ملک میں دہشت گردی کے نظریاتی مسائل کا حل فکر اقبال میں ہے، وفاقی وزیر
اشاعت کی تاریخ: 21st, April 2025 GMT
لاہور:
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ یہ جو ملک میں دہشت گردی ہے اس کے نظریاتی مسائل کا حل فکر اقبال میں ہے اور فکری انتشار کی بڑی وجہ بھی اقبال کی فکر سے دوری ہے۔
ایوان اقبال میں بین الاقوامی اقبال کانفرنس کے انعقاد سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ اقبال ہمیں خواب تو دکھاتے ہیں لیکن حقیقت میں بدلنے کی عمل کی تلقین بھی کرتے ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ جو قومیں آزاد و خود مختار ہوتی ہیں وہ وقت ضائع نہیں کرتی بلکہ اپنی تقدیر و آزادی کے لیے لڑتی ہیں، اقبال ہمیں فکر جہد مسلسل کا سبق پڑھاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے اڑان پاکستان کا ویژن اپنایا وہ اقبال کے افکار کی تعبیر ہو، ہم چاہتے ہیں نوجوان دوبارہ سائنسدان محقق اور ستاروں پر کمند ڈالیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں وہی قوم بننا ہے جو علم کی طلب گار ہو اور عمل میں بے مثال ہو، ہم پاکستان کو ان کے خوابوں کے مطابق پاکسان بنا رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ فکر اقبال کا احیا اسکول کالجز، یونیورسٹی اور قومی سطح پر ہونا چاہیے۔ اقبال کی فکر پر عمل کیا جائے تو قوم کو تفرقہ بازی سے باہر نکالا جا سکتا ہے، بطور قوم متحد ہو کر بڑے مقصد کے لیے برسر پیکار ہونا ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: احسن اقبال وفاقی وزیر نے کہا کہ
پڑھیں:
معاشی خود انحصاری کیلئے سنجیدہ اور دیرپا اقدامات کی ضرورت :احسن اقبال
اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) پاکستان ایسوسی آف ایگزبیشن انڈسٹری کے زیر اہتمام پاکستان بحرین انوسٹمنٹ سمٹ اینڈ سمارٹ ایکسپو کی لانچنگ تقریب گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں ہو ئی ۔ مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال اور پاکستان میں تعینات بحرین کے سفیر محمد ابراہیم محمد عبدالقادر نے بطور خاص شرکت کی۔ چیئرمین PAEI فہد برلاس نے استقبالیہ تقریب سے خطاب کیا اور پاکستان ایسوسی آف ایگزبیشن انڈسٹری کے زیر اہتمام ہونے والی پاکستان، سعودی عرب اورلند ن میں ہونے والی کانفرنسز کے بارے میں بریفنگ دی۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی معیشت اب بہتر ہو رہی ہے۔معاشی خود انحصاری کے لیے سنجیدہ اور دیرپا اقدامات کی ضرورت ہے،حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ اور سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے۔