شادی سے پہلے دلہا دلہن کی مرضی سے کونسا ٹیسٹ ہوگا؟ بل منظور کرلیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, April 2025 GMT
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی صحت نے شادی سے پہلے دلہا دلہن کی مرضی سے تھیلیسیمیا ٹیسٹ کرانے کا بل منظور کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر مہیش کمار کی زیرصدارت قومی اسمبلی اجلاس ہوا، شرمیلا فاروقی نے کہا پرائیویٹ ممبر کو سپورٹ نہیں کیا جاتا میں تھیلیسیما کے حوالہ سے بل لائی ہوں۔اعجاز جاکھرانی کا کہنا تھا کہ یہ اچھا بل ہے اس میں روڑے اٹکانے کی کوشش کی جا رہی ہے ہمیں اس بل کو متفقہ پاس کرنا چاہیے، ووٹنگ نہیں کروائیں گے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی صحت نے تھیلیسیما بل کی منظوری دے دی ، جے یو آئی کی ممبر عالیہ کامران کے علاوہ تمام ممبران نے بل پاس کر دیا ، فیڈرل سیکرٹری ہیلتھ، صدر پی ایم ڈی سی سمیت وفاقی اسپتالوں کے حکام شریک ہوئے۔ایم این اے شرمیلا فاروقی نے تھیلیسیما بل پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھیلیسیما مائنر والے والدین کی شادی پر ہم پابندی نہیں لگوا رہے، شادی سے قبل دلہا اور دلہن کے تھیلیسیما ٹیسٹ کی بات کر رہے ہیں، اس کا مقصد تھیلیسیمیا کے مریضوں کی تعداد میں کمی کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پانچ سے آٹھ فیصد آبادی تھیلیسیما مائنر ہیں ، اسلام آباد میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر کرنا چاہتے ہیں، شادی سے قبل ٹیسٹ کو لازمی قرار نہیں دیں گے ، دولہا دولہن کی رضامندی سے ٹیسٹ کروائے جائیں گے۔سپیشل سیکرٹری نے کہا لاڈویژن سے ابھی بل پر جواب نہیں آیا مزید بیماریوں کو بھی شامل کرنا چاہتے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز 2026 کا شیڈول جاری
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے 2026 میں پاکستان کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
یہ سیریز اگست اور ستمبر میں کھیلی جائے گی اور آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کا حصہ ہوگی۔
یہ بھی پڑھیے: دوسرے ٹی20 میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 8 رنز سے شکست دیکر سیریز جیت لی
سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 19 اگست سے ہیڈنگلے، لیڈز میں شروع ہوگا۔ دوسرا ٹیسٹ 27 اگست سے لندن کے تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 9 ستمبر سے برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں شروع ہوگا۔ تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام 3 بجے شروع ہوں گے۔
یہ پاکستان کا 2016 کے بعد انگلینڈ کا چوتھا ٹیسٹ دورہ ہوگا، جبکہ مجموعی طور پر دونوں ٹیموں کے درمیان یہ 29ویں دوطرفہ ٹیسٹ سیریز ہوگی۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلی ٹیسٹ سیریز 1954 میں کھیلی گئی تھی جس کے بعد سے دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلے دیکھنے کو ملے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں