غیرملکی فوڈ چین ٹیکس چوری نہیں کرتیں، طلال چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 19th, April 2025 GMT
وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں غیر ملکی فوڈ چین پر حملوں کے 20 واقعات ہوئے، شیخوپورہ میں ایک جان بھی چلی گئی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وزارت داخلہ کی طرف سے تمام صوبوں کو واضح ہدایات دی گئیں کہ لوگوں کی جانوں کی حفاظت کرنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اس نوعیت کے واقعات میں 12 ایف آئی آرز ہوئیں اور 142 لوگ گرفتار ہوئے، اسلام آباد میں 2 واقعات ہوئے اور 15 لوگ گرفتار ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس فوڈ چین نے 100 ملین ڈالرز سے زیادہ پاکستان میں سرمایہ کاری کی، ہمارے ہوٹل اور ریسٹورنٹ ٹیکس چوری کرتے ہیں یہ غیرملکی فوڈ چین ٹیکس چوری نہیں کرتیں، اس کے فرنچائز کا مالک پاکستان سے ہے اور مسلمان ہے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ اس فوڈ چین سے 25 ہزار لوگوں کا روزگار وابستہ ہے۔ جتنا بھی خام مال خریدتے ہیں پاکستان کے اندر خریدتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا: ڈی جی آئی ایس پی آر
—فائل فوٹوڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاک فوج دفاع وطن کے لیے پُرعزم ہے، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ایبٹ آباد میں اساتذہ اور طلباء سے حالیہ پاک افغان کشیدگی اور ملکی سیکیورٹی صورتِ حال پر گفتگو کی۔
انہوں نے معرکہ حق سمیت اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی اور فتنہ الخوارج کے خلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام جاری انٹرن شپ پروگرام میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلباء کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی۔
اس موقع پر اساتذہ اور طلباء کی جانب سے شہداء اور غازیان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔
ہزارہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے کہا کہ وطن سے محبت کا درست استعارہ پاک فوج ہے۔
اساتذہ نے کہا کہ ہمارے بچوں کے ذہنوں کو گمراہ کرنے کے لیے دشمن عناصر کی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں۔
اس موقع پر طلباء نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمیں پاک فوج کے خلاف پھیلائی جانے والی غلط باتوں سے متعلق درست معلومات ملیں۔