غزہ قحط کے دہانے پر، لاکھوں افراد بھوک، غذائی قلت کا شکار ہیں، حاجی حنیف طیب
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
چیئرمین نظام مصطفی پارٹی نے کہا کہ مسلم تنظیم او آئی سی، عالمی تنظیم اقوام متحدہ، سلامتی کونسل، انسانی حقوق کی تنظیموں کی صلاحتیں مکمل طور پر مفلوج ہوچکی ہے، یہ ادارے فلسطینی عوام کو اُن کے حقوق دلانے میں بری طرح ناکام ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب نے غزہ فلسطین میں انسانی بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کو امدادی قافلوں کی رسائی مکمل بند ہونے کی وجہ سے علاج معالجہ، خوراک، پانی سمیت ضروری سامان کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جس کی وجہ سے تباہ کن اثرات مرتب ہورہے ہیں، غزہ قحط کے دہانے پر ہے، 60 ہزار بچے غذائی قلت کے باعث صحت کی سنگین پیچیدگیوں سے دوچار ہیں، لاکھوں افراد بھوک، پیاس سمیت تمام بنیادی ضروریات زندگیوں سے محروم ہیں۔
حاجی محمد حنیف طیب نے کہا کہ مسلم تنظیم او آئی سی، عالمی تنظیم اقوام متحدہ، سلامتی کونسل، انسانی حقوق کی تنظیموں کی صلاحتیں مکمل طور پر مفلوج ہوچکی ہے، یہ ادارے فلسطینی عوام کو اُن کے حقوق دلانے میں بری طرح ناکام ہیں۔ حاجی محمد حنیف طیب نے کہا کہ اسرائیل، غزہ فلسطین میں بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف وزیاں کررہا ہے، اسرائیل کیخلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ چلایا جائے، انسانیت کیخلاف ان کی وحشیانہ جرائم کا احتساب کیا جائے، اسرائیل پر پابندیاں عائد کی جائیں اور اسرائیل کو دہشت گرد ریاست قرار دیا جائے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
گلگت، پی ٹی آئی فارورڈ بلاک سے تعلق رکھنے والے وزیر بلدیات حاجی عبد الحمید پیپلزپارٹی میں شامل
گلگت میں صدر زرداری سے ملاقات میں حاجی عبد الحمید نے پی پی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیرکا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وہ جماعت ہے جس نے ہمیشہ گلگت بلتستان کے عوام کی خدمت کو اپنا مشن بنایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے وزیر بلدیات حاجی عبد الحمید نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ گلگت میں صدر زرداری سے ملاقات میں حاجی عبد الحمید نے پی پی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیرکا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وہ جماعت ہے جس نے ہمیشہ گلگت بلتستان کے عوام کی خدمت کو اپنا مشن بنایا ہے۔ پارٹی میں شمولیت کی دعوت انہیں امجد ایڈووکیٹ، سابق وزیراعلیٰ سید مہدی شاہ اور انجینئر اسماعیل نے بارہا دی۔ ان کا کہنا تھا کہ دراصشل ان کا دل پہلے ہی سے پیپلز پارٹی کے ساتھ جڑا ہوا تھا۔ خیال رہے کہ حاجی عبد الحمید نے 2020ء کے عام انتخابات میں گانچھے سے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیا اور کامیاب ہوئے۔ بعد میں انہون ںے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی اور وزرات بھی مل گئی۔ خالد خورشید حکومت کے خاتمے کے بعد وہ پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کا حصہ ن گئے اور دوبارہ کابینہ میں شامل ہوئے۔