ٹیرف جنگ کی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے چین نے امریکا کے سامنے ایک قابل عمل منصوبہ رکھ دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے ایک بار پھر تنازعات کے حل کے لیے بات چیت کا راستہ اختیار کرنے پر زور دیا ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ امریکا یک طرفہ ٹیرف کو مکمل طور پر ختم کرے تو بات چیت ہوسکتی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اگر واقعی امریکا تجارتی جنگ سے پیدا ہونے والے تنازع کو حل کرنا چاہتا ہے تو اسٹیک ہولڈرز کی باتوں پر دھیان دے۔

چینی ترجمان نے فی الوقت امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ٹیرف جنگ وہی ختم کرے جس نے شروع کی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ چین پر عائد ٹیرف میں نمایاں کمی کرنے جا رہے ہیں۔

امریکا نے مرحلہ وار چین کی درآمدی اشیا پر 245 فیصد تک ٹیرف عائد کردیا ہے جس کے جواب میں چین نے بھی امریکی مصنوعات پر ٹیکس کو 125 فیصد تک بڑھادیا۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے پر چین اور امریکا آمنے سامنے آگئے

چینی وزارت خارجہ نے اپنے شدید ردعمل میں کہا ہے کہ تائیوان کو امریکی اسلحہ کی فروخت چین کی خودمختاری اور سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے پر چین اور امریکا آمنے سامنے آگئے۔ امریکا نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پہلی بار تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دے دی، تائیوان 330 ملین ڈالر کے معاہدے کے تحت ایف 16، سی 130 کے پرزے خریدے گا۔ چینی وزارت خارجہ نے شدید ردعمل میں کہا کہ امریکی اسلحہ کی فروخت چین کی خودمختاری اور سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: خواتین کے موبائل ہیک کرکے زیادتی کرنے، ویڈیو بناکر بلیک میل کرنیوالا ملزم پکڑا گیا
  • کراچی، خواتین کے موبائل ہیک کرکے زیادتی کرنے، ویڈیو بناکر بلیک میل کرنیوالا ملزم پکڑا گیا
  • تنازعات کے باعث لگتا ہے پاکستان کی کنگنا رناوت بن گئی ہوں: نازش جہانگیر
  • امریکا نے سعودی عرب کو ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا
  • حیدرآباد ؛ تمام شادی ہال رات 12 بجے تک بند کرنے کا حکم، آتشبازی پر مکمل پابندی
  • کراچی سمیت ملک بھرکےلیےبجلی کا نیا ٹیرف
  • تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے پر چین اور امریکا آمنے سامنے آگئے
  • بھارت پر لگے امریکی ٹیرف
  • بشری بی بی کے بیٹے موسی مانیکا کے وارنٹ گرفتاری جاری ، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
  • بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا کے وارنٹ گرفتاری جاری ، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم