لاہور میں منشیات فروش خاتون گرفتار، بھاری مقدار میں چرس برآمد
اشاعت کی تاریخ: 23rd, April 2025 GMT
لاہور:
اچھرہ پولیس نے خاتون کو گرفتار کرکے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔
پولیس ترجمان کے مطابق کارروائی سرچ آپریشن کے دوران رکشہ چوک کے قریب کی گئی، تلاشی لینے پر خاتون کے قبضے سے 5 کلو 500 گرام چرس برآمد ہوئی۔
گرفتار خاتون کی شناخت زینت بی بی کے نام سے ہوئی ہے جو مبینہ طور پر ملتان روڈ سے فاضلیہ کالونی منشیات سپلائی کرنے آئی تھی۔
پولیس نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او اچھرہ اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بوگیوں کی قلت؛ ایڈوانس ٹکٹیں لینے والے مسافروں کا احتجاج،رقم ری فنڈ کرنے کا اعلان
سٹی 42: ریلوے سسٹم میں ٹرینوں کو چلانے کے لیے بوگیوں کی شدید قلت ہے
بوگیاں نہ ہونے کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں ،لاہور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس کے ساتھ چار بوگیاں کم کردی گئیں،ٹرین میں بوگیاں کم ہونے کی وجہ سے مسافروں نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر احتجاج کیا ،مسافروں نے ٹرین ریلوے اسٹیشن پر ہی روک لی،ٹرین کو 7بجکر 40 منٹ پر لاہور سے کراچی روانہ ہونا تھا،بوگیوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے ٹرین تاخیر کا شکار ہوئی
اڑھائی گھنٹے بعد ٹرین کو چار اکانومی کلاس بوگیوں کے بغیر چلانے کا فیصلہ کیا گیا،ایڈوانس ٹکٹیں کروانے والے ٹرین مسافروں نے ریلوے اسٹیشن پراحتجاج کیا
ریلوے حکام نے بوگیوں کی عدم دستیابی پرمسافروں کو ری فنڈنگ کا اعلان کیا
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا