شاداب خان اعظم خان کے دفاع میں سامنے آگئے
اشاعت کی تاریخ: 21st, April 2025 GMT
کراچی:
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان اپنی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کے دفاع میں سامنے آگئے۔
اتوار کو کراچی کنگز کے خلاف چھ وکٹوں سے فتح کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کی فٹنس پر اٹھنے والے سوالات کا بھرپور دفاع کیا۔
میچ کے بعد پریس کانفرنس میں شاداب خان نے کہا کہ اعظم خان کی کارکردگی ٹیم کے لیے بہت اہم ہے اور فٹنس سے زیادہ ان کا کھیل اہمیت رکھتا ہے۔
شاداب خان کا کہنا تھا کہ "اعظم کی فٹنس پر سوال نہیں اٹھنا چاہیے، ہم ان کے لیے کور کر لیتے ہیں اور وہ ہمیشہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے پرفارم کرتے ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کیلئے کھیلنے والے اعظم خان نے کراچی کنگز کیخلاف میچ میں 30 گیندوں پر 31 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اپنا حصہ ڈالا تھا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 غیرملکی کھلاڑیوں کی صورت میں بڑا دھچکا
اسلام آباد یونائیٹڈ کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں بڑا دھچکا لگ گیا۔
فرنچائز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو رواں سیزن پلئیر ڈرافٹ میں منتخب کیے گئے جنوبی افریقی بیٹر راسی وین ڈر ڈوسن اور میٹ شارٹ کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔
3 بار کی چیمپئین فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کا کہنا ہے کہ راسی وین ڈر ڈوسن اور میٹ شارٹ ذاتی وجوہات کی بنا پر لیگ کھیلنے سے قاصر ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: انوکھا واقعہ؛ عبید شاہ نے عثمان کے منہ پر ہاتھ دے مارا، ویڈیو وائرل
جنوبی افریقی بیٹی راسی وین ڈر ڈوسن کی جگہ ویسٹ انڈیز کے کائل میئرز کو اسکواڈ کا حصہ بنالیا گیا ہے۔
کائل میئرز کا فرنچائز کو لاہور میں اسکے چھٹے میچ سے قبل جوائن کرنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: "ملتان سلطانز کی قیمت بڑھائی تو نہیں خریدوں گا"
دوسری جانب فرنچائز کے ہیڈکوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ ٹیم نے ابتک بہترین کھیل پیش کیا ہے لیکن ہم کسی قسم کا چانس نہیں لینا چاہتے، راسی وین ڈر ڈوسن اور اہلخانہ کیساتھ مشکل وقت میں ساتھ کھڑے ہیں۔