اداکارہ امر خان کو ڈانس کی ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, April 2025 GMT
پاکستانی اداکارہ امر خان نے سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے ڈانس کی ویڈیو شیئر کی ہے۔
اداکارہ نے دو روز قبل اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش اور ژالہ باری کے موسم سے محظوظ ہوتے ہوئے ڈانس کیا اور اس کی ویڈیو ریکارڈ کی۔
انہوں نے اس ویڈیو کو سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کیا تاہم اداکار کو یہ قدم اٹھانا مہنگا پڑ گیا۔
ویڈیو شیئر ہونے کے بعد صارفین نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں اس طرح کا کانٹینٹ شیئر نہ کرنے کا مشورہ بھی دیا۔
صارف نے تبصرہ کیا کہ ’’آپ کو وہ نہیں کرنا چاہیے جو آپ نے نہیں سیکھا ہے۔‘‘
ایک اور صارف نے لکھا کہ ’’اسے ڈھیلے کپڑے پہننے چاہیے تھے‘‘ جبکہ ایک نے مزید تبصرہ کیا کہ ’’ڈانس بہت برا ہے۔‘‘
View this post on InstagramA post shared by Amar Khan (@amarkhanlove)
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: منیجنگ ڈائریکٹر سائٹ لمیٹڈ کی تقرری کا نوٹیفکیشن معطل
سندھ ہائیکورٹ نے سائٹ لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر کی تقرری کیخلاف درخواست پر گریڈ 19 کے افسر سید عارف احمد زیدی کی بطور ایم ڈی تقرری کا نوٹیفکیشن آئندہ سماعت تک معطل کردیا۔
ہائیکورٹ میں سائٹ لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر کی تقرری کیخلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔
درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ عارف احمد زیدی کا سرکاری ملازمت کا ریکارڈ تسلی بخش نہیں، انہیں ماضی میں برطرف بھی کیا جاچکا ہے۔
عدالت پہلے بھی عارف زیدی کی بطور ایم ڈی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل کرچکی ہے، سرکاری ملازم کو میمورنڈم آف ایسوسی ایشن کے تحت ایم ڈی کے عہدے پر تعینات کیا جا سکتا ہے، تاہم موجودہ تقرری بدنیتی پر مبنی ہے۔
عدالت نے گریڈ 19 کے افسر سید عارف احمد زیدی کی بطور ایم ڈی تقرری کا نوٹیفکیشن آئندہ سماعت تک معطل کرتے ہوئے سندھ حکومت کو عبوری طور پر کسی اہل افسر کو قائم مقام ایم ڈی تعینات کرنے کی اجازت دیدی۔
عدالت نے تقرری سے متعلق وضاحت طلب کرلی، عدالت نے ہدایت کی کہ تقرری کی وجوہات پیش کرنے کے لئے کوئی سینئر افسر عدالت میں پیش ہو۔
عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے سماعت 7 مئی تک ملتوی کردی۔