دبئی: متحدہ عرب امارات نے جدید ٹیکنالوجی کی جانب ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے چہرے کی شناخت پر مبنی بائیومیٹرک سسٹم متعارف کرانے کی تیاری شروع کر دی ہے، جو مستقبل قریب میں شناختی کارڈ (ایمرٹس آئی ڈی) کی جگہ لے سکتا ہے۔

اماراتی وزیر صحت و تحفظ و وزیر مملکت برائے فیڈرل نیشنل کونسل امور عبدالرحمٰن العویس نے بتایا کہ نیا نظام مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے کام کرے گا، جس میں فیشل ریکگنیشن اور فنگر پرنٹس شامل ہوں گے، اور اسے آئندہ ایک سال کے اندر پورے ملک میں نافذ کیا جا سکتا ہے۔

اس جدید نظام کے تحت امارات کے رہائشی اور شہری مختلف حکومتی خدمات یا ائیرپورٹ پر سفر کے دوران صرف اپنا چہرہ دکھا کر اپنی شناخت ظاہر کر سکیں گے۔ اس سے نہ صرف وقت بچے گا بلکہ سیکورٹی اور سہولت میں بھی اضافہ ہوگا۔

اس وقت ابوظبی اور دبئی ائیرپورٹس پر یہ نظام جزوی طور پر فعال ہے۔ ابوظبی کا زاید انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہلے ہی بائیومیٹرک سسٹم کے تحت حکومتی ڈیٹا کی مدد سے مسافروں کی شناخت کرتا ہے، جبکہ دبئی ائیرپورٹ کا "اسمارٹ ٹنل" چند سیکنڈز میں پاسپورٹ کنٹرول مکمل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

نیا نظام ووٹنگ، ایئرپورٹ انٹری، اور سرکاری سروسز جیسے کئی شعبوں میں شناخت کے عمل کو تیز، محفوظ اور آسان بنائے گا۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ایپل نے آئی فون سمیت دیگر ڈیوائسز کیلئے نیا آپریٹنگ سسٹم متعارف کرادیا

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فون سمیت اپنی دیگر ڈیوائسز کے لیے نیا سافٹ ویئر جاری کر دیا۔

کمپنی کی تازہ ترین اپ ڈیٹس ڈاؤن لوڈنگ کے لیے دستیاب ہیں جن میں آئی فون کے لیے آئی او ایس 26 اور میک، آئی پیڈ، ٹی وی اور اسمارٹ واچ کے لیے نئے آپریٹنگ سسٹم شامل ہیں۔

ایپل کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ ان سب کے ایک جیسے ورژن نمبر ہیں۔ ایپل نے چند ماہ قبل اعلان کیا تھا کہ کمپنی اپنے آپریٹنگ سسٹمز کا نام ریلیز کے بعد آنے والے برس پر رکھے گی۔

نئی اپ ڈیٹ میں ایپل کی جانب سے متعدد نئی تبدیلیاں متعارف کرائی گئی ہیں لیکن ان میں سب سے اہم نئے ’لیکوئڈ گلاس‘ کی اپ ڈیٹ ہے جو پورے سسٹم پر منعکس ہو رہی ہے۔

یہ ایک نیا لُک ہے جس نے ہوم اسکرین ایپ آئکون سے لے کر نوٹیفیکیشن کے ظاہر ہونے تک ہر چیز بدل دی ہے۔ سسٹم میں موجود کچھ ایپس میں بھی بڑی تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • میٹا نے ڈسپلے سے لیس اپنے اولین اے آئی اسمارٹ گلاسز متعارف کرا دیے
  • جامعات ‘حکومتی اداروںکو موسمی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنا ہو گا: گورنر پنجاب
  • شناختی کارڈ کا حصول ہر شہری کا بنیادی حق ہے ‘فرحان بیگ
  • معاشی بہتری کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی
  • مالی نظام کی بہتری کیلئے بلوچستان میں الیکٹرانک سسٹم متعارف
  • ایپل نے آئی فون سمیت دیگر ڈیوائسز کیلئے نیا آپریٹنگ سسٹم متعارف کرادیا
  • نادرا کا معمر شہریوں کے لیے فیس ریکگنیشن سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ
  • پاک افغان بارڈر پر چیک پوسٹیں ختم کرنے کے حامی شرپسند عناصر کے چہرے پر ایک اور طمانچہ
  • فنگر پرنٹس کے مسئلے سے دوچار معمر افراد کیلئے فیس ریکگنیشن لارہے ہیں: ترجمان نادرا
  • زیارت: خشک سالی اور حکومتی بے توجہی نے پھلوں کے بیشتر باغات اجاڑ دیے