پاکستان بھر میں کے ایف سی پر حملوں کے واقعات، 178 افراد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
ایک پولیس اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس ہفتے لاہور کے نواح میں واقع ایک کے ایف سی سٹور میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے وہاں کام کرنے والے ایک ملازم کو قتل کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ حالیہ ہفتوں میں امریکی فاسٹ فوڈ چین (کے ایف سی) کی شاخوں پر ہونے والے 10 سے زائد حملوں کے بعد پولیس کا کہنا ہے کہ ان واقعات سے منسلک درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یہ حملے امریکہ مخالف جذبات اور اس کے امریکی سرپرستی میں جاری اسرائیل کی غزہ میں جارحیت کی مخالفت میں کیے گئے۔ حکام کے مطابق ملک کے بڑے شہروں جن میں کراچی، لاہور اور دارالحکومت اسلام آباد شامل ہیں، میں کم از کم 11 ایسے واقعات پیش آئے ہیں جن میں مظاہرین نے کے ایف سی مراکز پر ڈنڈوں کے ساتھ حملے کیا اور توڑ پھوڑ کی۔
رواں ہفتے حکام نے بتایا کہ ان حملوں کے الزام میں کم از کم 178 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ امریکہ میں قائم کے ایف سی اور اس کی مرکزی کمپنی یم برانڈز نے اس معاملے پر تبصرے کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔ ایک پولیس اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس ہفتے لاہور کے نواح میں واقع ایک کے ایف سی سٹور میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے وہاں کام کرنے والے ایک ملازم کو قتل کر دیا۔ اہلکار نے بتایا کہ اس وقت وہاں کوئی احتجاج نہیں ہو رہا تھا اور پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ یہ قتل سیاسی وجوہات کی بنا پر کیا گیا یا اس کے پیچھے کوئی اور وجہ ہے۔
لاہور میں پولیس نے بتایا ہے کہ شہر میں کے ایف سی کے دو مراکز پر حملوں اور پانچ دیگر حملوں کو روکنے کے بعد 27 مراکز کی سکیورٹی میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ لاہور پولیس کے اعلیٰ افسر فیصل کامران نے بتایا کہ ہم ان حملوں میں مختلف افراد اور گروپوں کے کردار کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں 11 افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان کا ایک رکن بھی شامل ہے، یہ مظاہرے ٹی ایل پی نے باضابطہ طور پر نہیں کرائے۔ ٹی ایل پی کے ترجمان ریحان محسن خان کا کہنا تھا کہ جماعت نے مسلمانوں سے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کی لیکن کے ایف سی کے باہر احتجاج کی کوئی کال نہیں دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی شخص خود کو ٹی ایل پی کا رہنما یا کارکن ظاہر کر کے ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہوا تو اسے اس کا ذاتی فعل سمجھا جائے، جس کا پارٹی کی پالیسی سے کوئی تعلق نہیں۔ پاکستان میں کے ایف سی کو امریکہ کی علامت اور اسرائیل کی امداد کرنیوالے ادارے کے طور پر دیکھا جاتا ہے جس وجہ سے امریکہ مخالف جذبات کے باعث مظاہروں اور حملوں کا نشانہ بنتا رہا ہے۔ حالیہ مہینوں میں غزہ میں صیہونی مظالم کے خلاف احتجاج کے نتیجے میں پاکستان سمیت کئی مسلم ممالک میں مغربی برانڈز کو بائیکاٹ اور دیگر مظاہروں کا سامنا کرنا پڑا۔
سات اکتوبر 2023 آپریشن طوفان الاقصیٰ کے بعد سے اسرائیلی جارحیت میں 51000 سے زائد فلسطینیوں کی شہادتیں ہو چکی ہیں۔ یم برانڈز نے کہا ہے کہ اس کے ایک اور برانڈ پیزا ہٹ کو بھی غزہ اسرائیل تنازعے سے متعلق بائیکاٹ کے باعث طویل مدتی نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔ پاکستان میں کچھ مقامی برانڈز نے تیزی سے ترقی کرتی ہوئی سافٹ ڈرنک مارکیٹ میں امریکی برانڈز کی جگہ لینا شروع کر دی ہے کیوں کہ صارفین امریکی مصنوعات سے گریز کر رہے ہیں۔ گلوبل ڈیٹا کے مطابق 2022 میں پاکستان میں کوکا کولا کا مارکیٹ شیئر 6.
رواں ماہ کے آغاز میں پاکستان میں مذہبی علما نے ان تمام مصنوعات اور برانڈز کے بائیکاٹ کی اپیل کی جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اسرائیل یا امریکی معیشت کی حمایت کرتے ہیں، تاہم انہوں نے عوام سے پرامن رہنے اور املاک کو نقصان نہ پہنچانے کی تلقین بھی کی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستان میں کے ایف سی نے بتایا بتایا کہ
پڑھیں:
پنجاب میں گرانفروشی کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن، 12 ہزار سے زائد دکانداروں کو جرمانے
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر گرانفروشی کے خلاف صوبہ بھر میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا گیا۔
ترجمان محکمہ پرائس کنٹرول کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے مختلف شہروں میں 5 لاکھ 22 ہزار 293 مقامات کی چیکنگ کی گئی۔
کارروائی کے دوران 12 ہزار 119 گراں فروشوں کو جرمانے عائد کیے گئے، 106 افراد گرفتار جبکہ 7 کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے۔
یہ بھی پڑھیے: پشاور، چینی کی ذخیرہ کی گئی 6500 بوریاں برآمد، 2 افراد گرفتار
آٹے کی قیمتوں میں گرانفروشی پر 1599 افراد کو جرمانے جبکہ 20 افراد گرفتار کیے گئے۔ چکن اور گوشت کی دکانوں پر خلاف ورزی کرنے والے 1023 افراد کو جرمانے اور 19 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
اسی طرح روٹی کی قیمت میں گرانفروشی پر 549 افراد کو جرمانہ اور 17 کو گرفتار کیا گیا جبکہ 7 کے خلاف مقدمات درج ہوئے۔ مہنگی چینی فروخت کرنے پر 682 افراد کو جرمانے اور 7 گرفتاریاں عمل میں آئیں۔
ترجمان پرائس کنٹرول کے مطابق گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے اور اشیائے ضروریہ کی مقرر کردہ نرخوں پر فروخت ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جرمانہ قیمتیں گرانفروش