اداکارہ امر خان کو ڈانس کی ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, April 2025 GMT
کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ امر خان نے سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے ڈانس کی ویڈیو شیئر کی ہے۔
اداکارہ نے دو روز قبل اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش اور ژالہ باری کے موسم سے محظوظ ہوتے ہوئے ڈانس کیا اور اس کی ویڈیو ریکارڈ کی۔
انہوں نے اس ویڈیو کو سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کیا تاہم اداکار کو یہ قدم اٹھانا مہنگا پڑ گیا۔
ویڈیو شیئر ہونے کے بعد صارفین نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں اس طرح کا کانٹینٹ شیئر نہ کرنے کا مشورہ بھی دیا۔
صارف نے تبصرہ کیا کہ ’’آپ کو وہ نہیں کرنا چاہیے جو آپ نے نہیں سیکھا ہے۔‘‘
ایک اور صارف نے لکھا کہ ’’اسے ڈھیلے کپڑے پہننے چاہیے تھے‘‘ جبکہ ایک نے مزید تبصرہ کیا کہ ’’ڈانس بہت برا ہے۔‘‘
View this post on InstagramA post shared by Amar Khan (@amarkhanlove)
مزیدپڑھیں:بانی پی ٹی آئی کی شیر افضل مروت کے بیانات پر وقاص اکرم کو سخت جواب دینے کی ہدایت
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی کی قرارداد اسمبلی میں جمع
پنجاب کے سکولوں میں طلبا کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی کی قرارداد اسمبلی میں جمع کرادی گئی ۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی راحیلہ خادم حسین نے قرارداد جمع کرائی۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اور ان کی ذہنی و سماجی تربیت کی اولین ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے، موجودہ دور میں موبائل اور سوشل میڈیا کی بدولت بچوں کے ذہن اور اخلاقی اقدار بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو اس سماجی مسئلہ کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنےکا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے۔
متن میں لکھا گیا ہے کہ پہلے قدم کے طورپر یہ ایوان تجویز کرتا ہے کہ تمام سکولز میں طلبا کے موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی لگائی جائے اور بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے بارے میں قانون سازی کی جائے۔