کرنٹ لگنے سے بچے کی موت؛ ضمانت خارج ہونے پرلیسکو افسران عدالت سے فرار
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
لاہور ہائیکورٹ میں کرنٹ سے بچے کی موت سے متعلق درخواست پر عبوری ضمانت خارج ہونے پر لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو) کے افسران احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے۔
لاہورہائیکورٹ میں لیسکوکی غفلت سے کرنٹ لگنے سے بچے کی موت سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ جسٹس تنویر احمد شیخ نے ایس ڈی او باٹا پور اور سپرنتنڈنٹ کبیر کی عبوری ضمانتیں خارج کردیں۔
مزید پڑھیں: بیمار ماں کو باپ کے ساتھ اسپتال لانے والا 5 سالہ بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق
عبوری ضمانتیں خارج ہونے پردونوں افسران احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے۔ ملزمان کے خلاف باٹا پور کے علاقہ میں کم سن بچے کی کرنٹ لگنے سے موت پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کرنٹ لگنے سے بچے کی
پڑھیں:
علی امین گنڈا پور سمیت 4 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد کے مقدمے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
پولیس کی درخواست پر انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے علی امین گنڈا پور سمیت 4 پی ٹی آئی رہنماؤں حماد اظہر، سعید سندھو اور شہباز احمد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان پاکستان کے لیے مذاکرات کرنے کو تیار ہیں، علی امین گنڈا پور کا لاہور ہائیکورٹ بار سے خطاب
انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظرعلی گل نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت پولیس نے عدالت کو بتایا کہ علی امین گنڈا پور سمیت دیگر شامل تفتیش نہیں ہو رہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف تھانہ مستی گیٹ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے جس کی تفتیش میں ملزمان عدم تعاون کی روش اپنائے ہوئے ہیں، عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے 4 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انسداد دہشتگردی عدالت جج منظرعلی گل حماد اظہر خیبر پختونخوا سعید سندھو شہباز احمد علی امین گنڈا پور لاہور ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری وزیر اعلی