صوبائی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ ملک کا نظام آئین کے مطابق چل رہا ہے، جمہوری نظام عوام کے حقوق کا محافظ ہے، آئین میں وفاق اور صوبائی اسمبلیوں کا کردار واضح ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سپیکر پنجاب اسمبلی محمد احمد خان نے کہا ہے کہ قانون سازی اسمبلیوں کا اختیار ہے جبکہ پارلیمانی کمیٹیوں میں عوامی مسائل حل کیے جاتے ہیں۔ صوبائی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ ملک کا نظام آئین کے مطابق چل رہا ہے، جمہوری نظام عوام کے حقوق کا محافظ ہے، آئین میں وفاق اور صوبائی اسمبلیوں کا کردار واضح ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون کی سربلندی اولین ترجیح ہے، جمہوریت میں عوام اپنے حق کا استعمال کرتے ہیں، پارلیمانی کمیٹیوں کی بڑی اہمیت ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ قانون سازی اسمبلیوں کا اختیار ہے جبکہ پارلیمانی کمیٹیوں میں عوامی مسائل حل کیے جاتے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اسمبلیوں کا میں عوام

پڑھیں:

یکم اگست سے نمبر پلیٹوں پر اجرک کی بجائے قومی پرچم لگائینگے، آفاق احمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ عوام نے فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ یکم اگست سے نمبر پلیٹوں پر اجرک کی بجائےقومی پرچم پرنٹ کرنا شروع کردینگے اور 14 اگست تک تمام نمبر پلیٹوں پر اجرک کی جگہ پاکستانی جھنڈا پرنٹ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میں عوام سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ اگر کوئی نمبر پلیٹ پر اجرک برقرار رکھنا چاہتا ہے تو اسے تبدیل کرنے پر مجبور نہ کریں،سیکورٹی کے نام پر نئی نمبر پلیٹ کا اجرا عوام کو لوٹنے کا طریقہ ہے، شہری عوام پر زبردستی سندھی ثقافت مسلط نہ کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ جونیئر بھٹو کے میدان میں آنے کے بعد پی پی لسانیت کارڈ استعمال کر رہی ہے، پیپلز پارٹی 34 کھرب، 50 ارب کے موجودہ بجٹ کا 50 فیصد بھی سندھ پر خرچ کردے تو سندھ ناصرف پاکستان بلکہ اس ریجن کا سب سے بہترین علاقہ بن سکتا ہے۔

 یہان خیالات کا اظہار آفاق احمد نے بدھ کو اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

انھوں نے مزید کہا کہ میں سندھی حکمرانوں، دانشوروں اور عوام سے مطالبہ کرتا ہوں کہ سندھ کا مفاد اسی میں ہے کہ مہاجر جو بین الاقوامی اصولوں کے مطابق ایک علیحدہ قوم ہیں انہیں علیحدہ قومیت تسلیم کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • عوام اس نظام سے سخت تنگ ہے
  • سینیٹ اجلاس: قائمہ کمیٹیوں کی کارروائی کیخلاف ہائیکورٹس کے حکم امتناع پر اظہار تشویش
  • جماعت اسلامی بلوچستان کا لانگ مارچ اسلام آباد کی جانب چل پڑا
  • گریٹر ڈائیلاگ ضرورت، جب بھی آئین سے تجاوز ہوا مسائل بڑھے: حافظ نعیم
  • شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، قانون سازی پر تحفظات سے آگاہ کیا
  • تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پی ٹی آئی کا ملک میں آئین و قانون کی بحالی، منصفانہ انتخابات کیلئے نئی سیاسی تحریک شروع کرنے کااعلان
  • اے پی این ایس کے وفد کی سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن سے ملاقات
  • یکم اگست سے نمبر پلیٹوں پر اجرک کی بجائے قومی پرچم لگائینگے، آفاق احمد
  • مسائل بندوق سے نہیں، مذاکرات سے حل ہوتے ہیں، ینگ پارلیمنٹری فورم
  • جرگے کی بنیاد پر فیصلے اور قتل جیسے اقدامات کسی صورت قبول نہیں، وزیر صحت بلوچستان بخت کاکڑ