متحدہ عرب امارات میں ورک پرمٹ حاصل کرنے کا آسان طریقہ متعارف
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء)متحدہ عرب امارات کی وزارت انسانی وسائل و امارات کاری نے بیرون ملک موجود ہنر مند اور غیر ہنر مند افراد کے لیے ورک پرمٹ حاصل کرنے کا طریقہ کار آسان بنا دیا ہے۔ یہ عمل صرف آجر ہی شروع کر سکتا ہے۔میڈیارپورٹس میں کہاگیاکہ وزارت کے مطابق، ورک پرمٹ حاصل کرنے کے لیے چار مراحل پر عمل کرنا ہوگا: آجر کویو اے ای پاس یا ڈیجیٹل آئی ڈی کے ذریعے لاگ ان کرنا ہوگا۔
درخواست وزارت کی آن لائن سروسز کے ذریعے جمع کروانی ہوگی۔مطلوبہ دستاویزات مکمل ہونے پر درخواست الیکٹرانک طور پر منظور کی جائے گی، بصورت دیگر دوبارہ جمع کرانے کی ہدایت دی جائے گی۔ منظوری کے بعد حکومتی فیس اور انشورنس یا بینک گارنٹی جمع کرانا ہوگی، اور ملازمت کی آفر لیٹر منسلک کرنا ضروری ہوگا۔(جاری ہے)
وزارت ہنر مند ملازمتوں کے لیے تعلیمی اسناد کی تصدیق وزارت تعلیم سے کروائے گی، جو دو ہفتوں میں مکمل ہوگی۔
مطلوبہ دستاویزات میں پاسپورٹ کاپی، رنگین تصویر اور تصدیق شدہ تعلیمی سند شامل ہیں۔اگر کسی کی تنخواہ 4,000 درہم سے کم ہو تو وہ ہنر مند کے زمرے میں شمار نہیں ہوگا، چاہے اس کے پاس سند ہو۔ مخصوص پیشوں جیسے ڈاکٹر، استاد، کوچ، اور وکیل کے لیے پیشہ ورانہ لائسنس درکار ہوگا، جو متعلقہ اماراتی ادارے جاری کریں گے۔پاکستان، افغانستان، عراق اور ایران سے درخواست دہندگان کو اپنا قومی شناختی کارڈ دونوں طرف کی واضح تصاویر کے ساتھ جمع کرانا ہوگا۔ادارے کے پاس درست تجارتی لائسنس، کوئی خلاف ورزی نہ ہو، الیکٹرانک کوٹہ دستیاب ہو اور دستخط کا قانونی اختیار ہونا ضروری ہے۔ کارکن کی عمر کم از کم 18 سال ہو اور اس کے پاس پہلے سے فعال ورک پرمٹ نہ ہو۔ورک پرمٹ جاری ہونے کے چھ ماہ کے اندر تبدیلی کی اجازت ہے بشرطیکہ قومیت تبدیل ہو مگر ملازمت کا عنوان اور جنس وہی رہے۔ پرانا انٹری پرمٹ وفاقی ادارے کے ذریعے منسوخ کرانا ہوگا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے لیے
پڑھیں:
33 سال بعد، شاہ رخ خان پہلی بار قومی فلم ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب
بالآخر، بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کو بہترین اداکار کے طور پر پہلا قومی فلم ایوارڈ ملنے جا رہا ہے، وہ بھی 1992 میں فلم ’دیوانہ‘ سے بڑے پردے پر قدم رکھنے کے 33 سال بعد۔ اگرچہ انہوں نے گزشتہ 3 دہائیوں میں کئی یادگار اور متاثرکن کردار ادا کیے، تاہم یہ پہلا موقع ہے جب انہیں بھارت کے سب سے معتبر فلمی اعزاز سے نوازا جا رہا ہے۔
یہ اعزاز انہیں 2023 کی بلاک بسٹر فلم ’جوان‘ میں ادا کیے گئے دوہرے کرداروں کے لیے دیا جا رہا ہے، جس کی ہدایتکاری ایٹلی نے کی تھی۔ فلم میں شاہ رخ خان نے ایک فوجی افسر اور ایک ویجیلانٹے (انصاف کے لیے لڑنے والا عام آدمی) کا کردار ادا کیا، اور اس میں انصاف، سماجی اصلاحات اور ذاتی نجات جیسے اہم موضوعات کو اجاگر کیا گیا۔ ’جوان‘ 2023 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلموں میں شامل رہی اور شاہ رخ خان کی بطور اداکار قوت کو ایک بار پھر منوایا۔
یہ بھی پڑھیے ’میری خواہش ہے کہ اپنے بچوں کو پاکستان لے جاسکوں‘، شاہ رخ خان کی ویڈیو وائرل
فلم کی کامیابی کے بعد منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں شاہ رخ خان نے ’جوان‘ کے تصور کو بیان کرتے ہوئے کہا تھا:
’سچ بتاؤں تو، میرا ماننا ہے کہ ’جوان‘ ایک احساس ہے جو ہر بھارتی کے دل میں ہے۔ ’جوان‘ ایک جذبہ ہے۔ ’جوان‘ ایک بھارتی سپاہی ہے، ’جوان‘ ایک بھارتی ماں ہے، ’جوان‘ ایک بھارتی لڑکی ہے، ’جوان‘ ایک ویجیلانٹے ہے۔ ہمیں سمجھنا ہوگا کہ جوان کبھی کبھار کمزور ہوتا ہے کیونکہ وہ ہم سب ہے، اور کبھی کبھار لڑنے کے لیے تیار ہوتا ہے۔ ’جوان‘ کئی بار غلط ہوتا ہے، لیکن کئی بار وہ بالکل درست بھی ہوتا ہے۔ کبھی وہ اندھیرے میں جیتا ہے، اور کبھی وہی روشنی کا ذریعہ بنتا ہے۔ آخرکار، ہر وہ بھارتی جو سچائی، نیکی اور محبت میں یقین رکھتا ہے، وہی جوان ہے، اور یہی اس فلم کا پیغام ہے۔‘
یہ بھی پڑھیے شاہ رخ خان نے کس فلم کے بعد اپنا پہلا گھر خریدا تھا؟
فلم ’جوان‘ کو ریڈ چِلّیز انٹرٹینمنٹ کے تحت گوری خان نے پروڈیوس کیا تھا، اور اس کی کاسٹ میں نَین تارا، وجے سیتوپتی، سنیہا، پرِیامانی، سنِیل گروور، اعجاز خان شامل ہیں، جبکہ دیپیکا پڈوکون نے خصوصی طور پر کردار ادا کیا تھا۔
شاہ رخ خان کا یہ قومی فلم ایوارڈ نہ صرف ان کے مداحوں کے لیے ایک جشن کا لمحہ ہے، بلکہ یہ بھارتی سینما میں ان کی پائیدار کامیابی، محنت، اور فن کی سچائی کا اعتراف بھی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انٹرٹینمنٹ بالی ووڈ بھارتی قومی فلم ایوارڈ شاہ رخ خان فلم جوان