راولپنڈی انٹرمیڈیٹ نتائج : طالبات نے پہلی تینوں پوزیشنز اپنے نام کرلیں
اشاعت کی تاریخ: 18th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا، جس میں طالبات نے ایک بار پھر اپنی قابلیت اور محنت کا لوہا منواتے ہوئے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
اس مرتبہ بھی نتائج میں لڑکیوں نے میدان مارا اور پہلی تینوں پوزیشنز اپنے نام کر کے ایک نئی تاریخ رقم کی۔
پہلی پوزیشن پنجاب کالج برائے خواتین تلہ گنگ کی ہونہار طالبہ اریج شفقت حیات نے 1148 نمبر حاصل کر کے اپنے ادارے اور والدین کا سر فخر سے بلند کیا۔
اسی کالج کی دوسری نمایاں طالبہ عائشہ مشتاق نے 1139 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی، جب کہ رائل کالج آف سائنسز فار گرلز چکوال کی ایمان فاطمہ نے 1138 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ ان غیر معمولی کامیابیوں نے اس حقیقت کو پھر واضح کر دیا کہ محنت، لگن اور یکسوئی ہمیشہ شاندار نتائج دیتی ہے۔
بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس بار امتحانات میں کامیابی کی مجموعی شرح 54.
اس شاندار کامیابی کی خوشی میں فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں نمایاں پوزیشن ہولڈرز کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی تھے، جنہوں نے کامیاب طلبہ و طالبات کی محنت کو سراہا اور انہیں میڈلز اور انعامات سے نوازا۔ تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان سمیت اراکین صوبائی اسمبلی اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر والدین اور اساتذہ نے طالبات کی کامیابی پر خوشی اور فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ نتائج نوجوان نسل کے لیے حوصلہ افزا ہیں۔
واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں تعلیمی نتائج میں لڑکیوں کی برتری ایک تسلسل کے ساتھ دیکھنے میں آ رہی ہے، جو معاشرے میں خواتین کی تعلیم کی بڑھتی ہوئی اہمیت اور ان کے بہتر مستقبل کی نوید ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کامیابی کی
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔