حج انتظامات، عازمین کو حاجی کیمپ سے ٹکٹ، ویزہ، شناختی لاکٹ، اسٹیکرز اور موبائل سم فراہم کی جائے گی
اشاعت کی تاریخ: 19th, April 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی وزیر مذہبی امور کی زیرصدارت حج انتظامات کے حوالے سے اجلاس ہوا جہاں کیمپوں میں چاروں صوبوں میں عازمین کے لیے ویکسین کی فراہمی سمیت دیگر سہولیات کا جائزہ لیا گیا اور بریفنگ میں بتایا گیا کہ عازمین حج کو پرواز سے دو دن قبل متعلقہ حاجی کیمپ سے ٹکٹ، ویزہ، شناختی لاکٹ، اسٹیکرز اور موبائل سم حاصل کرنا ہو گی۔
وفاقی وزیر مذہبی امور کی زیر صدارت حج انتظامات کا جائزہ اجلاس ہوا جہاں سیکریٹری مذہبی امور سید عطا الرحمان سمیت اعلی حکام نے بریفنگ دی اور حاجی کیمپوں میں ویکسن کی فراہمی کے انتظامات اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔
سردار محمد یوسف نے کہا کہ ضیوف الرحمان کی خدمت کے لیے تمام حاجی کیمپ تیار ہیں، عازمین حج زحمت سے بچنے کے لیے پاک حج ایپ پر دیے گئے شیڈول کے مطابق حاجی کیمپ آئیں۔
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد، لاہور، پشاور اور ملتان میں ویکسین کی فراہمی 21 اپریل سے شروع ہو گی، کراچی، رحیم یار خان، سکھر، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں 22 اپریل سے ویکسین فراہمی کا آغاز ہو گا اور کوئٹہ کے عازمین حج کو لازمی ویکسین لگانے کا آغاز 23 اپریل سے ہو گا۔
بتایا گیا کہ رحیم یار خان کا عارضی حاجی کیمپ 22 تا 24 اپریل کام کرے گا۔
حکام نے بتایا کہ عازمین کرام متعلقہ حاجی کیمپوں میں لازمی ویکسین، ادویات کی پیکنگ اور حج تحائف وصول کریں گے اور پرواز سے دو دن قبل متعلقہ حاجی کیمپ سے ٹکٹ، ویزہ، شناختی لاکٹ، اسٹیکرز اور موبائل سم حاصل کرنا ہو گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: حاجی کیمپ
پڑھیں:
لیبیا کشتی حادثہ: جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں 26 اپریل کو وطن پہنچیں گی
سٹی42: لیبیا میں پیش آنے والے افسوسناک کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 6 پاکستانی شہریوں کی میتیں 26 اپریل کو وطن واپس پہنچیں گی۔
ذرائع کے مطابق میتوں کو تیونس سے دوحہ کے راستے قطر ایئر ویز کی پرواز کیو آر 628 کے ذریعے لاہور لایا جائے گا۔
حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں سے 3 کا تعلق منڈی بہاوالدین، 2 کا گوجرانوالہ اور 1 کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔
میتیں لاہور ایئرپورٹ پر لائی جائیں گی جہاں سے انہیں ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔
مذاکرات دھمکیوں کےذریعے نہیں ہوتے: عظمیٰ بخاری
اس سلسلے میں اوورسیز پاکستانی کمیشن کو مکمل انتظامات کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ مرحومین کی میتوں کی باعزت طریقے سے واپسی یقینی بنائی جا سکے۔