عمران خان سے ملاقات کے لیے افواج پاکستان کے 4ریٹائرڈ سینئر افسران کی درخواست دائر
اشاعت کی تاریخ: 24th, April 2025 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں افواج پاکستان کے 4 ریٹائرڈ سینئر افسران نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے درخواست دائر کردی۔درخواست ایڈووکیٹ احسن ایاز خان کی جانب سے دائر کی گئی، ملاقات کی درخواست کرنے والوں میں میجر جنرل ریٹائرڈ مسعود برقی، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ زاہد اکبر، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سکندر افضل اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فاروق خان شامل ہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ہماری طویل ایسوسی ایشن رہی ہے، بانی پی ٹی آئی سے چند اہم امور پر ملاقات کرنی ضروری ہے، اہم ملاقات کی اجازت دے دی جائے، اہم اور قومی ایشوز پر جلد از جلد ملاقات کا انتظام کروایا جائے، بانی پی ٹی آئی سے اہم امور پر مشاورت کرنی ہے۔عدالتی عملے نے ملاقات سے متعلق درخواست وصول کرلی، درخواست اے ٹی سی جج امجد علی شاہ کی عدالت میں دائر کی گئی ہے۔
کراچی میں ڈاکو کی فائرنگ سے 14سالہ بچہ جاں بحق
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی سے جنرل ریٹائرڈ
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ہفتہ وار ملاقات کرادی گئی
فائل فوٹواڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ہفتہ وار ملاقات کرادی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، جو 40 منٹ تک جاری رہی۔
جیل ذرائع کے مطابق دوران ملاقات عمران خان اور بشریٰ بی بی نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔
دوسری طرف اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سے ملاقات کے دن کے موقع پر کسی وکیل اور فیملی ممبر کی ملاقات نہ ہوسکی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی بھی بانی پی ٹی آئی سے اظہار یکجہتی کیلئے اڈیالہ جیل آئے تھے۔
بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمی خان اڈیالہ جیل تو پہنچیں لیکن پولیس نے انہیں فیکٹری ناکے سے آگے جانے کی اجازت نہ دی۔