اوورسیز پاکستانی سے متعلق کیس میں جسٹس محسن اختر کیانی کے دلچسپ ریمارکس
اشاعت کی تاریخ: 12th, September 2025 GMT
اسلام آباد ہائیکورٹ میں اوورسیز پاکستانی کا کیس جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت میں مقرر ہونے پر دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی۔
دوران سماعت، جسٹس محسن اختر کیانی نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ آپ کا کیس اوورسیز کی کیٹیگری میں آتا ہے اور اس حوالے سے ہائیکورٹ میں خصوصی بینچ بنا ہوا ہے۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق کیسز جسٹس خادم حسین سومرو کی عدالت سنتی ہے، باقی ججز اوورسیز پاکستانیوں کو انصاف نہیں دے سکتے۔
ہائیکورٹ کے جج جسٹس محسن کیانی کے ریمارکس کے بعد وکیل روسٹرم سے واپس روانہ ہوگئے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جسٹس محسن اختر کیانی
پڑھیں:
پاکستان سے متعلق بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا سامنے آگیا
—فائل فوٹوپاکستان سے متعلق بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا سامنے آگیا۔
بھارتی چینل نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی پاسپورٹ سے ’اسرائیل کے لیے ناقابل استعمال‘ کی شق ختم کر دی گئی۔
اس حوالے سے وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ میں ’اسرائیل کے لیے ناقابل استعمال‘ کی شق بدستور برقرار ہے، پاکستانی پاسپورٹ میں ایسی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
دوسری جانب ڈی جی پاسپورٹس کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ پر اب بھی درج ہے کہ یہ اسرائیل کے علاوہ تمام ممالک کے لیےقابل استعمال ہے۔
وزارت اطلاعات کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان کا اسرائیل سے متعلق مؤقف بالکل واضح اور دو ٹوک ہے، پاکستان نے نہ کبھی اسرائیل کو تسلیم کیا نہ ہی کسی قسم کا فوجی تعاون زیرِ غور ہے۔