ایران جانے کی کوشش ناکام، ایف آئی اے کے ہاتھوں 29 افراد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 12th, September 2025 GMT
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔
یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار
کارروائی میں ایک ایرانی شہری سمیت 29 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے افراد شاملترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں 6 کا تعلق بنوں، 5 مالاکنڈ، 4 فیصل آباد، جبکہ 4 ملزمان ملتان اور خانیوال سے ہیں۔
اسی طرح 2 کا تعلق بونیر سے جبکہ دیگر ملزمان کا تعلق حافظ آباد، وزیرستان، وزیرآباد اور کراچی سے ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں ایک ایرانی شہری بھی شامل ہے۔
جیوانی سے گرفتاریاںایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو بلوچستان کے ساحلی علاقے جیوانی سے گرفتار کیا گیا۔ وہ غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے پاکستان سے ایران جا رہے تھے۔
مزید منصوبہ بندی کا انکشافابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار ملزمان ایران کے بعد غیر قانونی طور پر دیگر ممالک جانے کا ارادہ رکھتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے والا ملزم گرفتار
ایف آئی اے نے تمام گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں اور ان سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایران ایف آئی اے بونیر پاکستان حافظ آباد وزیرآباد.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایران ایف ا ئی اے پاکستان حافظ ا باد ایف آئی اے
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔