گلوکار حسین رحیم نے خاموشی سے شادی کرلی
اشاعت کی تاریخ: 19th, April 2025 GMT
اسلام آباد(شوبز ڈیسک)گلوکار و موسیقار حسن رحیم نے خاموشی سے شادی کرکے مداحوں کو خوشخبری سنادی، تاہم ساتھ ہی گلوکار نے شادی کی تصاویر شیئر نہ کرنے کی اپیل بھی کردی۔
حسن رحیم نے 18 اپریل کو انسٹاگرام پر دلہن کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پیجز اور میڈیا پبلیکشنز کو اپیل کی کہ ان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز کو شیئر یا شائع نہ کیا جائے۔
حسن رحیم نے لکھا کہ وہ اپنی شادی کی تقریبات کی کسی بھی ویڈیو یا تصویر کو شیئر کرنے کی اجازت نہیں دے رہے، اس لیے ان کی پرائیویسی کا احترام کرکے تصاویر اور ویڈیوز کو شیئر نہ کیا جائے۔
انہوں نے شادی اور دلہن سے متلعق کوئی معلومات فراہم نہیں کی، تاہم ان کی جانب انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر میں ان کی دلہن کے چہرے کو دیکھا جا سکتا ہے۔
حسن رحیم کی جانب سے شادی کی تصدیق کیے جانے کے بعد میوزک اور شوبز سے وابستہ شخصیات نے کمنٹس کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی۔
مداحوں نے بھی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی۔
مزیدپڑھیں:متنازع کینالز منصوبہ: نواز شریف اور شہباز شریف کی پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: شادی کی
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔