ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی قیمت میں حیران کن حد تک کمی
اشاعت کی تاریخ: 12th, September 2025 GMT
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں منتظمین نے شائقین کی دلچسپی کم دیکھتے ہوئے پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی قیمتیں کم کردیں۔
تفصیلات کے مطابق ابتدائی طور پر عام ٹکٹ کی قیمت 475 درہم رکھی گئی تھی لیکن اسے اب کم کرکے 350 درہم کردیا گیا۔
پریمیئم انکلوژرز کے ٹکٹ سب سے کم فروخت ہورہے ہیں، میچ سے چند دن قبل بھی کئی نشستیں تاحال خالی ہیں۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 ستمبر کو دبئی میں شیڈول ہے۔
واضح رہے کہ بھارت نے ایونٹ میں اپنے پہلے میچ میں یواے ای کے خلاف ریکارڈ ساز فتح حاصل کی تھی جبکہ پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز آج عمان کے خلاف کرے گی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے 13 ٹی ٹوئنٹی میچز میں سے 10 میں بھارت جبکہ تین میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :