پاکستان کے سابق کپتان اور کراچی کنگز کے مشیر راشد لطیف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و  پشاور زلمی کے موجودہ کپتان بابراعظم پی ایس ایل کے آغاز 2016  میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ تھے جس کے بعد انہیں کراچی کنگز نے منتخب کیا اور وہ 2017 سے 2022 تک 6 سیزن کراچی کنگز کی طرف سے کھیلے۔

یہ بھی پڑھیں: بابراعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا، ایک روزہ کرکٹ میں تیز ترین 6 ہزار رنز مکمل

2023 کے سیزن میں بابر اور کراچی کنگز کے راستے جدا ہوگئے اور بابر پشاور زلمی کا حصہ بن گئے اور اس کی قیادت بھی کررہے ہیں، اب کراچی کنگز کے مشیر، سابق کپتان و وکٹ کیپر راشد لطیف نے بابراعظم کی کراچی کنگز سے علیحدگی کی وجہ بتادی ہے۔

اپنے آن لائن شو Caught Behind میں بات کرتے ہوئے  لطیف نے انکشاف کیا کہ کراچی کنگز نے 2022 کے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ سے پہلے ہی بابر سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا تھا، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ فیصلہ صرف بابراعظم کی فارم یا کارکردگی سے نہیں، بلکہ طویل المدتی منصوبہ بندی اور اندرونی حکمت عملی سے کیا گیا ہے۔

راشد لطیف نے کہا ’کراچی کنگز نے پہلے ہی بابراعظم سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا، لیکن جب پاکستان نے ان کی کپتانی میں ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تو انہوں نے ان سے دوبارہ رابطہ کیا، لیکن بابراعظم نے پہلے ہی کراچی کنگز کو چھوڑنے اور آگے بڑھنے کا ارادہ کر لیا تھا۔‘

انہوں نے کہا کہ ایک کھلاڑی کا فون آیا کہ ہم لوگ اکٹھے ہوگئے ہیں اور ہم ان (بابراعظم) کے ساتھ نہیں کھیلنا چاہتے جو کہ بعد میں ان کے ساتھ ورلڈ کپ بھی کھیلے۔

یہ بھی پڑھیں: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے بابراعظم اور صائم ایوب کے لیے اعزاز

یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ کراچی کنگز اور  بابراعظم کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے تھے جس کی وجہ  ان کی بیٹنگ پوزیشن تھی۔ ہم چاہتے تھے کہ بابر نمبر 3 پر بیٹنگ کریں، لیکن وہ اپنا رول تبدیل کرنے کو تیار نہیں تھے، اسی وجہ سے ہمیں انہیں ریلیز کرنا پڑا۔

یاد رہے کہ بابراعظم نے پی ایس ایل میں 90 اننگز میں سے 76 مرتبہ اوپننگ کی ہے، جس میں انہوں نے 3 ہزار 103 رنز  47.

01 کی اوسط اور 129.13 کے اسٹرائیک ریٹ سے بنائے ہیں، انہوں نے 28 نصف سینچریاں اور 2 سینچریاں  بھی بنائی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بابراعظم پشاور زلمی پی ایس ایل سلمان اقبال کراچی کنگز کرکٹ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پشاور زلمی پی ایس ایل سلمان اقبال کراچی کنگز کرکٹ کراچی کنگز کے راشد لطیف نے انہوں نے

پڑھیں:

بلوچستان حکومت کا نوعمر قیدیوں کیلئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ

محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق ماڈل جیل میں نو عمر قیدیوں کیلئے سکول اور پیشہ ورانہ تربیت کا مرکز بھی ہوگا۔ اسکا مقصد نو عمر قیدیوں کو بالغ قیدیوں سے الگ رکھنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے کوئٹہ میں نو عمر قیدیوں کے لئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق نو عمر قیدیوں کی بحالی اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے علیحدہ جیل تعمیر کی جائے گی۔ ماڈل جیل میں سکول اور پیشہ ورانہ تربیت کا مرکز بھی ہوگا۔ اس منصوبے پر 75 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ جس کے کام کا آغاز جلد کیا جائے گا۔ حکام نے بتایا کہ سینٹرل جیل کے قریب نئی عمارت تعمیر کی جائے گی، جو جدید سہولیات سے آراستہ ہوگی۔ ابتدائی طور پر سریاب روڈ پر عارضی جیل قائم کی جائے گی، تاکہ نو عمر افراد کو وہاں منتقل کیا جا سکے۔ محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق نو عمر قیدیوں کو بالغ مجرموں سے الگ رکھنے کیلئے یہ قدم اٹھایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کمپیٹیشن کمیشن کی چین و بھارت کی طرز پر اسٹیل کی علیحدہ وزارت کے قیام کی سفارش
  • اسمارٹ فون کیلئے 2 کلو وزنی کیس متعارف، کمپنی نے وجہ بھی بتادی
  • کراچی پر حملے کی خبر جھوٹی تھی، جعلی خبریں ہمیں بھی حقیقت لگنے لگیں، بھارتی آرمی چیف کا بیان
  • پاکستان کرکٹ زندہ باد
  • مدارس کو مشکوک بنانے کی سازشیں ناکام ہوں گی، علامہ راشد سومرو
  • بلوچستان حکومت کا نوعمر قیدیوں کیلئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ
  • ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ اور انڈیا کا فائنل میں مقابلہ تاریخ ساز کیوں قرار دیا جارہا ہے؟
  • بابر اعظم کا ٹی20 کرکٹ میں ایک اور ریکارڈ، روہت کے بعد کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • چیئر مین پی سی بی کا ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی پر قومی ٹیم کیلئے اہم پیغام
  •  بابراعظم کا ٹی20 کرکٹ میں اعزاز، روہت شرما کا ریکارڈ توڑ دیا