کمبوڈیا کے شہر انگکور واٹ میں اوپن ایئر سینما کی دسویں خصوصی اسکریننگ
اشاعت کی تاریخ: 19th, April 2025 GMT
بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ اور کمبوڈیا کی وزارت ثقافت اور فنون لطیفہ کے مشترکہ اہتمام سے دسویں اوپن ایئر سنیما کی اسپیشل اسکریننگ کمبوڈیا کے شہر انگکور واٹ میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر کمبوڈیا کی وزارت ثقافت و فنون لطیفہ کے سیکرٹری ہاب ٹوچ، سیم ریپ صوبے کے ڈپٹی گورنر ڈے ریڈو ،محکمہ فلم کے ڈائریکٹر پوک بوراک اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔چین اور کمبوڈیا کے مابین ایک اہم عوامی تبادلے کے منصوبے کے طور پر ، “اوپن ایئر سنیما” 2016 میں اپنے افتتاح کے بعد سے لگاتار دس سالوں سے منعقد کیا جا رہا ہے ۔ چین اور کمبوڈیا کی فلم اسکریننگ ٹیم اب تک کمبوڈیا کے 25 صوبوں اور شہروں کا سفر کر چکی ہے اور 100،000 سے زیادہ کمبوڈیائی فلم بینوں کو 300 سے زیادہ فلمیں مفت میں دکھائی جا چکی ہیں ۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کمبوڈیا کے
پڑھیں:
ڈسٹرکٹ سینٹرل میں سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی خصوصی مہم
کراچی:ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر سعد جمال کی زیرِ نگرانی سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی خصوصی مہم کا افتتاح نجی اسکول کی گلبرگ برانچ میں منعقدہ تقریب سے کیا گیا۔
افتتاح چیئرمین سینیٹ کمیٹی برائے فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ سینیٹر سید مسرور احسن نے کیا۔
اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ قوم کی 9 سے 14 سال کی بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لازمی لگوائیں تاکہ آنے والی نسلیں اس موذی مرض سے محفوظ رہ سکیں۔
شرکاء تقریب میں ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ سینٹرل طہٰ سلیم، ڈسٹرکٹ سینٹرل ویمن ونگ اینڈ فوکل پرسن بی آئی ایس پی ثوبیہ عامر، روٹری انٹرنیشنل سے ملیحہ خان، ڈاکٹر اکرم سلطان، افتخار عالم، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سینٹرل ڈاکٹر عروہ انعام اور دیگر موجود تھے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر سعد جمال نے مہمانِ خصوصی سینیٹر سید مسرور احسن و دیگر مہمانان کو یادگاری شیلڈ پیش کی، جبکہ اسکول کی بچیوں کو خصوصی تحائف بھی دیے گئے۔
محکمہ صحت سندھ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈسٹرکٹ سینٹرل نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ یہ ویکسین بچیوں کو ضرور لگوائیں، ویکسینیشن مہم 15 تا 27 ستمبر 2025 ڈسٹرکٹ سینٹرل کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کے ساتھ ساتھ منتخب ویکسینیشن سینٹرز میں جاری رہے گی، والدین قریبی اسکول یا مقررہ سینٹرز پر جا کر اپنی بچیوں کو مفت ویکسین لگوا سکتے ہیں۔