لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل 2025ء ) اربوں روپے ناجائز ریفنڈز دینے پر کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔ ہر پالیسی کم از کم پانچ سال تک جاری رکھنے کی سفارش کریں گے۔ انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 153 کے غلط استعمال کو روکا گیا ہے، کیونکہ اس کے تحت ملازمین کو چھ لاکھ روپے تک کی انکم پر ٹیکس میں چھوٹ سے محروم کیا جاتا ہے۔ کنٹریکٹ ملازمین سے 22 فیصد تک ٹیکس لیا جا رہا ہے جسے شکایت ملنے پر قانون کے مطابق ریلیف دیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے کہا کہ ڈیلی ویجز ملازمین کو چھ لاکھ روپے تک ٹیکس میں ریلیف نہ دینے کا بھی نوٹس لیا ہے، ان ملازمین سے انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 149 کے تحت ٹیکس لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ٹیکس محتسب نے اربوں روپے کے ناجائز ریفنڈز کی تحقیقات کی ، سرکاری خزانے میں اربوں روپے جمع ہوئے۔

(جاری ہے)

پراپرٹی ٹیکس میں ردوبدل کی سفارشات بھی تیار کی جا رہی ہیں۔

اس سوال کے جواب میں کہ کسٹم میں اربوں روپے کا مال ضائع ہو رہا ہے، انہوں نے کہا کہ اس کا دو مرتبہ نوٹس لیا گیا ہے۔ جن پر عمل کرنے سے کئی ارب روپے سرکاری خزانے میں جمع ہوئے۔ مزید بھی نوٹس لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے غلط استعمال کو روکا گیا ہے، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی تعداد خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ بتائی گئی تھی جس پر ایف ٹی او نے سفارشات پیش کیں۔

گاڑیوں اور دیگر سامان کی نیلامی سے حکومت کو اربوں روپے ملے۔۔ صدر ایوانِ صنعت و تجارت لاہور ابو ذر شاد نے کہا کہ وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے کرپٹو کرنسی کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی سفارشات انتہائی اہم ہیں۔ یہ شعبہ ملک کی معیشت کو گھن کی طرح چاٹ رہا تھا۔ اس شعبے کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی تجاویز انتہائی اہم ہیں ان پر عمل درآمد سے موجود ٹیکس دہندگان پر مالی بوجھ کم ہو گا اور قومی معیشت میں کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے کہا کہ انہوں نے ایف ٹی او کو ایسا ادارہ بنانے کی کوشش کی کہ لوگ دوسرے قانونی ذرائع کی بجائے ایف ٹی او کو ترجیح دیں۔ ہمارے ہاں مقدمات دادا سے پوتے تک چلتے ہیں۔ ہم نے 65 دن میں فیصلہ کرنے کی قانونی مدد صرف 39 دن کردی۔ کمشنر اور چیف کلکٹر کو ایک فون کرنے سے مسئلے حل کروائے۔ ہم حقیقی، جائز ریفنڈز دلواتے ہیں ورنہ ایف ٹی او نے جعلی اور فلائنگ انوائسز کے کیسز پر ایف بی آر کے بعض افسران کے خلاف بھی کارروائی کرنے کی سفارشات پیش کیں۔

کرپٹو کرنسی کے ذریعے بلیک منی کو وائٹ کروایا جا رہا ہے۔ اس شعبے میں ٹیکس چوری روکنے کی ہدایت کی ہے۔ ہم بڑے ٹیکس دہندگان کو وی آئی پی کا درجہ دینے اور کچھ سہولتیں دینے کی سفارشات پیش کریں گے۔ وفاقی ٹیکس محتسب کو بے شمار بجٹ تجاویز موصول ہوئی ہیں جنہیں سکروٹنی کے بعد وزارت کو بھیجا جا رہا ہے۔ ایک ٹیکس دہندہ کو 2333 روپے واپس نہ ملنے پر سابق صدر نے ان سے معذرت کی تھی۔

ملتان ڈویژن میں ایک اسٹنٹ کمشنر کے اوپر تلے نوٹسز ٹیکس دہندہ کی والدہ کا انتقال ہو گیا تھا۔ یہ مسئلہ حل کروایا۔ کاغذ کے ایک ٹکڑے پر شکایت درج کرائی جا سکتی ہے۔ سابق صدر چیمبر کاشف انور نے ایف ٹی او کے اختیارات میں اضافے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ہر سرکاری پالیسی کم از کم پانچ سال جاری رہنا چاہیے۔ انہوں نے پی او ایس میں رجسٹریشن کے لیے رقم بڑھا کر ایک کروڑ روپے کرنے کی تجویز دی۔

انہوں نے ہر دو ماہ بعد پاسورڈ تبدیل کرنے کا فیصلہ واپس لینے اور ایک دکان کے مالک کا نام پوائنٹ آف سیل سے نکالنے کی سفارشات پیش کی۔ خواجہ خرم نے کہا کہ مجھے شکایت کرنے کے لیے انکم ٹیکس آرڈیننس میں دی گئی دو سال کی مدت کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف ٹی او میں درخواست دینے والوں کے کھاتے کھول دئیے جاتے ہیں۔ وفاقی ٹیکس محتسب نے کہا کہ ہماری ایف بی آر کے ساتھ یہ تحریری انڈرسٹینڈنگ موجود ہے کہ شکایت کنندہ کا کوئی پرانا کھاتا نہیں کھولا جائے گا۔

انہوں نے اس دستاویز کی کاپی مہیا کرنے کی ہدایت دی۔ رجسٹرار ایف ٹی او خالد جاوید نے کہا کہ انتقامی کارروائی جہاں بھی ظاہر ہو، اس کے خلاف فوری کارروائی کی جاتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں رجسٹرار خالد جاوید نے کہا کہ ایف ٹی او میں شکایت پر اگر.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سفارشات پیش اربوں روپے ٹیکس محتسب کی سفارشات ڈاکٹر آصف ایف ٹی او جا رہا ہے نے کہا کہ کی ہدایت انہوں نے کرنے کی

پڑھیں:

  ایف بی آر کو جولائی تا اکتوبر 270 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کا سامنا

اسلام آباد(این این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ (جولائی تا اکتوبر) کے دوران 270 ارب روپے کا ریونیو شارٹ فال کا سامنا ہے، ادارہ مقررہ ہدف کے مقابلے میں مطلوبہ ٹیکس ریونیو حاصل نہیں کر سکا۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر جولائی سے اکتوبر کے دوران 3 ہزار 840 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کر سکا جبکہ اسی مدت کے لیے 4 ہزار 109 ارب روپے کا ہدف مقرر تھا۔ذرائع کے مطابق ادارے نے اس عرصے میں 205 ارب روپے کے ریفنڈز بھی جاری کیے، صرف اکتوبر 2025 میں ایف بی آر کو 70 ارب روپے سے زائد شارٹ فال کا سامنا رہا، ماہ اکتوبر کے دوران 955 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا جبکہ 1026 ارب روپے کا ہدف مقرر تھا۔ٹیکس وصولیوں کی تفصیلات کے مطابق انکم ٹیکس کی مد میں 438 ارب روپے حاصل کیے گئے، سیلز ٹیکس کی مد میں 345 ارب روپے وصول ہوئے جبکہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) کی مد میں 70 ارب روپے جمع ہوئے، اسی طرح کسٹمز ڈیوٹی سے 107 ارب روپے کا ریونیو حاصل کیا گیا۔ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، کسٹمز ڈیوٹی اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سمیت تمام شعبوں میں ریونیو مقررہ اہداف سے کم رہا۔ 

متعلقہ مضامین

  • ٹیکس چوروں کے گرد گھیرا تنگ، اربوں کے اثاثوں والے افراد کی لسٹ جاری
  • اے ٹی ایم اور بینک سے رقم نکلوانے پر چارجز میں نمایاں اضافہ
  • بجلی کی قیمت کم کرنے کے لیے کوشاں، ہمیں مل کر ٹیکس چوری کے خلاف لڑنا ہوگا، احسن اقبال
  • رجب بٹ کی والدہ کا بیٹے کے مبینہ ناجائز تعلقات کا دفاع
  • مسیحیوں کے قتل عام پر خاموش نہیں رہیں گے، ٹرمپ کی نائیجیریا کو فوجی کارروائی کی دھمکی
  •   ایف بی آر کو جولائی تا اکتوبر 270 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کا سامنا
  • نان فائلرز سے اے ٹی ایم یا بینک سے رقم نکلوانے پر ڈبل ٹیکس کی تیاری
  • نان فائلرز کو اے ٹی ایم یا بینک سے رقم نکلوانے پر ڈبل ٹیکس دینا ہوگا
  • کراچی سمیت سندھ بھر میں بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت
  • آئی جی سندھ کی بغیر نمبر پلیٹ چلنے والی گاڑیوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت