اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل 2025ء ) پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف خدا کا خوف کرو کلمہ پڑھتے ہو اور 25 کروڑ عوام کے حق پر ڈاکا ڈال کر بیٹھے ہو۔ اسلام آباد میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 16 مہینوں سے ایک ایسی حکومت جس کی عوام میں کوئی حیثیت ہی نہیں وہ قائم ہے، یہ ہماری غلطی ہے کیوں کہ ہماری ترتیب نہیں ہے اگر ہم خود کو درست کرلیں تو یہ حکومت 2 ماہ بھی نہیں چل سکتی، ہم کیوں اس حکومت کو legitimate بنا رہے ہیں؟۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ حوالدار سپیکر ایاز صادق ساری برائیوں کی جڑ ہے، لیفٹیننٹ جنرل شہباز خان اور حوالدار سپیکر ہمارے مالک بنے بیٹھے ہیں، میں اس حوالدار سپیکر سے کبھی ہاتھ نہیں ملاؤں گا، نہ اس کی کمیٹیوں میں بیٹھوں گا، اس حوالدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے اور بتایا جائے یہ ہارا ہوا شخص ہے، یہ ہماری کمزوری ہے میں بار بار کہہ رہا ہوں کہ اس حوالدار سپیکر کے خلاف عدم اعتماد لائی جائے اس سے جان چھڑائی جائے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ کہتے ہیں ہم دہشت گردی کے مخالف ہیں، خدا سے ڈرو آپ لوگوں نے آرمی کے زور سے، فوجیوں کے زور سے، پولیس کے زور سے 25 کروڑ انسانوں کا مینڈیٹ زر اور زور کی بنیاد پہ چھینا ہے، پیسے کے زور پہ چھینا ہے، جو بکتا ہے وہ زندہ باد وہ اچھا پاکستانی ہے، جو نہیں بکتا وہ غدار ہے، کسی امریکی نے تم لوگوں کی وجہ سے کہا تھا کہ پاکستانی پیسے کے لیے اپنی ماں بھی بیچ دیتا ہے کیوں کہ تم لوگوں نے جو بکتا ہے اسے اچھا پاکستانی اور جو نہیں بکتا اسے غدار بنا دیا ہے۔

پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ کہتے ہیں کہ میں آج بھی پاکستان کی خاطر نوازشریف اور شہباز شریف سے اپیل کرتا ہوں کہ خدا سے ڈریں، یہ حکمرانی کا وقت نہیں ہے بلکہ تمام پاکستانیوں کا مل بیٹھنے کا وقت ہے، چھوڑیں حکومت کو اور استعفیٰ دے دیں، جرنیل، جج، سیاسی لوگ، جاسوسی ادارے ہم اکھٹے گول میز کانفرنس بلائیں، تین چار دن تک بیٹھیں اور اکھٹے ہو کر خدا کو حاضر و ناظر لاکر اس ملک کو بدبختی سے نجات دیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے حوالدار سپیکر کے زور

پڑھیں:

شہباز شریف کی این ڈی ایم اے کو ریسکیو آپریشن میں تمام وسائل فراہم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد میں ایک ہنگامی اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت سے ریسکیو و امدادی سرگرمیوں کیلئے رابطے مزید مربوط کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کو خیمے، ادویات، اشیاء خورد و نوش اور دیگر امدادی سامان فوری پہنچایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے ملک میں حالیہ بارشوں پر سیلاب کی صورتحال کے جائزے کیلئے ہنگامی اجلاس طلب کیا۔ اجلاس میں چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے وزیرِ اعظم کو ملک کے بالائی حصوں میں کلاؤڈ برسٹ، فلیش فلڈز سے ہونے والے نقصانات اور ریسکیو و ریلیف آپریشن پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر شہباز شریف نے این ڈی ایم اے کو خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت اور پی ڈی ایم اے کے ساتھ تعاون جاری رکھنے، انہیں ریسکیو و ریلیف آپریشن میں تمام تر تعاون فراہم کرنے اور اس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت سے ریسکیو و امدادی سرگرمیوں کیلئے رابطے مزید مربوط کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کو خیمے، ادویات، اشیاء خورد و نوش اور دیگر امدادی سامان فوری پہنچایا جائے۔ وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ ترجیحی بنیادوں پر امدادی سامان کو ٹرکوں کے ذریعے فوری بھیجا جائے اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے لوگوں و سیاحوں کو فوری محفوظ مقامات پر پہنچایا جائے۔

علاوہ ازیں شہباز شریف کو اجلاس میں نقصانات کا جائزہ پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ریسکیو و ریلیف آپریشن پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ قبل ازیں وزیراعظم نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، دوران گفتگو انہوں نے خیبر پختونخوا میں حالیہ کلاؤڈ برسٹ اور فلیش فلڈز کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس کیا۔

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف کی این ڈی ایم اے کو ریسکیو آپریشن میں تمام وسائل فراہم کرنے کی ہدایت
  • وزیراعظم شہباز شریف کو چیئرمین این ڈی ایم اے کی بریفنگ
  • وزیراعلیٰ سندھ کا گورنر کے پی کو فون، مدد کی یقین دہانی
  • معرکہ حق میں بھارت کو دھول چٹانے پر فیلڈ مارشل، سینکڑوں فوجیوں ، سویلینز کو اعزازات
  • کلمۂ طیبہ کی بنیاد پر حاصل ملک کا نظام قرآن و سنت پر مبنی ہونا چاہیے: علامہ راغب نعیمی
  • جلد ثابت ہوجائے گا کہ مودی چوری کرکے کرسی پر بیٹھے ہیں، پون کھیڑا
  • سوڈان خانہ جنگی: سلامتی کونسل نے متوازی حکومت کا قیام مسترد کر دیا
  • پنجاب کے لیے شہباز اسپیڈ اگر کراچی آنے پر سلو ہوجائے تو یہ قبول نہیں، بلاول بھٹو
  • سندھ حکومت کا کراچی میں سستی بجلی دینے کا منصوبہ
  • پیدائش، وفات، نکاح نامہ کے سرٹیفکیٹس اب گھر بیٹھے حاصل کریں