وینزویلا نے ایف35 طیاروں کی تعیناتی پر امریکا کو آڑے ہاتھوں لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراکس (انٹرنیشنل ڈیسک) وینزویلا کے وزیرِ دفاع نے امریکی وزیر دفاع پر تنقید کرتے ہوئے انہیں جنگجوانہ اور سنسنی خیزی کا متلاشی قرار دے دیا۔ وزیرِ دفاع جنرل ولادمیر پیڈرینو نے کہا کہ امریکی طیاروں نے ان کے ملک کی سرحدوں کی غیر قانونی طور پر خلاف ورزی کی۔ انہوں نے امریکا پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ امریکا ہمیں فوجی طور پر ہراساں کرنے اور ہماری قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔ امریکی طیاروں نے وینزویلا کے قریب آنے کی ہمت کی ۔ حکومت نے پیٹ ہیگسیتھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غیر ضروری حرکات اور جنگجوانہ انداز سے گریز کریں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
فیفا اور امریکا کا مشترکہ اقدام، ٹکٹ ہولڈرز کے لیے فیفا پاس متعارف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا اور امریکی حکومت نے ٹکٹ ہولڈرز کے لیے “فیفا پاس” پروگرام کا اعلان کر دیا ہے۔
فیفا کے مطابق اس پروگرام کے تحت دنیا بھر کے فین پرائیوریٹی اپوائنٹمنٹ شیڈولنگ سسٹم سے مستفید ہوں گے اور ٹکٹ کے حامل افراد کو ترجیحی بنیاد پر ویزا انٹرویو کے لیے وقت دیا جائے گا۔
ٹکٹ ہولڈرز اپنے ملک میں ترجیحی ویزا انٹرویو کے لیے اپلائی کر سکیں گے، جس سے عام حالات میں مہینوں انتظار کے بجائے جلد انٹرویو ممکن ہوگا۔
واضح رہے کہ فیفا پاس پروگرام کا اعلان وائٹ ہاؤس میں کیا گیا، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر امریکی حکام بھی شریک تھے۔