بھارتی گلوکار ڈاکٹر کیساتھ ریپ کے مقدمے میں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 12th, September 2025 GMT
ملیالم ریپر ہیرن داس مرلی عرف ویدن کو خاتون ڈاکٹر سے ریپ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مشہور ملیالم ریپر ویدن کو عصمت دری کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 27 اگست کو کیرالہ ہائی کورٹ نے شادی کے جھوٹے وعدے اور ریپ کے الزام کے کیس میں ویدان کو مشروط ضمانت دی تھی۔
عدالت نے انہیں منگل سے لگاتار دو دن تک تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی تھی تاہم پوچھ گچھ کے دوسرے دن انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس اب انہیں ضمانت پر رہا کرنے سے پہلے طبی معائنہ کرے گی۔
یاد رہے کہ گلوکار پر یہ مقدمہ ایک خاتون ڈاکٹر کی جانب سے دائر کیا گیا تھا، جس نے الزام لگایا تھا کہ ویدن نے 2021 میں انسٹاگرام کے ذریعے ان سے دوستی کی اور اس سے شادی کرنے کا وعدہ کیا۔
خاتون نے دعویٰ کیا کہ ویدان نے اس سے شادی کے وعدے کے بعد 2021 سے 2023 کے درمیان کوزی کوڈ، کوچی اور دیگر مقامات پر اس کے ساتھ متعدد بار جنسی تعلقات قائم کیے تھے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
دبئی: بھارتی کرکٹرز کا پریکٹس سیشن میں بھی پاکستانی نیٹ بولرز کیساتھ تصویر کشی سے گریز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی: ایشیا کپ میں شریک بھارتی کرکٹرز دبئی میں پریکٹس کے دوران پاکستانی نیٹ بولرز کے ساتھ میل جول یا تصاویر بنوانے سے مکمل طور پر گریز کر رہے ہیں۔
یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب چند روز قبل بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کی ایشین کرکٹ کونسل اور پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی سے مصافحے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس پر بھارتی میڈیا اور صارفین نے سخت ردعمل دیا۔
آئی سی سی اکیڈمی دبئی میں بھارتی ٹیم جب پریکٹس کے لیے آتی ہے تو مختلف کلبز سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی نیٹ بولنگ کرانے پہنچتے ہیں۔ تاہم بھارتی ٹیم انتظامیہ نے ان بولرز پر سخت ہدایات عائد کر رکھی ہیں کہ وہ اسمارٹ فونز استعمال نہ کریں اور نہ ہی کھلاڑیوں کی تصاویر بنائیں۔
انتظامیہ نے یہ تک انتظام کیا ہے کہ نیٹ بولرز کے اسمارٹ فونز پریکٹس کے آغاز پر اپنے پاس رکھ لیتی ہے اور پریکٹس ختم ہونے کے بعد ہی واپس کرتی ہے، تاکہ کسی قسم کی تصاویر یا رابطے سے بچا جا سکے۔