مناہل ملک کی گانے میں ذاتی کلپ استعمال کرنے پر گلوکار کو قانونی کارروائی کی دھمکی
اشاعت کی تاریخ: 19th, April 2025 GMT
ٹک ٹاکر مناہل ملک نے گلوکار عمیر اعوان پر ان کے گانے پر ذاتی کلپ استعمال کرنے کا الزام عائد کردیا۔
ٹک ٹاکر مناہل ملک نے الزام عائد کیا ہے کہ گلوکار عمیر اعوان نے اپنے حالیہ گانے ’لارے آ‘ میں ان کا ذاتی کلپ بغیر اجازت استعمال کیا ہے۔
مناہل نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے کہا کہ عمیر اعوان 24 گھنٹے کے اندر یہ گانا ڈیلیٹ کریں کیونکہ اس میں ان کی ذاتی ویڈیو استعمال کی گئی ہے ورنہ انہیں گلوکار کے خلاف قانونی کارروائی کرنا پڑے گی۔
مناہل نے گلوکار کیخلاف ایف آئی آر درج کروانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اس گانے میں ان کی نجی زندگی سے جڑی چیزوں کو دکھایا گیا ہے، جو ان کے لیے ناقابلِ قبول ہے۔
ٹک ٹاکر کے اس ویڈیو بیان کے جواب میں عمیر اعوان نے کہا کہ وہ کسی بھی دباؤ میں آ کر اپنا گانا ڈیلیٹ نہیں کریں گے مناہل جو چاہیں کر لیں۔
واضح رہے کہ یہ گانا تین روز قبل یوٹیوب پر جاری کیا گیا تھا اور اب تک اسے 99 ہزار سے زائد ویوز مل چکے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عمیر اعوان
پڑھیں:
مسیحیوں کے قتل عام کا الزام، ٹرمپ کی نائیجیریا میں فوجی کارروائی کی دھمکی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائیجیریا کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر نائیجیرین حکومت ملک میں مسیحی آبادی کے خلاف ہونے والی پرتشدد کارروائیاں اور قتل و غارت فوری طور پر بند نہ کر سکی تو امریکا نہ صرف اپنی مالی امداد روک دے گا بلکہ سخت اقدامات اٹھانے پر بھی غور کرے گا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا دنیا میں مذہبی آزادی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، اور اگر نائیجیریا میں مسیحیوں پر مظالم جاری رہے تو واشنگٹن خاموش نہیں بیٹھے گا۔
انہوں نے محکمہ جنگ کو ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اپنی طاقت کے ذریعے نائیجیریا میں سرگرم دہشت گردوں کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ صدر کے حکم کے بعد وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے تصدیق کی کہ نائیجیریا میں ممکنہ کارروائی کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔