ممتاز عالم دین آغا سید باقر الموسوی سرینگر میں انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
ذرائٰع کے مطابق بڈگام سے تعلق رکھنے والے آغاخ اندان کے سب سے سرکردہ رکن آغا باقر الموسوی کچھ عرصے سے علیل تھے، طبیعت بگڑنے پر انہیں سری نگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال لے جایا گیا تھا جہاں آج صبح ان کا انتقال ہو گیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ممتاز عالم دین اور مسلم سکالر آغا سید محمد باقر الموسوی آج مختصر علالت کے بعد سرینگر میں انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 85 برس تھی۔ ذرائٰع کے مطابق بڈگام سے تعلق رکھنے والے آغاخ اندان کے سب سے سرکردہ رکن آغا باقر الموسوی کچھ عرصے سے علیل تھے، طبیعت بگڑنے پر انہیں سری نگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال لے جایا گیا تھا جہاں آج صبح ان کا انتقال ہو گیا۔ ان کی نماز جنازہ آج نماز جمعہ کے بعد ادا کی جائیگی اور انہیں بڈگام میں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ آغا سید محمد باقر الموسوی نے اپنی ابتدائی دینی تعلیم بڈگام کے مدرسہ باب العلم میں حاصل کی۔ بعد ازاں اعلیٰ تعلیم عراق کے شہر نجف سے حاصل کی۔ ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے سرینگر میں ایک بیان میں آغا سید محمد باقر الموسوی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی بلندی درجات اور سوگوار خاندان کیلئے صبر عظیم کی دعا کی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
امیر مقام کا پروفیسر عبد الغنی بٹ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار
وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام نے حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین پروفیسر عبد الغنی بٹ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
امیرمقام نے پروفیسر عبد الغنی بٹ کی تحریک آزادی کشمیر کیلیے خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ پروفیسر عبد الغنی بٹ عمر بھر تحریک آزادی سے جڑے رہے ، پروفیسر عبد الغنی بٹ جرات و بہادری کا پہاڑ تھے۔
امیر مقام نے کہاکہ پروفیسر عبد الغنی بٹ کی پاکستان سے محبت دیدنی تھی ،پروفیسر عبد الغنی بٹ کے لواحقین اور کشمیری قوم سے اظہار تعزیت کرتا ہوں پروفیسر عبد الغنی بٹ کشمیر کی تاریخ پر ایک کتاب تھے