ہری پور: جنگلی چیتا آبادیوں میں گھس آیا، متعدد بکریاں ہلاک کرکے فرار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, April 2025 GMT
ہری پور میں جنگلی چیتا آبادی میں گھس آیا اور متعدد بکریاں مارڈالیں اور مقامی افرادکی چیخ و پکارکے باعث بھاگ گیا۔
مقامی افراد نے بتایا کہ ہری پور کے علاقے خان پورکے بالائی گائوں چسکلاں میں ایک جنگلی چیتاآبادیوں میں گھس آیاہےجس کےباعث گائوں کےلوگ خوف میں مبتلاہیں۔
جنگلی چیتے نے مقامی آبادی میں کےدوگھروں پرحملہ کیا جنگلی چیتا نےحملےکرکے غریب کسان کی قیمتی بکریاں ہلاک کرڈالیں، بعد ازاں مقامی شخص پر بھی حملے کی کوشش کی، لوگوں کے شورمچانے پرچیتاجنگل میں روپوش ہوگیا۔
مقامی افراد نے بتایا کہ اس سے قبل بھی ایک دوسرے واقعہ میں ایک جنگلی شیرکے حملے سے باپ بیٹاز خمی جب کہ درجنوں مویشی ہلاک ہوچکےہیں۔
محکمہ واٸلڈلاٸف نے تاحال کوٸی عملی اقدامات نہیں کیے جس کےباعث گائوں کےلوگ خوف میں مبتلاہیں۔
جنگل میں خوراک ختم یونےکی وجہ سے جنگلی شیر، چیتا، ریچھ ملحقہ پہاڑی دیہاتوں کارخ کرتےہیں اورغریب کسانوں کی بکریاں، گائے اور مرغیاں چیڑپھاڑکر کھا جاتےہِیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
چکوال میں مدت سے غائب جنگلی بھیڑیے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی
چکوال میں موٹر وے ایم 2 کے قریب سالٹ رینج میں جنگلی بھیڑیے کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی۔وائلڈ لائف کے مطابق جنگلی بھیڑیے کی یہ نسل مدت سے اس علاقے سے غائب تھی لہٰذا بھیڑیے کا دوبارہ نظر آنا وائلڈ لائف اور ماحولیاتی توازن کے لیے بہترین ہے۔یاد رہے کہ ایک روزقبل صحرائے چولستان میں نایاب جنگلی بلی کیراکل کوبھی دیکھا گیا تھا۔کیراکل کا شمار بھی پاکستان میں معدوی کےخطرے سےدوچارجنگلی حیات میں ہوتا ہے۔