لاہور:پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کہا ہے کہ ملک میں پہلے ڈیفالٹ کی باتیں ہو رہی تھیں .لیکن آج ترقی، مہنگائی میں کمی اور اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ کی باتیں ہو رہی ہیں۔لاہور میں پنجابی کلچر ڈے کی تقریبات کا افتتاح کرتے ہوئے خطاب میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ تمام فن کار برادری سے مل کر آج بہت خوش ہوئی ہوں.

ہم فن کاروں کے ڈرامے دیکھ کر بڑے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کلچر ڈے کی شان دار تقاریب شروع کرنے پر عظمیٰ بخاری کو شاباش ہے، بہت اچھی اور خوبصورت پرفارمنسز پیش کی گئیں. دنیا میں بھنگڑے کا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کا میوزک سن لیں، بلے بلے ٹور پنجابن کا کوئی جوڑ نہیں، ترکیہ گئیں جہاں میں نے کلچر شو دیکھا وہ اپنی ثقافت پر بہت فخر محسوس کرتے ہیں. پنجابی زبان پرہم سب کو فخر ہونا چاہیے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جب ہم سعودی عرب میں جلاوطن تھے تو مجھے اپنے وطن کی بہت یاد آتی تھی، وہاں بارش ہوئی تو میں وطن کی مٹی کو یاد کر کے روتی تھیں. میں محب وطن پاکستانی ہوں.مجھے پنجاب کے کلچر، میوزک اور ہر چیز سے بہت پیار ہے.مجھے پنجاب میں ہر جگہ عزت ملتی ہے اور لوگ بیٹی اور بہن بنا کر پکارتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انگریزی سیکھنی بھی چاہیے .لیکن جتنا فخر ہم دوسری زبانیں بول کر کرتے ہیں تو ہمیں پنجابی بول کر بھی اتنا ہی فخر کرنا چاہیے، 30 برسوں سے میلوں، جشن، تقاریب کا سلسلہ رکا ہوا تھا. جس سے ہم نے دوبارہ شروع کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان میلوں میں عوام نے بھرپور شرکت کی، ہم نے میلہ چراغاں بحال کیا.پہلے ڈیفالٹ کی باتیں ہو رہی تھیں .لیکن آج ترقی، مہنگائی میں کمی کی بات ہو رہی ہیں.یہی پیسہ حکومتوں کے پاس ہمیشہ سے تھا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کی باتیں ہو رہی

پڑھیں:

نئے پراپرٹی آرڈیننس سے قبضہ مافیا کا مستقل راستہ روک دیا: عظمیٰ بخاری

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبے میں غریب اور کمزور طبقے کی زمینوں پر قبضے کا مستقل خاتمہ کر دیا، نئے پراپرٹی آرڈیننس کی منظوری سے قبضہ مافیا کا ہمیشہ کے لیے راستہ روک دیا گیا۔عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ماضی میں 40، 40 سال تک زمینوں پر قبضے کے کیسز عدالتوں میں چلتے رہتے تھے لیکن فیصلے نہیں آتے تھے جبکہ اب اس آرڈیننس کے تحت ہر کیس کا فیصلہ 90 روز میں یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب کے نظام کو حقیقت میں "ریاست ہو گی ماں" کے تصور پر استوار کر رہی ہیں، جہاں عوام کے حقوق کا تحفظ، انصاف کی فراہمی اور کمزور طبقے کی مدد حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ پنجاب میں کسی کو غیر قانونی سرگرمیوں، اسلحے کی نمائش یا شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، مریم نواز کی قیادت میں پنجاب میں ترقی اور گورننس کا جو نیا رجحان متعارف کروایا گیا ہے، وہ اب دیگر صوبوں کے لیے رول ماڈل بن چکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف پنجاب کے عوام کا معیارِ زندگی بہتر بنانے کے لیے روزانہ نئے ترقیاتی منصوبے شروع کر رہی ہیں اور صوبے کے تمام منصوبوں میں وسائل کا درست استعمال، میرٹ اور شفافیت حکومت کی پہچان بن چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  •  پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، مریم نواز
  • گڈ گورننس ن لیگ کا ایجنڈا، جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آ چکی: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • سیریز جیتنے پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی قومی ٹیم کو مبارکباد
  • پارلیمان کے تبادلوں، مقامی خودمختای کے ماڈل سے سیکھنے کا موقع ملے گا: مریم نواز
  • ہر کیس کا فیصلہ 90 روز میں، قبضہ مافیا کا مستقل خاتمہ کر دیا: عظمیٰ بخاری
  • نئے پراپرٹی آرڈیننس کی منظوری سے مریم نواز نے قبضہ مافیا کا مستقل راستہ روک دیا ہے: عظمیٰ بخاری
  • نئے پراپرٹی آرڈیننس سے قبضہ مافیا کا مستقل راستہ روک دیا: عظمیٰ بخاری
  • وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے جرمن پارلیمنٹ کی رکن دِریا تُرک نَخباؤر کی ملاقات
  • اسموگ فری پنجاب: ’ایک حکومت، ایک وژن، ایک مشن، صاف فضا‘
  • مہنگائی میں کمی اور شرح سود میں تاریخی کمی سے معیشت میں بہتری، عالمی اعتماد بحال، شزا فاطمہ