکبر نے بتایا کہ بیرونِ ملک موجود 9 ارکان بھی واپس پہنچ چکے ہیں، اور تمام ارکان بانیِ پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار کو دو تہائی اکثریت سے کامیاب بنائیں گے۔ نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ کامیابی کے بعد اسمبلی فلور پر اپنی پہلی تقریر میں بانیِ پی ٹی آئی کے مؤقف کو ہی اپنا مؤقف بناؤں گا۔ ...
لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا حکومت پنجاب ٹی ایل پی سے مذاکرات کرے اور ٹی ایل پی کے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، طاقت کسی مسئلے کا حل نہیں۔ سینیئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب سے ٹیلیفونک رابطہ کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے ٹی ایل پی کے مارچ سے متعلق گفتگو کی۔ نائب امیر جماعت اسلامی نے سینیئر صوبائی وزیر سے گفتگو میں کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف تک ہمارا پیغام پہنچائیں۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب ٹی ایل پی سے مذاکرات کے لیے رابط کر رہی ہے، صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق ٹی ایل پی کی قیادت سے مذاکرات کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) بیرسٹر گوہرعلی خان نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل کی جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ درخواست میں مو قف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔(جاری ہے) شبلی فراز کی خالی نشست پر 30اکتوبر کو جبکہ عمر ایوب کی قومی اسمبلی نشست پر 23نومبر کو پولنگ شیڈول کی گئی ہے۔درخواست کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے نااہلی فیصلے کے خلاف دائر درخواست کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا تھا جس کے باعث اپیل کی جلد سماعت نہ ہونے پر کیس غیر...
سٹی 42 : ہندو برادری کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر سندھ سرکار نے ہندو برادری کے سرکاری ملازمین کو رواں ماہ کی ایڈوانس تنخواہ اور پینشن ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ سندھ سرکار نے ہندو برادری کے سرکاری ملازمین کو رواں ماہ کی ایڈوانس تنخواہ پینشن ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ محکمہ خزانہ سندھ نے تمام محکموں و اداروں کو مراسلہ جاری کردیا ، جس کے مطابق ہندو برادری کو یکم نومبر کو ملنے والی تنخواہ اب دیوالی سے پانچ روز قبل ملے گی۔ وزیراعظم سے ایتھوپیا کے پاکستان میں سفیر ڈاکٹر جمیل بیکر عبدللہ کی الوداعی ملاقات جاری کردہ مراسلے کے مطابق 20 آکتوبر کو دیوالی ہوگی، جبکہ تنخواہ 15 آکتوبر کو ملے گی...
اسلام آباد: بیرسٹر گوہر علی خان نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل کی جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سینٹ اور قومی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ شبلی فراز کی خالی نشست پر 30 اکتوبر کو جبکہ عمر ایوب کی قومی اسمبلی نشست پر 23 نومبر کو پولنگ شیڈول کی گئی ہے۔ درخواست کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے نااہلی فیصلے کے خلاف دائر درخواست کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا تھا جس کے باعث اپیل کی جلد سماعت نہ ہونے پر کیس غیر مؤثر ہونے کا خدشہ ہے۔ بیرسٹر گوہر...
اسپین کی پارلیمنٹ نے وزیرِاعظم پیڈرو سانچیز کی جانب سے پیش کردہ اُس فرمان کی توثیق کر دی ہے جس کے تحت اسرائیل پر اسلحہ کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی کو قانون کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد، وزیرِاعظم پیڈرو سانچیز کے بقول غزہ میں جاری نسل کشی کو ختم کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسپین نے غزہ میں اسرائیلی جرائم کی تحقیقات کی منظوری دے دی پارلیمنٹ میں 178 ارکان نے اس اقدام کے حق میں اور 169 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ بائیں بازو کی جماعت پوڈیموس کے 4 اراکین کی حمایت نے حکومت کو معمولی اکثریت سے کامیابی دلائی، حالانکہ اس جماعت نے پہلے اس فرمان پر تنقید کی تھی کہ یہ...
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے )حکومتِ پنجاب نے15 ستمبر 2025 کو جاری ہونے والے حکم نامہ کو واپس لے لیاہے جس میں جی ایچ کیو محلہ کیس کی سماعت سینٹرل جیل اڈیالہ کی بجائے انسداد گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی میں ہو گی جس کے بعد جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت عدالت میں ہوئیں ،گزشتہ روز پنجاب حکومت نے نیا حکم نامی جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ 15 ستمبر کا حکم منسوخ قراردیدیا گیا ہے اب جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہی ہو گی،نوٹیفکیشن تمام متعلقہ حکام کو ارسال کردیا گیا ہے،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، پراسیکیوٹر جنرل اور رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ اورانسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج کو بھی نوٹفیکیش کاپی...
قاہرہ میں غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے اہم مذاکرات کا آغاز ہوگیا. عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان مذاکرات میں حماس کے وفد کی قیادت خالد الحیا کر رہے ہیں جنھیں اسرائیل نے دوحہ میں نشانہ بنانے کی ناکام کی کوشش کی تھی۔ یہ مذاکرات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے کے تحت ہو رہے ہیں جس کا مقصد دو سال سے جاری جنگ کے خاتمے اور یرغمالیوں کی رہائی کو یقینی بنانا ہے۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں صدیوں سے جاری اس جنگ کے خاتمے کے لیے جاری غزہ امن مذاکرات کی براہ راست خود نگرانی کروں گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ امن منصوبے پر "تیزی سے آگے...
اسلام آباد: سندھ اور پنجاب حکومتوں کے درمیان کشیدگی کے معاملے پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو فوری کراچی طلب کر لیا۔ صدر آصف علی زرداری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو ٹیلیفون کیا، جس میں سندھ اور پنجاب حکومتوں کے درمیان کشیدگی کے معاملے پر بات چیت ہوئی۔ ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران صدر زرداری نے وزیر داخلہ کو فوری طور پر کراچی طلب کیا۔ واضح رہے کہ پنجاب اور سندھ میں سیلاب متاثرین کی امداد کے حوالے سے اختلافات شروع ہوئے، جس پر دونوں صوبائی حکومتوں کی جانب سے ایک دوسرے پر تنقید کی جا رہی ہے۔ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت کا مطالبہ ہے کہ سیلاب...
کراچی(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)صدر آصف زرداری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو پنجاب اور سندھ حکومت کے درمیان کشیدگی کے معاملے پر بات چیت کیلئے فوری کراچی طلب کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صدر آصف علی زرداری کا وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے،پنجاب اور سندھ حکومت کے درمیان کشیدگی کے معاملے پر بات چیت کیلئے صدر آصف زرداری نے وزیر داخلہ کو فوری کراچی طلب کرلیا۔ مزید :
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نوازنے پاکپتن میں 7- افراد کو آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات کا نوٹس لے لیا۔وزیراعلی نے کمشنر ساہیوال سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراکس (انٹرنیشنل ڈیسک) وینزویلا کے وزیرِ دفاع نے امریکی وزیر دفاع پر تنقید کرتے ہوئے انہیں جنگجوانہ اور سنسنی خیزی کا متلاشی قرار دے دیا۔ وزیرِ دفاع جنرل ولادمیر پیڈرینو نے کہا کہ امریکی طیاروں نے ان کے ملک کی سرحدوں کی غیر قانونی طور پر خلاف ورزی کی۔ انہوں نے امریکا پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ امریکا ہمیں فوجی طور پر ہراساں کرنے اور ہماری قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔ امریکی طیاروں نے وینزویلا کے قریب آنے کی ہمت کی ۔ حکومت نے پیٹ ہیگسیتھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غیر ضروری حرکات اور جنگجوانہ انداز سے گریز کریں۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
غزہ کے لیے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کی آخری کشتی کو بھی اسرائیل نے قبضے میں لے لیا۔ عرب میڈیا کے مطابق پولینڈ کے جھنڈے والی اس کشتی پر 6 افراد سوار تھے۔ اسرائیلی فوج نے گلوبل صمود فلوٹیلا کی تمام کشتیوں کو قبضے میں لے کر تقریباً 500 کارکنان کو گرفتار کرلیا ہے، جن میں ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ، بارسلونا کی سابق میئر ادا کولو اور یورپی پارلیمنٹ کی رکن ریما حسن بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی جیل انتظامیہ کے مطابق 200 سے زائد کارکنان کو صحرائے نقب کی جیل منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کے خلاف آبادی و امیگریشن اتھارٹی کے تحت کارروائی ہوگی۔ دوسری جانب کشتیوں کو قبضے میں لینے اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فلسطین پر قابض اسرائیلی فورسز نے غزہ کے لیے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کی آخری کشتی بھی قبضے میں لے لی۔عرب میڈیا کے مطابق فلوٹیلا کی یہ آخری کشتی، جو پولینڈ کے جھنڈے تلے غزہ کی جانب بڑھ رہی تھی، اسرائیلی فوج نے حراست میں لے لی۔ اس کشتی پر 6 افراد سوار تھے اور یہ غزہ کی سمندری حدود سے تقریباً 43 ناٹیکل میل دور تھی۔رپورٹس کے مطابق بدھ سے اب تک اسرائیلی فوج 43 کشتیوں کو اپنی تحویل میں لے چکی ہے اور ان پر سوار تقریباً 500 امدادی کارکنوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جن میں سے 200 سے زائد کو جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔قابض فورسز کے ہاتھوں گرفتار...
جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اور لیجنڈ بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے بھی ایشیا کپ کے دوران بھارتی ٹیم کے اسپورٹس مین اسپرٹ کے خلاف رویے پر آواز اٹھا دی۔ سوشل میڈیا کے ایک ویڈیو پروگرام میں اے بی ڈی ویلیئرز نے بھارت کے رویے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا کہ خطے کی سیاست کو کھیل کے میدان سے الگ رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم شاید اس سے خوش نہیں تھی جس سے اس نے ٹرافی وصول کرنی تھی، لیکن میرا نہیں خیال کہ اس بات کا کھیل سے کوئی تعلق بنتا ہے۔ اے بی ڈی ویلیئرز کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کی اختتامی تقریب میں سب کچھ دیکھ کر دکھ...
پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے عمر ایوب، شبلی فراز اور عبدالطیف چترالی کی نااہلی سے متعلق درخواستوں پر حکم امتناع واپس لے لیا۔عدالت نے عمر ایوب، شبلی فراز اور عبدالطیف چترالی کو متعلقہ فورم کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔پشاور ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار انسداد دہشت گردی عدالت سے سزا یافتہ ہیں۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت اس صورتِ حال میں درخواست گزاروں کو ریلیف فراہم نہیں کر سکتی۔
بھارت سے ایشیا کپ فائنل میں شکست کے بعد فاسٹ بولر حارث رؤف کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک ٹی وی پروگرام میں سابق بیٹر محمد یوسف نے کہا کہ ہمیں حارث رؤف کو سمجھنا ہوگا، اس نے کتنے میچز جتوائے ہیں، انہیں اختتامی اوورز میں بولنگ کرنا ہی نہیں چاہیے۔ محمد یوسف نے کہا کہ گزشتہ ورلڈکپ دیکھ لیں، ہر جگہ حارث کی پٹائی ہی ہوئی ہے۔ سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے کہا کہ حارث رؤف نے بڑے میچز نہیں جتوائے، ہم سب کو میلبرن کا میچ یاد ہے جہاں پر کوہلی نے انہیں دو چھکے جڑے تھے۔ کامران اکمل کا مزید کہنا تھا کہ کپتان کو سمجھنا چاہیے تھا کہ اس قسم...
بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 5وکٹوں سے ہرا کر ایشیاکپ جیت لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز دبئی (سب نیوز)بھارت نے تلک ورما کی شاندار بیٹنگ کی بدولت ایشیا کپ کے فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔تفصیلات کے مطابق دبئی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس ایک بار پھر بھارت کے حق میں رہا، اس سے قبل بھی دو میچز میں بھارت نے ٹاس جیتا تھا۔اس بار بھی ٹاس کے بعد دونوں ٹیموں نے ہاتھ نہیں ملایا تاہم ایک منفرد تبدیلی نظر آئی، جس کے تحت پاکستانی کپتان سے پاکستانی کمنٹیٹر اور سوریا کمار سے بھارتی کمنٹیٹر نے بات کی۔ صاحبزادہ فرحان اور فخر...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 ستمبر ۔2025 )انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں زیر سماعت جی ایچ کیو حملہ کیس حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا، آئندہ سماعت پر مقدمے کے آخری 3 گواہان کو طلب کرلیا گیا ہے ہفتے کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کے دوران استغاثہ کے 3 گواہان کی شہادت قلمبند کرلی.(جاری ہے) عدالت نے تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی جانب سے دائر کی گئی ٹرائل روکنے سے متعلق دائر درخواست خارج کر دی اے ٹی سی کے جج نے 8 گواہان کو دوبارہ طلب کرنے سے متعلق درخواست پر پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کر دیا سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج...
وفاقی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال 2025-26 کے پہلے دو ماہ (جولائی ،اگست) کے دوران 391 ارب روپے قرضہ لیا گیا جو کہ گزشتہ مالی سال 25-2024 کے پہلے 2 ماہ میں لئے گئے 199 ارب روپے کے قرضے کے مقابلے میں دگنا ہے۔ اس حوالے سے اقتصادی امور ڈویژن نے قرضوں سے متعلق رپورٹ جاری کردی جس میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے پہلے ماہ( جولائی) میں 198 ارب روپے جبکہ دوسرے ماہ (اگست) میں 192 روپے سے زائد قرضہ لیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران مجموعی طور پر 5 ہزار 777 ارب روپے قرض لیا جائے گا، اقتصادی امور ڈویژن حکام کے مطابق باہمی اور کثیرالجہتی معاہدوں سے...
عزیز آباد پولیس نے فیڈرل بی ایریا بلاک 3 کریم آباد کے قریب مبینہ مقابلے میں دو سگے بھائی ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او وقار قیصر نے بتایا کہ ڈاکوؤں کی شناخت ہمت اور گلاب ولد محمد شریف کے نام سے کی اور ان کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں، چھینے ہوئے موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے جبکہ دونوں بھائیوں کا کرمنل ریکارڈ سامنے آیا ہے اور وہ اس سے قبل بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں جبکہ دونوں ڈکیت بھائی سپر ہائی وے اللہ بخش گوٹھ کے رہائشی ہیں۔
قائمہ کمیٹی نے غلط پیش گوئیوں پر محکمہ موسمیات کے حکام کو آڑے ہاتھوں لے لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل نے محکمہ موسمیات کے حکام کو غلط پیش گوئیوں پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کا اجلاس چیئرمین احمد عتیق انور کی زیرِ صدارت ہوا جس میں اراکین کمیٹی نے غلط پیشگوئیوں پر محکمہ موسمیات کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔رکن قائمہ کمیٹی میر منور علی نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی زیادہ ترخبریں غلط نکل آتی ہیں، ایک بارمحکمہ موسمیات نے4 دن بارش بتائی مگر ایک قطرہ بارش نہیں ہوئی۔رکن قائمہ کمیٹی شازیہ مری نے...
پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملے کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز لاہور: (آئی پی ایس) پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملے کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔جی ایچ کیو حملہ کیس اور 9 مئی مقدمات کا ٹرائل اب اڈیالہ جیل کے بجائے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں ہی ہو گا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے نیا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ضرورت کے مطابق ویڈیو لنک پر پیش کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس اور دیگر مقدمات کے باقی ملزمان اے ٹی سی راولپنڈی میں پیش ہوں گے۔ انسداد دہشتگردی عدالت...
سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی بیوائوں کو تاحیات سکیورٹی دینے کا حکم واپس لے لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی بیوائوں کو تاحیات سکیورٹی دینے کا حکم واپس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ ریٹائرڈ ججز کو تاحیات سکیورٹی کا حق 2018 کے صدارتی آرڈر نمبر7 میں دیا گیا ہے۔تاہم آرڈر نمبر 7ریٹائرڈ ججز کی بیوائوں کو تاحیات سکیورٹی کی سہولت فراہم نہیں کرتا، اس لیے ریٹائرڈ ججز کی بیوائوں کو تاحیات سکیورٹی کی حد تک آرڈر واپس لیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے چیف جسٹس پاکستان کی منظوری سے وزارت داخلہ کو ریٹائرڈ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد : عدالت عظمیٰ نے ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کو تاحیات سیکورٹی دینے کا حکم واپس لے لیا۔سپریم کورٹ کی جانب سے وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ ریٹائرڈ ججز کو تاحیات سیکورٹی کا حق 2018 کے صدارتی آرڈر نمبر7 میں دیا گیا ہے،تاہم آرڈر نمبر 7 ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کو تاحیات سکیورٹی کی سہولت فراہم نہیں کرتا۔ اس لیے ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کو تاحیات سیکورٹی کی حد تک آرڈر واپس لیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے چیف جسٹس پاکستان کی منظوری سے وزارت داخلہ کو ریٹائرڈ ججز کی سیکورٹی کے حوالے سے باضابطہ خط ارسال کیا۔خط میں کہا گیا کہ ملک کی موجودہ سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر...
سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کو سکیورٹی دینے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔ ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کو سیکیورٹی دینے سے متعلق اپنا فیصلہ واپس لیتے ہوئے عدالتِ عظمیٰ نے دوسرا وضاحتی اعلامیہ جاری کردیا۔ یہ بھی پڑھیے: سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی سیکیورٹی سے متعلق مراسلے پر وضاحت کردی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ریٹائرڈ ججز کی بیوائیں صدارتی آرڈر کے تحت سکیورٹی پروٹوکول میں شامل نہیں ہوتیں، لہٰذا ان کی حد تک نوٹیفکیشن واپس لیا جاتا ہے۔ تاہم سپریم کورٹ کے مطابق ریٹائرڈ ججز کو تاحیات سکیورٹی فراہم کی جائے گی اور اس حوالے سے فیصلہ برقرار رہے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 13 ستمبر کو سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے ججز کی بیواؤں کو سکیورٹی دینے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے معاملے پر دوسرا وضاحتی اعلامیہ جاری کردیا، اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ججز کی بیوائیں صدارتی آرڈر کے تحت سکیورٹی پروٹوکولز میں نہیں آتیں،ججز کی بیواؤں کی حد تک نوٹیفکیشن واپس لیا جاتا ہے،ریٹائرڈ ججز کو تاحیات سکیورٹی دی جائے گی۔ مزید :
ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے قطر میں حماس رہنماؤں پر اسرائیلی حملے کے بعد جمعہ کو اسرائیلی سفیر کو طلب کر لیا۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسرائیلی نشریاتی ادارے ’’کان‘‘ نے رپورٹ کیا کہ اماراتی حکومت نے دوحہ پر اسرائیلی حملے کے خلاف یہ قدم اٹھایا ہے۔ مبصرین کے مطابق یہ اقدام دونوں ممالک کے قریبی اقتصادی اور دفاعی تعلقات میں تناؤ کی واضح علامت ہے۔ یاد رہے کہ منگل کو قطر کے دارالحکومت دوحہ پر اسرائیلی حملے میں حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس پر عالمی سطح پر مذمت کی گئی۔ بعد ازاں اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے قطر کو وارننگ دی تھی کہ وہ حماس کے رہنماؤں کو ملک بدر...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ قدامت پسند رہنما اور ان کے قریبی اتحادی چارلی کرک کے مبینہ قاتل کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ ٹرمپ کے مطابق مشتبہ شخص نے خود کو حکام کے حوالے کر دیا۔ صدر ٹرمپ نے فوکس نیوز سے گفتگو میں کہا کہ وہ اب ہماری تحویل میں ہے۔ کسی بہت قریبی شخص نے ہی اسے پولیس کے حوالے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس میں ایک پادری، ایک امریکی مارشل اور مشتبہ شخص کا والد شامل تھے۔ رپورٹس کے مطابق حملہ آور ازخود پولیس ہیڈکوارٹر پہنچا اور وہاں گرفتاری دی۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگرچہ اسے حراست میں لے لیا گیا ہے لیکن حالات میں تبدیلی بھی ممکن...
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے غزہ پر جاری قیامت خیز مظالم، قطر پر حملہ، ہولناک سیلاب اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں جوانوں کی شہادت پر کوئی بیان نہیں دیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر خواجہ آصف نے لکھا کہ پاکستان اور ھمارے خطے میں سمیت دنیا میں کئی واقعات عمران خان کے اقتدار سے محروم ہونے کے بعد ہوئے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ غزہ پہ قیامت خیز مظالم ، پاک بھارت جنگ میں ہماری تاریخی فتح، وطن عزیز میں ہولناک سیلاب، دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ چند نہایت اہم واقعات ہیں اور اب قطر نے اسرائیل پر حملہ کیا۔ خواجہ آصف نے لکھا کہ ان تمام واقعات کے دوران یا بعد میں آپ نے عمران...
سینئر اور خوبرو اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے ایک بار پھر اپنی بے باک رائے سے سب کو چونکا کر رکھ دیا۔ عتیقہ اوڈھو نے ایک ڈرامے پر تنقیدی رائے دیتے ہوئے اداکار فیروز خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ہیرو پن سے باہر نہیں نکل رہے ہیں۔ سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے مزید کہا کہ فیروز خان کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ اپنے ہیرو ازم سے باہر ہی نہیں نکلتے۔ وہ کردار میں ڈوبنے کے بجائے اپنے تاثر اور امیج کو سنبھالنے میں لگے رہتے ہیں۔ عتیقہ اوڈھو نے مزید کہا کہ فیروز خان کی باڈی لینگویج سخت اور بناوٹی لگتی ہے وہ زیادہ محنت اپنی شکل و صورت اور اسٹائل پر کرتے ہیں اس لیے ان کی اداکاری قدرتی لگنے...
یمن میں سرگرم حوثی گروپ نے اقوام متحدہ سے وابستہ 11 اہلکاروں کو حراست میں لے لیا ہے۔ ان پر امریکا اور اسرائیل کے لیے جاسوسی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق، یہ گرفتاریاں اس وقت عمل میں آئیں جب گزشتہ ہفتے ایک اسرائیلی فضائی حملے میں حوثی حکومت کے وزیرِاعظم اور کابینہ کے 9 وزرا ہلاک ہو گئے تھے۔ حملے کے بعد حوثی قیادت نے سیکیورٹی کریک ڈاؤن شروع کیا، جس میں متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا۔ حوثی ذرائع کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے ان اہلکاروں کودشمن قوتوں کے ساتھ تعاون اورجارحیت میں سہولت کاری جیسے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق ان افراد...
رواں سال برطانیہ، جاپان اور جنوبی کوریا میں تاریخ کی سب سے شدید گرمی ریکارڈ کی گئی، جس نے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ دیے اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ برطانیہ میں جون تا اگست اوسط درجہ حرارت 16.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، جو 1884 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ اس دوران چار ہیٹ ویوز آئیں اور کئی علاقوں میں قحط کی صورتحال پیدا ہوگئی۔ گھروں اور پبلک مقامات پر ایئر کنڈیشنر نہ ہونے کے باعث عوام کے لیے گرمی برداشت کرنا مشکل ہو گیا۔ جاپان میں بھی اوسط درجہ حرارت معمول سے 2.36 ڈگری زیادہ رہا، جو 1898 کے بعد سب سے بلند ہے۔ سخت گرمی کے باعث مئی سے اگست کے درمیان 84...
وزیراعلی پنجاب نے مسجد پر اپنی تصویر لگانے کا سخت نوٹس لے لیا،وضاحت طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے مسجد پر اپنی تصویر لگانے کا سخت نوٹس لے لیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین سے وضاحت طلب کرلی ہے۔وزیراعلی پنجاب نے مسجد پر تصویر لگانے پر ڈپٹی کمشنر کی سرزنش کی ہے اور ضلعی انتظامیہ اور سرکاری اداروں کو اپنی تصویر کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔خیال رہے کہ منڈی بہاوالدین میں سیلاب متاثرین کے لیے قائم فلڈ ریلیف کیمپ میں بنائی گئی مسجد کی دیوار پر بینر لگایا گیا تھا جس پر پنجاب حکومت کے لوگو کے سامنے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 اگست 2025ء) جمعرات کو پاکستانی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ اسلام آباد میں کچھ افغان شہریوں کو حراست میں لیا ہے۔ یہ گرفتاریاں مہاجرین کے خلاف تازہ کریک ڈاؤن کا حصہ ہیں، ان میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جنہیں جرمنی منتقل ہونا تھا۔ پاکستان کن لوگوں کو ملک بدر کرنا چاہتا ہے؟ اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شدگان میں وہ افراد بھی شامل ہیں جو جرمن پروگراموں میں رجسٹرڈ ہیں، جیسے سابق مقامی عملہ اور دیگر ایسے لوگ جنہیں 2021 میں طالبان کے قبضے کے بعد خطرے سے دوچار قرار دیا گیا تھا۔ یہ واضح نہیں کہ کتنے ایسے افراد ان گرفتار شدگان میں شامل ہیں۔ افغانستان...
فضا علی نے اپنے شو کے دوران وینا ملک کی کم عمر لڑکے کے ساتھ متنازع ویڈیوز بنانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ فضا علی اور وینا ملک دونوں پاکستان کی باصلاحیت اور معروف اداکارائیں ہیں جنہوں نے تقریباً دو دہائی قبل اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا۔ دونوں نے متعدد مقبول ٹی وی ڈراموں میں کام کیا اور ساتھ ہی کامیاب ہوسٹ کے طور پر بھی اپنی شناخت بنائی۔ فضا علی ان دنوں مختلف مارننگ شوز کی میزبانی کرتی نظر آتی ہیں، جبکہ وینا ملک سیاحت پر مبنی پروگرامز اور سیاسی طنز و مزاح کے شوز کے لیے پہچانی جاتی ہیں۔ وینا ملک نوجوان لڑکوں کے ساتھ بولڈ انداز میں گانے اور ڈانس ویڈیوز بنا کر...
جیا بچن کے ایک مداح کو سیلفی لینے کے دوران دھکا دینا پر بالی ووڈ اور سیاست کا مشترکہ معاملہ بن گیا۔ کنگنا رناوت بھی میدان میں آگئیں۔ ماضی کی مقبول ترین ہیروئن جیا بچن کا تعلق سماج وادی پارٹی سے ہے اور وہ اپنی پارٹی سے رکن اسمبلی بھی ہیں۔ کنگنا رناوت بھی بالی ووڈ کی مشہور اور بے باک اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ حکمراں جماعت بی جے پی کی رکنِ پارلیمان ہیں۔ سینئر اداکارہ جیا بچن کے سیلفی لینے والے شخص کو دھکا دینے کے واقعے پر سیاسی عداوت اور پیشہ ورانی حسد نے صورت حال کو مزید گھمبیر کردیا۔ بالی ووڈ میں منہ پھٹ کہلائی جانے والی اداکارہ کنگنا رباوت نے جیا بچن کو شدید...
طیب سیف: پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ممبران نے قیادت کو آڑے ہاتھوں لے لیا ،متعدد اراکین پارلیمنٹ نےقومی اسمبلی اجلاس سے بائیکاٹ کی مخالفت کردی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کو بااختیار بنانے کا بھی مطالبہ کیاگیا،حکومت سے مذاکرات کرنے ہیں یا نہیں ؟پارلیمانی کمیٹی ایک نقطے پر اکٹھی نا ہو سکی ،حکومت سے مذاکرات کو بھی بانی تحریک انصاف کی اجازت سے مشروط کر دیا گیا ، کئی رہنما پارلیمانی پارٹی اجلاس چھوڑ کر باہر آگئے۔اجلاس کے دوران اقبال آفریدی عامر ڈوگر سے بھی الجھ پڑے ،اقبال آفریدی نے باجوڑ آپریشن پر بات کرنے کی کوشش کی تو عامر ڈوگر نے روک دیا جس پر اقبال آفریدی نے عامر ڈوگر کے لیے...
خوبرو ہانیہ عامر اداکاری کے علاوہ اپنے شاندار انداز، دلکش مسکراہٹ اور خوبصورتی کے باعث کافی مقبولیت رکھتی ہیں تاہم اس بار وہ اپنی ایک ویڈیو کے باعث تنقد کی زد میں ہیں۔ معاملہ کچھ یوں ہے کہ حال ہی میں ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کراچی کی سڑکوں پر بغیر ہیلمٹ لگائے موٹر سائیکل پر سفر کرتی دکھائی دیں۔ ویڈیو میں وہ تیز رفتار موٹر سائیکل کی پچھلی نشست پر کھڑی ہو کر رقص اور مختلف کرتب دکھانے لگیں جبکہ ان کے ساتھی بھی بغیر کسی حفاظتی تدابیر کے موٹر سائیکل چلا رہے تھے۔ جس پر لیجنڈری کرکٹر وسیم کی آسٹریلوی نژاد اہلیہ شنیرا اکرم نے ہانیہ عامر کی اس ویڈیو کو ’غیر ذمے دارانہ‘ قرار دیتے ہوئے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔...
راو لپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور نورین نیازی کو اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر تحویل میں لے لیا۔علیمہ خان اور نورین نیازی کو تحویل میں لینےکے بعد پولیس دونوں کو لے کر چکری انٹر چینج کی طرف چلی گئی جبکہ پولیس نے عمران خان کی بہنوں کے ساتھ حراست میں لیےگئے پی ٹی آئی کے 9 کارکنوں کو رہا کر دیا۔علیمہ خان اور نورین نیازی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر دھرنا دے رکھا تھا۔اس سے پہلے پولیس حکام نے علیمہ خان اورنورین نیازی سے واپس جانے کی درخواست کی...
ذرائع کے مطابق پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو اڈیالہ جیل کے قریب واقع ناکے سے حراست میں لیا، پولیس نے تحریک انصاف کے متعدد کارکنان کو بھی حراست میں لے لیا۔ راولپنڈی پولیس بانی کی دونوں بہنوں کو حراست میں لے کر چکری انٹرچینج کی جانب روانہ ہو گئی۔ اسلام ٹائمز۔ پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور نورین خان کو تحویل میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو اڈیالہ جیل کے قریب واقع ناکے سے حراست میں لیا، پولیس نے تحریک انصاف کے متعدد کارکنان کو بھی حراست میں لے لیا۔ راولپنڈی پولیس علیمہ خان اور نورین خان کو حراست میں لے کر...
راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہنوں، علیمہ خان اور نورین نیازی کو اڈیالہ جیل کے قریب واقع داہگل ناکے پر تحویل میں لے لیا۔ دونوں بہنیں عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر احتجاجاً جیل کے قریب دھرنا دے رہی تھیں۔ پولیس نے ابتدائی طور پر ان سے پرامن طور پر واپس جانے کی درخواست کی، تاہم انکار پر انہیں تحویل میں لے کر چکری انٹرچینج کی جانب روانہ کر دیا گیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے نو کارکنوں کو بھی حراست میں لیا گیا تھا، جنہیں بعد ازاں رہا کر دیا گیا۔ علیمہ خان نے گرفتاری سے قبل میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران...
سٹی42: پنجاب پولیس نے پی ٹی آئی کے بانی کی بہنوں کو حراست میں لے لیا۔ راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان اور نورین خان اپنے کارکنوں کے ساتھ تاحال موجود ہیں۔ پولیس نے داہگل ناکہ پر پہلے کئی کارکنوں کو حراست میں لیکر قیدی وین میں بٹھا دیا۔ موقع پر موجود صحافیوں کے مطابق موقع سے 6 کارکنان کو حراست میں لیکر قیدی وین میں بٹھا دیا گیا تھا۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ بعد میں پولیس نے علیمہ خان اور نورین خان کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے پہلے سے حراست میں لیے گئے کارکنوں کو قیدی وین سے نکال کر چھوڑ دیا۔ Waseem Azmet
علیمہ خان اور نورین نیازی—فائل فوٹو راولپنڈی پولیس نے بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور نورین نیازی کو داہگل ناکے پر تحویل میں لے لیا۔ پولیس علیمہ خان اور نورین نیازی کو وین میں لے کر چکری انٹرچینج روانہ ہو گئی۔ تاہم پولیس نے حراست میں لیےگئے پی ٹی آئی کے 9 کارکنوں کو رہا کردیا۔علیمہ خان نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر دھرنا دے رکھا تھا۔ اس موقع پر دھرنے کی وجہ سے اڈیالہ روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی تھیں۔ علیمہ خان کا کارکنوں کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر دھرنابانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے...
نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست 2025ء ) بھارت میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کو حراست میں لے لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی میں اپوزیشن کے احتجاج کے دوران پولیس نے راہول گاندھی کو حراست میں لے لیا، اس حوالے سے راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ مودی سرکار سچ کی آواز دبانے کی کوشش کررہی ہے، ہماری لڑائی جمہوریت اور ون مین ون ووٹ کی لڑائی ہے، ہمیں شفاف ووٹر لسٹیں چاہئیں، دھاندلی نہیں ہونے دیں گے۔ بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنماء نے پچھلے انتخابات میں نریندر مودی کی جیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ بھارتی الیکشن کمیشن نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ مل کر عام انتخابات میں ووٹ...
راشد منہاس روڈ پر ٹمپر کے نیچے کچل کر بہن بھائی کے جاں بحق ہونے کے بعد مشتعل افراد کی جانب سے 7 ڈمپرز کو نذر آتش کیے جانے کے واقعے کی تحقیقات کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے فیڈرل بی ایریا بلاک 16 ، 14 سمیت دیگر بلاکوں میں ہوٹلز اور پارکوں میں چھاپے مار کر متعدد نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔ ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے پیر کی الصبح فیڈرل بی ایریا بلاک 16 ، 14 سمیت دیگر بلاکوں میں ہوٹلز اور پارکوں میں چھاپے مار کر متعدد نوجوانوں کو حراست میں لے کر گبول ٹاؤن، یوسف پلازہ، نیوکراچی انڈسٹریل ایریا اور یوسف پلازہ تھانے منتقل کر دیا۔ حراست میں لیے جانے والوں کے والدین، رشتے دار اور...
فائل فوٹو شاہ لطیف ٹاؤن سے لاپتا شہری کے کیس میں جسٹس ظفر احمد راجپوت نے پولیس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا مال پولیس کےلیے مال غنیمت نہیں ہے۔سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس ظفر احمد راجپوت نے پولیس کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جیو فینسنگ یہ کب سے بتانے لگی کہ کون سی موٹر سائیکل ڈکیتی میں استعمال ہوئی ہے؟ کیس میں پولیس نے لاپتہ مصور حسین کے گھر سے موٹر سائیکل اٹھانے کا یہ جواز پیش کیا تھا کہ جیو فینسنگ سے پتہ چلا تھا کہ موٹر سائیکل ڈکیتی میں استعمال ہوئی ہے۔جسٹس ظفر احمد راجپوت نے کہا گھر کے باہر کھڑی گاڑی لاوارث نہیں ہوتی۔ پولیس کا بس چلے تو گھروں کا سارا...
وفاقی حکومت نے ملک کے 24 بڑے سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کر لیا، جس پر تین مراحل میں عملدرآمد کیا جائے گا۔ اس بات کا اعلان وفاقی وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں کیا۔ انہوں نے ایوان کو بتایا کہ پہلے مرحلے میں ایک سال کے اندر 10 سرکاری اداروںکی نجکاری کی جائے گی، دوسرے مرحلے میں ایک سے تین سال کے دوران 13 اداروں کو نجی شعبے کے حوالے کیا جائے گا جبکہ تیسرے اور آخری مرحلے میں ایک ادارے کی نجکاری تین سے پانچ سال میں مکمل کی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں کن اداروں کی نجکاری ہوگی؟ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (PIA) روز ویلٹ ہوٹل زرعی ترقیاتی بینک آئیسکو سمیت 3 ڈسکوز...
کراچی: سپریم کورٹ نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری میں زائد داخلے کے تنازع پر کالج انتظامیہ کی ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر طالبہ سمیت فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحی آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کے روبرو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری میں زائد داخلے کے تنازع سے متعلق کالج انتظامیہ کی ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔ میڈیکل کالج کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پی ایم ڈی سی کی جانب سے تمام میڈیکل کالجز کو داخلے کا کوٹہ الاٹ کیا جاتا ہے۔ میڈیکل کالج لیاری میں لیاری ٹاؤن کے لیے 15...
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے اقدامات سے 500 روپے کورٹ فیس کا نوٹیفکیشن پنجاب حکومت نے واپس لے لیا۔ صوبائی حکومت نے فنانس بل 2024 میں ترمیم کر دی۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ملتان اور بہاولپور میں مصدقہ کاپی کی فیس 500روپے فیس ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ پنجاب حکومت نے کورٹ فیس 50روپے سے بڑھا کر 500روپے کر دی تھی۔
پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سمّنی سے بھمبر آ رہے تھے کہ انہیں راستے سے حراست میں لیا گیا، ان کے 9 مئی کے کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سردار قیوم نیازی آزاد کشمیر سمّنی سے بھمبر آ رہے تھے کہ انہیں راستے سے حراست میں لیا گیا، عبدالقیوم نیازی کے 9 مئی کے کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔ واضح رہے کہ عمران خان کی جانب سے 5 اگست کو دی گئی احتجاج کی کال کے باعث پی ٹی آئی آزاد کشمیر نے بھی...
ترجمان کیسکو کے مطابق مسلح افراد نے گرڈ اسٹیشن میں اندھا دھند فائرنگ کی اور کنٹرول روم، ہائی پاور ٹرانسفارمر، سی ٹیز، کنزرویٹو ٹینک، ریڈیٹر ٹیوب، اے سی، ڈی سی پینل اور دیگر برقی آلات کو شدید نقصان پہنچایا۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے ترجمان کے مطابق گزشتہ شب 132 کے وی زرد غلام جان منگچر گرڈ اسٹیشن پر تقریباً 20 مسلح افراد نے حملہ کرکے عملے اور سکیورٹی گارڈ کو یرغمال بنا لیا۔ مسلح افراد نے گرڈ اسٹیشن میں اندھا دھند فائرنگ کی اور کنٹرول روم، ہائی پاور ٹرانسفارمر، سی ٹیز، کنزرویٹو ٹینک، ریڈیٹر ٹیوب، اے سی، ڈی سی پینل اور دیگر برقی آلات کو شدید نقصان پہنچایا۔ ترجمان کے مطابق حملہ آوروں نے توڑ پھوڑ...
—فائل فوٹو/جیو نیوز گریب سابق وزیرِ اعظم آزاد کشمیر اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر سردار عبدالقیوم نیازی کو حراست میں لے لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ صدر پی ٹی آئی و سابق وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کو سماہنی سے حراست میں لیا گیا ہے۔سردار عبدالقیوم نیازی سماہنی میں ریلی سےخطاب کے لیے پہنچے تھے۔ریلی میں شرکت سے پہلے عبدالقیوم نیازی کو حراست میں لیا گیا۔واضح رہے کہ سردار عبدالقیوم نیازی 4 اگست 2021ء تا 14 اپریل 2022ء آزاد کشمیر کے وزیرِاعظم رہ چکے ہیں۔
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کو بھمبر کے علاقے سماہنی سے حراست میں لے لیا گیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عبدالقیوم نیازی کو بھمبر کے علاقے سماہنی سے اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ احتجاجی ریلی سے خطاب کے لیے سماہنی پہنچے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عبدالقیوم نیازی پر 11 سے زائد مقدمات درج ہیں اور انہیں میرپور منتقل کیا جا گیا ہے۔ یاد رہے کہ 2 دن قبل 9 مئی کے مقدمات میں ان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے۔ Post Views: 5
کراچی ( ویب ڈیسک )پولیس کے مطابق خواجہ شمس الاسلام بیٹے کے ساتھ ایک جنازے میں شرکت کیلئے آئے تھے کہ قمیض شلوار میں ملبوس ملزم نے ان پر فائرنگ کی اور موٹر سائیکل پر فرار ہو گیا۔ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے ملزم کی شناخت ہو گئی اور حملہ آور نے فرار ہوتے ہوئے کہا ایک جملہ بھی ادا کیا۔ درخشاں تھانے کی حدود ڈیفنس فیز 6 قرآن اکیڈمی میں نماز جمعہ کے بعد ایک شخص نے مسجد میں گھس کر فائرنگ کی اور فرار ہو گیا، فائرنگ کے نتیجے میں سینئر وکیل خواجہ شمس السلام اور ان کا بیٹا زخمی ہو گئے، فائرنگ سے زخمی ہونے...
سینئر بھارتی اداکارہ اور سماج وادی پارٹی کی سینئر رکن جیا بچن نے راجیہ سبھا میں ‘آپریشن سندور’ پر شدید تنقید کرتے ہوئے مودی کو آئینہ دکھا دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راجیہ سبھا کے حالیہ مون سون سیشن کے دوران سماج وادی پارٹی کی سینئر رکن جیا بچن نے ’آپریشن سندور‘ کے نام پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ جیا بچن نے اپنے خطاب میں سوال اُٹھایا کہ اس آپریشن کو "سندور” جیسا علامتی اور جذباتی نام کیوں دیا گیا؟ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اس آپریشن کے نام پر کئی خواتین کا "سندور” تو اُجڑ گیا ہے۔ وہ فوجی نوجوان جو اس آپریشن میں مارے گئے...
بنگلہ دیش کی فوج نے میجر صادق کو حراست میں لے لیا ہے، جن پر ممنوعہ عوامی لیگ اور اس کی ذیلی تنظیموں کے کارکنان کو مبینہ طور پر عسکری تربیت فراہم کرنے کا الزام ہے۔ اس بات کی تصدیق جمعرات کے روز ڈھاکہ کینٹونمنٹ میں ایک پریس بریفنگ کے دوران فوج کے ڈائریکٹر ملٹری آپریشنز بریگیڈیئر جنرل ناظم الدَولہ نے کی۔ بریگیڈیئر ناظم کے مطابق میجر صادق سے متعلق معاملہ ہمارے علم میں آیا ہے اور وہ اس وقت فوج کی تحویل میں ہیں۔ تفتیش جاری ہے، اور اگر ان کی شمولیت ثابت ہوئی تو ان کے خلاف فوجی قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ یہ پیشرفت اُس وقت سامنے آئی جب پولیس نے دارالحکومت ڈھاکہ کے علاقے...
اس حوالے سے وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ اٹھارہ شوگر ملز کے مالکان و دیگر عناصر کے نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیئے گئے ہیں، چند دنوں میں ای سی ایل میں ڈالے گئے نام بھی جاری کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے ملک میں جاری چینی کے بحران کے پیش نظر شوگر ملز کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے تمام ذخیرہ اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے شوگر ملوں کے گوداموں میں موجود ذخائر سے چینی کی سپلائی کی مانیٹرنگ کیلئے ایف بی آر اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں۔ اس حوالے سے وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ اٹھارہ شوگر ملز کے مالکان و دیگر...
وفاقی حکومت نے ملک میں جاری چینی کے بحران کے پیش نظر شوگر ملز کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے ملک بھر میں موجود چینی کا تمام ذخیرہ اپنے کنٹرول میں لے لیا۔ وزارت فوڈ حکام کے مطابق 18 شوگر ملز کے مالکان کے نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیئے گئے ہیں ، چند دنوں میں ای سی ایل میں ڈالے گئے نام بھی جاری کریں گے، 19 لاکھ میٹرک ٹن چینی شوگر ملز کی بجائے حکومتی کنٹرول میں چلی گئی، فیصلہ چینی کی مصنوعی قلت اور قیمتیں مزید بڑھنے کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا، تمام شوگر ملز میں چینی اسٹاک پر ایف بی آر کے ایجنٹس تعینات کر دیئے گئے ، شوگر ملوں کے چینی...
وزارت فوڈ حکام کا کہنا ہے کہ 19 لاکھ میٹرک ٹن چینی شوگر ملز کی بجائے حکومتی کنٹرول میں چلی گئی ہے اور یہ فیصلہ چینی کی مصنوعی قلت اور قیمتیں مزید بڑھنے کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ وزارت فوڈ حکام کا مزید کہنا ہے کہ 18 شوگر ملز کے مالکان اور دیگر عناصر کے نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے ملک میں جاری چینی کے بحران کے پیش نظر شوگر ملز کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے ملک بھر میں موجود چینی کا تمام ذخیرہ اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔ وزارت فوڈ حکام کا کہنا ہے کہ تمام شوگر ملز میں چینی سٹاک پر ایف بی...
وفاقی حکومت نے ملک میں جاری چینی کے بحران کے پیش نظر شوگر ملز کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے تمام ذخیرہ اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے شوگر ملوں کے گوداموں میں موجود ذخائر سے چینی کی سپلائی کی مانیٹرنگ کیلئے ایف بی آر اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں۔ اس حوالے سے وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ اٹھارہ شوگر ملز کے مالکان و دیگر عناصر کے نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیئے گئے ہیں، چند دنوں میں ای سی ایل میں ڈالے گئے نام بھی جاری کریں گےْ حکام کا مزید کہنا ہے کہ 19 لاکھ میٹرک ٹن چینی شوگر ملز کی بجائے حکومتی کنٹرول میں چلی گئی...
وفاقی حکومت کا سخت ایکشن، ملک بھر میں موجود چینی کا تمام ذخیرہ اپنے کنٹرول میں لے لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی حکومت نے ملک میں جاری چینی کے بحران کے پیش نظر شوگر ملز کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے ملک بھر میں موجود چینی کا تمام ذخیرہ اپنے کنٹرول میں لے لیاہے ۔وزارت فوڈ حکام کے مطابق 18 شوگر ملز کے مالکان کے نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیئے گئے ہیں ، چند دنوں میں ای سی ایل میں ڈالے گئے نام بھی جاری کریں گے، 19 لاکھ میٹرک ٹن چینی شوگر ملز کی بجائے حکومتی کنٹرول میں چلی گئی، فیصلہ چینی کی مصنوعی قلت اور قیمتیں مزید...
سندور تو اجڑ گیا، جیا بچن نے راجیہ سبھا میں مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)سینئر بھارتی اداکارہ اور سماج وادی پارٹی کی سینئر رکن جیا بچن نے راجیہ سبھا میں آپریشن سندورپر شدید تنقید کرتے ہوئے مودی کو آئینہ دکھا دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راجیہ سبھا کے حالیہ مون سون سیشن کے دوران سماج وادی پارٹی کی سینئر رکن جیا بچن نے آپریشن سندور کے نام پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔جیا بچن نے اپنے خطاب میں سوال اٹھایا کہ اس آپریشن کو “سندور” جیسا علامتی اور جذباتی نام کیوں دیا گیا؟ جبکہ حقیقت یہ...
سینئر بھارتی اداکارہ اور سماج وادی پارٹی کی سینئر رکن جیا بچن نے راجیہ سبھا میں 'آپریشن سندور' پر شدید تنقید کرتے ہوئے مودی کو آئینہ دکھا دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راجیہ سبھا کے حالیہ مون سون سیشن کے دوران سماج وادی پارٹی کی سینئر رکن جیا بچن نے ’آپریشن سندور‘ کے نام پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ جیا بچن نے اپنے خطاب میں سوال اُٹھایا کہ اس آپریشن کو "سندور" جیسا علامتی اور جذباتی نام کیوں دیا گیا؟ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اس آپریشن کے نام پر کئی خواتین کا "سندور" مٹا دیا گیا ہے۔ وہ فوجی نوجوان جو اس آپریشن میں مارے گئے ان...
—فائل فوٹو کراچی میں دو روز قبل گوجرانوالہ کے رہائشی جوڑے کے قتل کیس میں گوجرانوالہ سے کراچی پولیس نے 11 افراد کو حراست میں لے لیا۔اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد میں مقتولہ کا بھائی بھی شامل ہے، خاتون کی فیملی کو شامل تفتیش کیا گیا ہے۔ کراچی میں قتل کیے گئے جوڑے کے کیس میں گوجرانوالہ پولیس کا بیان آگیاپولیس کا بتانا ہے کہ مقتول کے اہلخانہ نے اب تک کوئی رابطہ نہیں کیا،کراچی پولیس کے ساتھ مل کر کیس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا تھا کہ مقتول ساجد کے والد نے 5 افراد کو مقدمے میں نامزد...
—فائل فوٹو عمر کوٹ ضلع کونسل کے رکن عبدالحکیم آریسر کے خلاف خاتون نے زیادتی کا الزام واپس لے لیا۔پولیس کو خاتون کی میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے، جس کے بعد طے ہو گا کہ زیادتی ہوئی یا نہیں؟پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش نہ کروانے کا خاتون کا بیان عدالت میں جمع کروایا جائے گا۔ خاتون نے اجتماعی زیادتی کا الزام لگایا تھا، کیس میں ایک ملزم عبدالحکیم آریسر گرفتار اور دوسرا ملزم مفرور ہے۔
بلوچستان میں مرد اور خاتون کے قتل کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ پولیس نے مقتولہ بانو بی بی کی والدہ کو گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں دہرے قتل کے معاملے میں کوئٹہ پولیس نے مقتولہ بانو بی بی کی والدہ کو گزشتہ رات گرفتار کیا۔ آج بانو بی بی کی والدہ کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پولیس نے عدالت سے ان کا 2 روزہ ریمانڈ دینے کی استدعا کی۔ عدالت نے بانو بی بی کی والدہ کو 2 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز خاتون کا بیان سامنے آیا تھا جس میں اس نے کہا تھا کہ بیٹی بانو کو بلوچی رسم و رواج کے مطابق سزا دی...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف صحافی عمران وسیم کو اس وقت لینے کے دینے پڑ گئے جب انہوں نے ایکس پر جاری پیغام میں پی ٹی آئی تحریک میں ٹیریان کو بھی شامل کرنے کا مشورہ دیا تو سوشل میڈیا صارفین نے ان کی درگت بنا ڈالی اور انہوں نے ایک اور پیغام جاری کرتے ہوئے ٹویٹر صارفین کے رد عمل پر ایک اور پیغام جاری کیا ۔ تفصیلات کے مطابق عمران وسیم نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’ قاسم سلیمان کے ساتھ اگر ٹیریان بھی میدان میں آ گئیں تو احتجاجی تحریک میں ناقابل تسخیر جان پڑ جائے گی ‘‘۔ سعودی عرب اور فرانس کی مشترکہ صدارت میں فلسطینی ریاست کے قیام سے...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لورالائی میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ پر سوشل میڈیا پر ایک صارف نے سینئر صحافی احمد نورانی کو اس وقت آڑے ہاتھوں لے لیا جب احمد نورانی نے فواہد چوہدری کی جانب سے پنجاب حکومت کو لورالائی واقعہ پر سخت سوالات کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق وزیر فواد چوہدری نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’ پنجاب حکومت خاموش رہ کر پنجابیوں کے قتلوں کی معاون بنی ہوئی ہے، مریم نواز اس قتل عام پر اپنی پوزیشن واضح کریں ، وہ کن کے ساتھ کھڑی ہیں، اس بے حسی پر شرم آنی چاہیے ۔‘‘ میرے خیال میں عمران خان کے...
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی سنیارٹی کے معاملے نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی نے صدر زرداری کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ قانونی مشاورت مکمل ہونے کے بعد صدر کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی جائے گی ۔ صدر مملکت نے حالیہ فیصلے میں جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا سینئر ترین جج قرار دیا تھا، جب کہ جسٹس محسن اختر کیانی کو ان سے جونئیر قرار دیا گیا۔
جنوبی کوریا کے شہر جن جو میں ہونے والے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپیئن شپ 2025 کے فائنل میں پاکستان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے مالدیپ کو 35 کے مقابلے میں 60 گولز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ یہ فیصلہ کن مقابلہ ہواسن جمنازیم میں کھیلا گیا، جہاں پاکستانی ٹیم نے آغاز سے ہی مکمل برتری حاصل کی اور پورے میچ کے دوران اپنی سبقت برقرار رکھی۔ میچ کے پہلے کوارٹر کے اختتام پر پاکستان نے 5 کے مقابلے میں 17 گول کر کے واضح برتری حاصل کر لی تھی۔ ہاف ٹائم تک اس برتری میں مزید اضافہ ہوا اور اسکور 34-17 تک پہنچ گیا، تیسرے کوارٹر کے اختتام پر پاکستان کا پلڑا 45-23 کے...
سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے کہا کہ ویپنگ کو نوجوان فیشن یا کم نقصان دہ متبادل سمجھ کر اپنا رہے ہیں، مگر حقیقت میں یہ عادت رفتہ رفتہ سگریٹ نوشی کی طرف لے جاتی ہے، جو صحت کے لیے نہایت مضر ہے۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں شوبز انڈسٹری سے جڑے چند حساس اور اہم موضوعات پر نہایت سنجیدہ انداز میں اظہارِ خیال کیا، جس میں نوجوان فنکاروں میں تمباکو نوشی اور ویپنگ کے بڑھتے رجحانات کو خاص طور پر اجاگر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میں وزارتِ تمباکونوشی نوجوان اداکاروں کے نام کرنا چاہوں گی، کیونکہ اکثر نوجوان سیٹ پر بھی تمباکو نوشی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ انہوں نے اس عمل کو غیر ذمہ دارانہ قرار...