دنیا میں سب سے زیادہ "بچوں کو قتل" کرنیکا ریکارڈ اسرائیل کے نام
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
گھناؤنے اسرائیلی جنگی جرائم کے تسلسل کا ذکر اور یہ بیان کرتے ہوئے کہ غزہ کی پٹی میں وحشیانہ "صیہونی بمباری" یا پھر عام لوگوں کو "بھوک" میں مبتلاء رکھنے پر مبنی غاصب و سفاک صیہونی رژیم کی دیدہ دانستہ پالیسی کے نتیجے میں روزانہ کی بنیاد پر متعدد بچے مَر جاتے ہیں، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تاکید کی ہے کہ غاصب و سفاک صیہونی رژیم، اسکے ساتھیوں اور اسکا جواز پیش کرنیوالوں، سب کا احتساب کیا جانا چاہیئے! اسلام ٹائمز۔ فلسطین میں اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ - یونیسیف کے ترجمان کے اس بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہ "جنگ غزہ کے آغاز سے لے کر اب تک روزانہ کی بنیاد پر جانبحق ہونے والے بچوں کی تعداد اوسطاً 27 تک پہنچ چکی ہے"، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسمعیل بقائی نے تاکید کی کہ یہ رپورٹ قرون وسطی کی نہیں اور نہ ہی تاریک دور کی ہے بلکہ یہ المیہ تقریباً 2 سال قبل سے ہر روز دہرایا جا رہا ہے! اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے اس غاصب و سفاک رژیم کے کھلے جنگی جرائم کی مذمت اور بین الاقوامی عدالت انصاف (ICJ) کی جانب سے اسرائیل کے مجرم رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے اسمعیل بقائی نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں کہ جب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے غاصب اسرائیلی رژیم کے جنگی جرائم کی بارہا مذمت کی ہے، بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) نے ان جنگی جرائم کے ارتکاب پر غاصب و سفاک صیہونی حکام کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں.
اسمعیل بقائی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہر روز کی بنیاد پر بچوں کی ایک بڑی تعداد یا تو غزہ پر وحشیانہ "صیہونی بمباری" یا پھر عام شہریوں کو "بھوک" میں مبتلاء رکھنے پر مبنی غاصب و سفاک اسرائیلی رژیم کی دیدہ دانستہ پالیسی کے نتیجے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہے! یہ بیان کرتے ہوئے کہ یہ انسانیت سوز کارروائیاں بین الاقوامی قانون کی رو سے جنگی جرائم، انسانیت کے خلاف جرائم اور نسل کشی ہیں، انہوں نے تاکید کی کہ غاصب اسرائیلی رژیم، اس کے ساتھیوں اور اس کا جواز پیش کرنے والوں، سبھی کو جوابدہ بنایا جانا چاہیئے!
واضح رہے کہ یونیسیف کے ترجمان نے غزہ میں 39 ہزار یتیم بچوں کی موجودگی کا اعلان کرتے ہوئے تاکید کی تھی کہ جن لوگوں کو فوری طور پر غزہ کی پٹی چھوڑ دینے کی ضرورت ہے ان کی تعداد 16 ہزار ہے جبکہ ان میں 4 ہزار بچے بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی - انروا (UNRWA) نے بھی حال ہی میں غزہ کی پٹی کے شدید محاصرے اور غزہ کی پٹی میں خوراک و انسانی امداد کی ترسیل پر غاصب اسرائیلی رژیم کی جانب سے پابندی عائد کئے جانے کے بعد سے غزہ کی ابتر انسانی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں ہر قسم کی بنیادی خوراک کا تیزی کے ساتھ خاتمہ ہو رہا ہے اور نوزاد، شیرخوار و کمسن بچے ہر شب بھوکے سوتے ہیں!!
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسرائیلی رژیم اقوام متحدہ غاصب و سفاک جنگی جرائم غزہ کی پٹی کے ترجمان دیتے ہوئے تاکید کی ہوئے کہ
پڑھیں:
بابر اعظم نے روہت شرما کا ریکارڈ توڑ دیا، ٹی20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے
پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے بھارت کے روہت شرما کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کر لیا۔
یہ سنگِ میل بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف 3 میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹی20 میچ کے دوران قذافی اسٹیڈیم لاہور میں حاصل کیا۔
بابر اعظم میچ میں شرکت سے قبل 4,223 رنز کے ساتھ میدان میں اُترے تھے اور انہیں روہت شرما کے 4,231 رنز کا ریکارڈ توڑنے کے لیے صرف نو رنز درکار تھے۔
یہ بھی پڑھیے: ٹی20 میں 8ویں بار صفر پر آؤٹ، بابر اعظم نے شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا
ابتدائی اوورز میں بابر نے کور ڈرائیو کے ذریعے ایک خوبصورت چوکا لگا کر آغاز کیا، تاہم اگلی 10 گیندوں پر صرف 4 رنز بنا سکے کیونکہ ان کے اوپننگ پارٹنر صائم ایوب جنوبی افریقی بولرز پر حاوی تھے۔
بابر اعظم نے بالآخر پاکستان کی اننگز کے 12ویں اوور کی پہلی گیند پر کیپٹن ڈونووان فریرا کی گیند کو لانگ آف کی جانب کھیل کر سنگل لیتے ہوئے یہ تاریخی سنگِ میل عبور کیا۔
ٹی20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست کچھ یوں ہے؛بابر اعظم – 4232 رنز (130 میچز)
روہت شرما – 4231 رنز (159 میچز)
ویرات کوہلی – 4188 رنز (125 میچز)
جوز بٹلر – 3869 رنز (144 میچز)
یہ بھی پڑھیے: ٹی20 کرکٹ میں 10 ماہ بعد واپسی، کیا ہمیں نئے بابر اعظم دیکھنے کو ملیں گے؟
یہ سیریز بابر اعظم کی ٹی20 ٹیم میں واپسی بھی ہے، کیونکہ وہ گزشتہ سال دسمبر میں جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے بعد ٹیم سے باہر تھے۔
بابر کو ایشیا کپ 2025 کے لیے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تھا کیونکہ ٹیم مینجمنٹ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کی حکمتِ عملی پر گامزن تھی۔
تاہم، ایشیا کپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد بابر اعظم کو دوبارہ ٹیم میں شامل کیا گیا۔
اگرچہ لاہور میں دوسرے میچ میں انہوں نے ریکارڈ اپنے نام کیا، لیکن سیریز کے پہلے میچ میں وہ صفر پر آؤٹ ہو گئے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بابر اعظم ٹی20 کرکٹ