Daily Mumtaz:
2026-07-24@06:01:20 GMT

سلمان خان کی فلم سکندر باکس آفس پر سست روی کا شکار

اشاعت کی تاریخ: 24th, April 2025 GMT

سلمان خان کی فلم سکندر باکس آفس پر سست روی کا شکار

سلمان خان کی فلم سکندر باکس آفس پر سست روی کا شکار ہے، جس کی کمائی میں مسلسل کمی ہونے لگی۔

بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان اور رشمیکا مندانا کی فلم سکندر 30 مارچ کو سنیما گھروں کی زینت بنی تھی، فلم نے ریلیز کے پہلے دن 26 کروڑ روپے کی زبردست کمائی کر کے ایک اچھا آغاز کیا، تاہم ابتدائی جوش و خروش کے باوجود فلم باکس آفس پر اپنی رفتار برقرار رکھنے میں ناکام رہی۔

فلم کی ریلیز کے 24 ویں دن یعنی 22 اپریل کو صرف 4 لاکھ روپے کی کمائی ہوئی، جس کے بعد سکندر کی بھارت میں مجموعی کمائی 110.

2 کروڑ روپے پر پہنچ گئی ہے، عالمی سطح پر فلم نے 184.71 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے، یہ اعداد و شمار انڈسٹری ٹریکر ساکنِلک کی رپورٹ کے مطابق جاری کیے گئے ہیں۔

سکندر سلمان خان اور رشمیکا مندانا کی پہلی آن اسکرین جوڑی ہے، جسے شائقین نے ابتدائی دنوں میں کافی پسند کیا تھا، فلم کو معروف ہدایت کار اے آر مروگاداس نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ اس کی پروڈکشن نڈیاڈوالا گرینڈسن انٹرٹینمنٹ نے کی ہے، فلم میں پرتیک ببر، کاجل اگروال اور شرمن جوشی نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں۔

فلم کی کمزور کارکردگی کے بعد اداکار عمران ہاشمی نے سلمان خان کی حمایت میں بیان دیا ہے، ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مجھے سلمان خان پر پورا یقین ہے، وہ بہت سمجھدار ہیں، وہ کئی دہائیوں سے انڈسٹری میں ہیں، اُتار چڑھاؤ ہر کسی کے کیریئر کا حصہ ہوتا ہے، 10سال پہلے لوگ یہی بات شاہ رخ خان کے بارے میں کہہ رہے تھے، لیکن وہ واپس آئے اور چھا گئے، سلمان خان کے پاس تجربہ ہے، کرزمہ ہے اور وہ ضرور واپس آئیں گے۔

عمران ہاشمی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کبھی کبھی فلم ویسی نہیں بنتی جیسی آپ نے سوچی ہوتی ہے، یہ چیزیں ہمیشہ آپ کے قابو میں نہیں ہوتیں، سلمان خان ایک محنتی اداکار ہیں اور اپنے کرداروں سے پورا انصاف کرتے ہیں۔

Post Views: 5

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد: ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نئے نرخوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔

اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا، جس کے بعد ملک بھر کے تمام پیٹرول پمپس پر نئے نرخ نافذ ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے اثرات پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر مرتب ہو رہے ہیں۔ گزشتہ چند روز کے دوران بھی مختلف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متعدد بار اضافہ کیا جا چکا ہے۔

ماہرین کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے ٹرانسپورٹ، اشیائے خور و نوش اور دیگر بنیادی ضروریات کی قیمتوں پر بھی اثر پڑ سکتا ہے، جس کے باعث مہنگائی کے دباؤ میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

نئی قیمتیں ایک نظر میں
پیٹرول: 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر (4.40 روپے اضافہ)
ہائی اسپیڈ ڈیزل: 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر (3.62 روپے اضافہ)

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ قیمتیں آئندہ حکم نامے تک نافذ العمل رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • ’چاہیں تو گھر سے کھانا بھجوا دوں‘، سلمان خان کی سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل
  • صرف 10 لاکھ روپے میں منی الیکٹرک کار، کیا یہ واقعی ممکن ہے؟
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا