ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس (ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک طویل عرصے سے دنیا کے امیر ترین شخص ہیں، مگر اب یہ اعزاز ان کے ہاتھ سے نکلنے کے قریب ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق اوریکل کے شریک بانی لیری ایلیسن کی دولت میں 9 ستمبر کو صرف ایک دن میں 70 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ان کے اثاثے بڑھ کر 364 ارب ڈالرز تک پہنچ گئے۔ وہ فی الحال دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص ہیں، جبکہ ایلون مسک 384 ارب ڈالرز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اوریکل کی دوسری سہ ماہی کی شاندار مالیاتی کارکردگی کے باعث حصص کی قیمتوں میں 34 فیصد اضافہ ہوا جس کا سب سے زیادہ فائدہ لیری ایلیسن کو ہوا کیونکہ وہ کمپنی کے سب سے بڑے شیئر ہولڈر ہیں۔

یہ پہلا موقع ہے جب کسی ایک شخص نے ایک ہی دن میں 70 ارب ڈالرز کمائے۔ لیری ایلیسن رواں سال اب تک 172 ارب ڈالرز کما چکے ہیں اور 2025 میں سب سے زیادہ دولت کمانے والے فرد قرار دیے جا رہے ہیں۔

81 سالہ ایلیسن نے 1977 میں اوریکل کی بنیاد رکھی تھی اور اس وقت وہ کمپنی کے چیئرمین اور چیف ٹیکنالوجی آفیسر ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ ایلون مسک کے قریبی دوست بھی ہیں اور ماضی میں ٹیسلا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا حصہ رہ چکے ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: لیری ایلیسن ایلون مسک ارب ڈالرز

پڑھیں:

ملالہ یوسف زئی کا پاکستان میں سیلاب متاثرہ طلبہ  کیلئے 2 لاکھ 30 ہزار ڈالر امداد کا اعلان

نوبیل انعام یافتہ پاکستانی سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی نے پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے بعد تعلیم کے شعبے میں بحالی کے لیے مالی معاونت کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے ادارہ تعلیم و آگاہی کے لیے 2 لاکھ ڈالر اور ماؤنٹین انسٹیٹیوٹ فار ایجوکیشن اینڈ ڈیویلپمنٹ کے لیے 30 ہزار ڈالر گرانٹ دینے کا اعلان کیا۔

ملالہ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں آنے والے سیلاب نے ہزاروں اسکولوں کو تباہ کر دیا ہے اور مقامی کمیونٹیز کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت اتحاد، تعاون اور بحالی کا ہے۔

“ہمیں ایک ہو کر نہ صرف امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینا ہے، بلکہ اسکولوں کی تعمیرِ نو اور خاص طور پر لڑکیوں کی تعلیم کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کرنا ہوں گے،” ملالہ کا کہنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم کسی بھی قوم کی بنیاد ہے اور قدرتی آفات کے باوجود ہمیں یہ عزم کرنا ہوگا کہ ہر بچہ، خاص طور پر ہر بچی، اپنی تعلیم جاری رکھ سکے۔

ملالہ فنڈ کی جانب سے دی جانے والی یہ امداد متاثرہ علاقوں میں تعلیمی سہولیات کی بحالی اور بچوں کی دوبارہ اسکول واپسی کو ممکن بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • کسانوں کے نقصان کا ازالہ نہ ہوا تو فوڈ سیکیورٹی خطرے میں پڑ جائے گی، وزیراعلیٰ سندھ
  • کسانوں کے نقصان کا ازالہ نہ کیا تو فوڈ سکیورٹی خطرے میں پڑ جائے گی، وزیراعلیٰ سندھ
  • ملالہ یوسف زئی کا پاکستان میں سیلاب متاثرہ طلبہ  کیلئے 2 لاکھ 30 ہزار ڈالر امداد کا اعلان
  • ملالہ یوسفزئی کا سیلاب متاثرین کیلئے 2لاکھ 30ہزار ڈالر امداد کا اعلان
  • ملالہ یوسف زئی کا ادارہ تعلیم و آگاہی کیلئے 2 لاکھ ڈالر گرانٹ کا اعلان
  • دنیا کے امیر ترین شخص کی اپنی عمر سے 47 برس چھوٹی خاتون سے پانچویں شادی 
  • سوشل میڈیا کی ہوس اور ڈالرز کی لالچ، بچوں نے باپ کے آخری لمحات کا وی لاگ بنادیا
  • غزہ میں قحط اور نسل کشی چھپانے کیلئے اسرائیل کی جانب سے لاکھوں ڈالر خرچ کرنے کا انکشاف
  • سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، اربوں ڈالرز سے تعمیر ہونے والی ایم 5 موٹروے کا بڑا حصہ بہہ گیا
  • 15 لاکھ آسٹریوئ شہری خطرے میں: سمندر کی سطح میں خطرناک اضافے کی پیشگوئی