فیصل آباد: پیٹرول پمپ پر آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی، 3 گاڑیاں جل گئیں
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
— فائل فوٹو
فیصل آباد کے علاقے ستیانہ کے قریب ایک پیٹرول پمپ پر تیل سے بھرے آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے 2 کوسٹر بسوں سمیت 3 گاڑیاں جل گئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق پیٹرول پمپ پر آئل ٹینکر میں آگ لگنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹینکر پیٹرول کی سپلائی کے لیے پہنچا جس کے دوران شارٹ سرکٹ سے گاڑی کی وائرنگ میں آگ بھڑک اٹھی۔
کراچی کے علاقے لانڈھی میں نامعلوم افراد نے 2 مال بردار ٹرکوں کو آگ لگا دی۔
ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ ٹینکر میں بھڑکتی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے آئل ٹینکر اور قریب کھڑی 2 کوسٹر بسوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
اطلاع ملنے پر آگ بجھانے والی گاڑیوں نے پہنچ کر آگ پر قابو پایا تاہم آگ لگنے کے نتیجے میں 3 گاڑیاں جل گئیں، آتشزدگی کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ٹینکر میں
پڑھیں:
برطانوی ولی عہد کی رہائشگاہ کے نزدیک گاڑیاں چرا لے جانے والے چور بچ نکلے، سراغ نہ لگ سکا
برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن، جو رواں سال کے آخر میں فارسٹ لاج میں منتقل ہونے والے ہیں، کو سیکیورٹی کے ایک بڑے خلا کا سامنا کرنا پڑا ہے جس نے شاہی خاندان کی حفاظت پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہزادہ ولیم و اہلخانہ کا ایڈیلیڈ کاٹیج چھوڑ کر فاریسٹ لاج منتقل ہونے کا اعلان، نئے پڑوسی پریشان
غیر ملکی میڈیا کے مطابق رات کے وقت دو نقاب پوش افراد نے ونڈسر کاسل کے دروازے توڑ کر داخل ہونے کی کوشش کی۔ یہ وہی علاقہ ہے جہاں ولیم، کیٹ اور ان کے تینوں بچے پرنس جارج، پرنسس شارلٹ اور پرنس لوئس ایڈیلیڈ کاٹیج میں قیام پذیر ہیں۔
اگرچہ حملہ آوروں نے صرف فارم کے کچھ گاڑیاں چرا کر لے گئیں اور کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا، لیکن یہ واقعہ شاہی خاندان کی سیکیورٹی کے حوالے سے شدید خدشات کو جنم دے گیا۔
واقعے کے بعد تھیمز ویلی پولیس نے تحقیقات شروع کیں تاہم برطانوی اخبار ’دی سن‘ کے مطابق چونکہ کوئی خاص معلومات حاصل نہیں ہو سکیں اس لیے تحقیقات روک دی گئی ہیں۔
مزید پڑھیے: برطانوی ولی عہد ولیم اور شہزادی کیٹ کا نیا گھر، ماہانہ کرایہ کتنا ہے؟
پولیس کے بیان میں کہا گیا کہ ہم نے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کیں لیکن کوئی قابل ذکر پیشرفت نہیں ہو سکی۔ بیان میں مزید کہا کہ اگر مستقبل میں کوئی نئی معلومات سامنے آئیں تو کیس دوبارہ کھولا جائے گا۔
پولیس کے پاس نہ کوئی مشتبہ شخص ہے اور نہ ہی اس واقعے کے پیچھے موجود عناصر کا کوئی سراغ۔ انہوں نے پوری کوشش کی، مگر اب تک کچھ ہاتھ نہیں آیا۔
دی سن کے ایک قریبی ذریعے نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعی تشویشناک ہے کہ اتنے حساس اور محفوظ سمجھے جانے والے علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا اور اب اسے بغیر کسی نتیجے کے بند کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ پرنس ولیم، شہزادی کیٹ اور ان کے تینوں بچے اس وقت ونڈسر اسٹیٹ میں واقع ایڈیلیڈ کاٹج میں رہائش پذیر ہیں اور رواں سال کرسمس سے قبل وہ فاریسٹ لاج منتقل ہوجائیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
برطانوی شاہی خاندان برطانوی ولی عہد کی رہائشگاہ پر چور