ہانیہ عامر کا چلتی بائیک پر رقص؛ شنیرا اکرم نے آڑے ہاتھوں لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
خوبرو ہانیہ عامر اداکاری کے علاوہ اپنے شاندار انداز، دلکش مسکراہٹ اور خوبصورتی کے باعث کافی مقبولیت رکھتی ہیں تاہم اس بار وہ اپنی ایک ویڈیو کے باعث تنقد کی زد میں ہیں۔
معاملہ کچھ یوں ہے کہ حال ہی میں ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کراچی کی سڑکوں پر بغیر ہیلمٹ لگائے موٹر سائیکل پر سفر کرتی دکھائی دیں۔
ویڈیو میں وہ تیز رفتار موٹر سائیکل کی پچھلی نشست پر کھڑی ہو کر رقص اور مختلف کرتب دکھانے لگیں جبکہ ان کے ساتھی بھی بغیر کسی حفاظتی تدابیر کے موٹر سائیکل چلا رہے تھے۔
جس پر لیجنڈری کرکٹر وسیم کی آسٹریلوی نژاد اہلیہ شنیرا اکرم نے ہانیہ عامر کی اس ویڈیو کو ’غیر ذمے دارانہ‘ قرار دیتے ہوئے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔
شنیر اکرام نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں برسوں سے روڈ سیفٹی کے لیے کام کر رہی ہوں۔ ہم سب کو بالخصوص مشہور شخصیات کو چاہیے کہ وہ اپنے فالوورز پر مثبت اثر ڈالیں۔ یہ ویڈیو خطرناک اور غیر محتاط رویے کو فروغ دیتی ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ان کا ہانیہ عامر سے کوئی ذاتی مسئلہ نہیں اور وہ خوش ہیں کہ ہانیہ کو کوئی چوٹ نہیں آئی، لیکن سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے مناظر ہزاروں نوجوانوں کے لیے خطرناک مثال بن سکتے ہیں۔
شنیرا اکرم کی اس پوسٹ پر تاحال ہانیہ عامر نے کوئی ردعمل نہئیں دیا تاہم سوشل میڈیا صارفین نے شنیرا اکرم کی بات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ہانیہ عامر کو روڈ سیفٹی کو اجاگر اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنا چاہئے تھا۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: ہانیہ عامر شنیرا اکرم
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔