کراچی: تیز رفتار ڈمپر نے رکشے کو روند ڈالا، تین افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 20th, April 2025 GMT
حب ریور روڈ بلدیہ نیول کالونی آر آر ایف پولیس ہیڈ کوارٹر کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے رکشے کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو چھیپا کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا جبکہ حادثے میں رکشا مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر زخمیوں کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس حوالے سے پولیس کوششیں کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سمندری کے قریب ملتان پولیس کی نفری کی گاڑی کو حادثہ، دو اہلکار جاں بحق، آٹھ زخمی
پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی میں دس پولیس اہلکار سوار تھے، حادثے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار سپروائزر قمر حسین اور سپروائزر ظفر اقبال موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ آٹھ اہلکار زخمی ہوئے، زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال سمندری منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں میچ ڈیوٹی سرانجام دینے کے بعد واپس آنے والی ملتان پولیس کی نفری کی گاڑی کو سمندری کے قریب حادثہ پیش آیا، پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی میں دس پولیس اہلکار سوار تھے، حادثے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار سپروائزر قمر حسین اور سپروائزر ظفر اقبال موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ آٹھ اہلکار زخمی ہوئے۔زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال سمندری منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ دوسری جانب جاں بحق اہلکاروں کی میتیں ملتان پہنچا دی گئی ہیں جہاں رات گئے پولیس لائن ملتان میں نماز جنازہ ادا کیا جائے گا بعدازاں انہیں اپنے آبائی علاقے میں دفن کیا جائے گا۔