پہلگام حملہ: انڈیا میں پاکستان کا سرکاری ’ایکس اکاؤنٹ‘ بلاک کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, April 2025 GMT
پہلگام میں رو نما ہونے والی صورتحال کے بعد بھارت تیزی سے پاکستان مخالف اقدام اٹھا رہا ہے۔ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے بعد اب انڈیا میں پاکستان کا آفیشل ’ایکس اکاؤنٹ‘ بھی بلاک کر دیا گیا ہے۔
موں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں ایک دہشتگردانہ حملے میں 26 افراد کی ہلاکت کے 2 دن بعد بھارتی الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم’ ایکس‘ سے بھارت میں حکومت پاکستان کے آفیشل اکاؤنٹ کو بلاک کرنے کی درخواست کی تھی۔
انڈین گورنمنٹ کی درخواست کے جواب میں پاکستان کا آفیشل ایکس اکاؤنٹ انڈia میں معطل کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اب بھارتی صارفین کے لیے پاکستان کے سرکاری ایکس اکاؤنٹ تک رسائی ممکن نہیں ہے۔
یہ اقدام پاکستان کے خلاف وسیع سفارتی اور تزویراتی جوابی اقدامات کے سلسلے کے بعد کیا گیا ہے، جس میں پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات کی مؤثر کمی، اہم سرحدی راستوں کی بندش، سندھ طاس معاہدے کی معطلی، اور نئی دہلی میں پاکستانی فوجی اتاشیوں کو اس کے ہائی کمیشن سے بے دخل کرنا شامل ہیں۔
بھارت نے دوطرفہ تعلقات کو ایک اور دھچکا لگاتے ہوئے پاکستانی شہریوں کو سارک ویزا استثنیٰ اسکیم کے تحت بھارت جانے سے روک ہے، جب کہ پہلے جاری کیے گئے تمام ویزوں کو کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔ بھارت میں پہلے سے موجود افراد کو 48 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایکس اکاؤنٹ میں پاکستان پاکستان کے دیا گیا کے بعد ا فیشل گیا ہے
پڑھیں:
کیا آئی سی سی غزہ پر کسی کپتان کا بیان برداشت کرپائے گا؟ بھارتی صحافی پہلگام کے ذکر پر برس پڑے
روش کمار نے سوال اٹھایا کہ بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کا بیان کیا بی سی سی آئی یا آئی سی سی کی منظوری کے بغیر دیا جاسکتا تھا، اگر کسی میچ میں پاکستانی یا کوئی اور کپتان غزہ یا فلسطین پر بیان دے تو کیا آئی سی سی اسے برداشت کر پائے گی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ ایوارڈ یافتہ بھارتی صحافی روش کمار نے ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے دوران مصافحے کے تنازع پر سخت ردعمل دیا ہے۔ اپنے یوٹیوب چینل پر، جس کے 90 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز ہیں، گفتگو کرتے ہوئے روش کمار نے کہا کہ پہلے کہا گیا کہ کھیل ہمیشہ اسپورٹس مین اسپرٹ کے تحت ہوتا ہے، لیکن اگر بھارتی کپتان پاکستانی کپتان سے ہاتھ ہی نہیں ملاتے تو یہ کیسی اسپورٹس مین اسپرٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میچ کھیلا جا رہا ہے، ٹکٹیں بک رہی ہیں، اس سے آمدنی بھی ہو رہی ہے اور پھر عوام کو یہ کہہ کر بہلایا جا رہا ہے کہ کپتان نے ہاتھ نہیں ملایا۔ میچ سے قبل پہلگام دہشت گرد حملے میں مارے گئے افراد کی یاد کا حوالہ بھی دیا گیا تھا، ایسا لگتا ہے جیسے عوام کو ایک ٹوکن تھما دیا گیا ہو تاکہ وہ اسی کو حب الوطنی سمجھ کر خوش رہیں۔
روش کمار نے سوال اٹھایا کہ بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کا بیان کیا بی سی سی آئی یا آئی سی سی کی منظوری کے بغیر دیا جاسکتا تھا، اگر کسی میچ میں پاکستانی یا کوئی اور کپتان غزہ یا فلسطین پر بیان دے تو کیا آئی سی سی اسے برداشت کر پائے گی۔ ان کے بقول سوریا کمار یادیو کا بیان اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ اسپورٹس مین اسپرٹ میں سیاست کس حد تک شامل ہوچکی ہے۔ روش کمار نے مزید کہا کہ جس طرح بھارتی میڈیا کو ’گودی میڈیا‘ کہا جاتا ہے، ویسا ہی حال اب کرکٹ کا بھی دکھائی دے رہا ہے۔ انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دہشت گردی سے نمٹنے کے عزم پر بھارت کوئی اعتراض نہ جتا سکا، تو کیا اس پر بھی بھارتی کپتان کوئی بیان دینا پسند کریں گے۔