گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ اسرائیلی مصنوعات پر پابندی لگائیں، مولانا امین انصاری
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
ایک بیان میں رہنما متحدہ علماء محاذ نے کہا کہ کراچی میں مولانا فضل الرحمن اور حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں لاکھوں غیور مسلمانوں نے احتجاجی فلسطین ملین مارچ و کانفرنس میں شرکت کرکے اسرائیلی مصنوعات کے خلاف واضح پیغام دے دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ فلسطین پر اسرائیلی انسانیت سوزوحشیانہ مظالم کے خلاف فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے سرکاری سطح پر صوبہ سندھ میں تمام تر اسرائیلی مصنوعات کے استعمال، خرید و فروخت پر مکمل پابندی کا اعلان کریں، کراچی میں مولانا فضل الرحمن اور حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں لاکھوں غیور مسلمانوں نے احتجاجی فلسطین ملین مارچ و کانفرنس میں شرکت کرکے اسرائیلی مصنوعات کے خلاف واضح پیغام دے دیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت جلیل القدر علماء مشائخ، مفتیان عظام کے بائیکاٹ کے شرعی اعلان اور شہر کراچی و صوبہ سندھ کی غیور عوام کے دینی مذہبی جذبات و مطالبات کا احترام کریں، عوام کو قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی فضاء پیدا ہونے سے پہلے گورنر، وزیراعلیٰ سندھ سرکاری سطح پر اسرائیلی مصنوعات پر مکمل پابندی کا اعلان کرکے قیام امن کو یقینی بنائیں، نوجوان مساجد و علاقائی سطح پر پرامن اسرائیلی مصنوعات بائیکاٹ مہم چلائیں اور تاجروں و دکانداروں کو رضاکارانہ طور پر اسرائیلی مصنوعات کی خرید و فروخت نہ کرنے کی دعوت و ترغیب دیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسرائیلی مصنوعات
پڑھیں:
ڈیرہ غازیخان، ایم ڈبلیو ایم تحصیل تونسہ شریف کی ورکنگ کمیٹی کا اعلان، خورشید احمد خان آرگنائزر مقرر
اس موقع پر صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی، صوبائی رہنما مولانا سید فرخ مہدی اور ضلعی آرگنائزر ڈیرہ غازیخان سید اظہر حسین کاظمی، مولانا ذوالفقار نقوی، مولانا سجاد حسین شاہ، یاسر کاظمی، خورشید احمد خان، ظہور احمد خان، اللہ ڈیوایا خان اور دیگر موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی نے صوبائی وفد کے ہمراہ ڈیرہ غازیخان کی تحصیل تونسہ شریف کا دورہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی رہنما مولانا سید فرخ مہدی اور ضلعی آرگنائزر ڈیرہ غازیخان سید اظہر حسین کاظمی اور دیگر موجود تھے۔ مولانا ذوالفقار نقوی، مولانا سجاد حسین شاہ، یاسر کاظمی، خورشید احمد خان، ظہور احمد خان، اللہ ڈیوایا خان اور دیگر موجود تھے۔