پی ایس ایل میں پہلی بار بھائی کا بھائی سے مقابلہ، کمنٹیٹر کا دلچسپ تبصرہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)پی ایس ایل میں ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ میں دو سگے بھائی ایک دوسرے کے مدمقابل آگئے۔
دونوں بھائیوں کو ایک دوسرے کے مدمقابل دیکھنے پر کمنٹیٹر نے دلچسپ تبصرہ دیتے ہوئے کہا کہ نسیم شاہ نے اپنے بھائی عبید شاہ کو گیند کروانے سے قبل اشارے بھی کیے۔
ملتان سلطانز کی بیٹنگ لائن اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولرز کے آگے زیادہ دیر نہیں چل سکی تھی اور پوری ٹیم 203 رنز ہدف کے تعاوب میں 155 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی۔
ملتان کی 9 وکٹیں گرنے کے بعد عبید شاہ وکٹ پر آئے اور اس دوران انکے بھائی نسیم شاہ بولنگ کروا رہے تھے۔ افتخار احمد کے سنگل لینے پر عبید شاہ کو اپنے بھائی کی بولنگ کا سامنا کرنا پڑا۔
عبید شاہ نے نسیم شاہ کی دو گیندوں کا ہی سامنا کیا تاہم وہ آؤٹ ہونے سے بچ گئے۔ عبید شاہ نے 18ویں اوور کی پانچویں گیند کھیلی جو ان کے پیٹ پر لگی تاہم نسیم شاہ نے اگلی گیند یورکر کروائی جس کو عبید شاہ نے دفاعی انداز میں کھیلا۔
نسیم شاہ نے آخری گیند کروانے سے قبل اپنے بھائی عبید شاہ کو اشارہ بھی کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
مزیدپڑھیں:ٹک ٹاک بناتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر 2 طالبات جاں بحق
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: نسیم شاہ عبید شاہ شاہ نے
پڑھیں:
حیدرآباد، سیری پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ، ایک زخمی حالت میں گرفتار، دو فرار
حیدرآباد:سیری پولیس نے کیٹل کالونی لنک روڈ پر موٹر سائیکل سوار تین اسٹریٹ کرمنلز سے مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جبکہ دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار زخمی ملزم کی شناخت اللہ جڑیو ماچھی کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کے قبضے سے ایک مسروقہ موٹر سائیکل اور پسٹل بمعہ گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ موٹر سائیکل سجاد علی نامی شہری سے 28 مئی کو چھینی گئی تھی، جو بعد ازاں مقدمہ نمبر 124/2024 کے تحت درج کی گئی تھی۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم اور اس کا گروہ حیدرآباد کے مختلف تھانوں کی حدود میں اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے، جن کی مزید تفتیش جاری ہے۔ فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔