لاہور، دریائے راوی میں ایک گھر کے تین بچے ڈوب کر جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT
لاہور:
ساندہ کے علاقے میں دریائے راوی کے قریب افسوسناک واقعے میں ایک ہی گھر کے تین بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 6 سے 9 سال کے درمیان تھیں۔
ریسکیو 1122 حکام نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا۔
کچھ دیر بعد تینوں بچوں کو دریا سے نکال لیا گیا، تاہم بدقسمتی سے وہ پہلے ہی جاں بحق ہو چکے تھے۔
مزید پڑھیں: لاہور کے علاقے ساندہ سے لاپتا بچے کی لاش دریائے روای سے مل گئی
جاں بحق بچوں کی شناخت 6 سالہ نصیب اللہ، 7 سالہ امیر حمزہ اور 9 سالہ قدرت اللہ کے طور پر ہوئی ہے۔ تینوں بچے ایک ہی گھر سے تعلق رکھتے تھے اور مبینہ طور پر کھیلتے ہوئے دریا کے قریب چلے گئے تھے۔
ریسکیو حکام کے مطابق، تینوں بچوں کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ان کے ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ افسوسناک واقعے نے علاقے میں کہرام برپا کر دیا، اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر جمع ہو گئی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
دیائے سندھ سے سونا نکالنے کا کام شروع کر دیا گیا
کوہاٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن )کوہاٹ میں دریائے سندھ سے سونا نکالنے کا کام شروع کردیا گیا۔
خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے نجی کمپنی کو قانونی طور پر دریائے سندھ سے سونا نکالنے کے لیے اجازت دی گئی ہے، جس کے بعد سے دریائے سندھ کے کنارے پر واقع علاقہ ریسئی سے سونا نکالنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق بلاک بی اور سی کی لیز ساڑھے 3 ارب میں بولی دے کر خریدی گئی ہے۔دریائے سندھ سے سونا نکالنے کے کام کے دوران مقامی افراد کو بھی روزگار کے وسیع مواقع میسر ہوں گے۔
مزید :