ہزارہ میں انوکھی شادی: 90 سالہ باپ اور بیٹا ایک ساتھ دولہا بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
ایبٹ آباد(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے ہزارہ ڈویژن کے ایک علاقے میں انوکھی شادی کی تقریب منعقد ہوئی جہاں ایک ہی دن باپ اور بیٹا دولہے بن گئے۔
رپورٹ کے مطابق 90 سالہ غلام مصطفیٰ اپنی اور بیٹے کی دلہن لے آیا، 90 سالہ غلام مصطفیٰ کی یہ تیسری شادی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ شخص اپنی شادی والے دن اپنےبیٹے کی دلہن لانے کاخواب رکھتا تھا۔
دونوں باپ بیٹے کی ایک ہی دن شادی کی تقریب میں خاندان اور اہل محلہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی، 90 سالہ شخص کی بارات لاہور اور بیٹا کی بارات پشاورسےلائی گئی۔
مزیدپڑھیں:پی ایس ایل میں پہلی بار بھائی کا بھائی سے مقابلہ، کمنٹیٹر کا دلچسپ تبصرہ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
لاہور: سبق یاد نہ کرنے پر استاد نے 10 سالہ بچے کو شدید تشدد کا نشانہ بنا دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور کے علاقے ملت پارک میں ایک 10 سالہ بچے کے ساتھ استاد کی جانب سے بہیمانہ تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس نے سوشل میڈیا اور مقامی حلقوں میں شدید ردعمل پیدا کر دیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ بچے آیان شہروز نے گھر پہنچ کر اپنے والدین کو بتایا کہ استاد نے سبق یاد نہ ہونے پر اسے شدید مارا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بچے کی دادی تھانے پہنچیں اور پولیس میں شکایت درج کروائی، جس کے بعد ایف آئی آر کا اندراج کیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق استاد نے آیان کو پلاسٹک کے پائپ سے مارا، جس کے نتیجے میں بچے کے پیٹ اور جسم کے مختلف حصوں پر نشانات پیدا ہو گئے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق بچے اور خواتین ریڈ لائن ہیں، اور ان کے خلاف جرائم پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی نافذ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے جرائم کی ہر ممکن حد تک روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔
اس واقعے نے اسکولوں میں بچوں کے تحفظ اور اساتذہ کی تربیت کے حوالے سے ایک مرتبہ پھر بحث کو جنم دیا ہے، اور والدین کی جانب سے بھی تعلیمی اداروں میں بچوں کی حفاظت کے لیے اقدامات بڑھانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔